Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

پاکستان اور بھارت میں تعلقات کی بحالی کے لیے ثالثی کر رہے ہیں، یو اے ای

By Akhtar Rasool
اپریل 16, 2021 2 Min Read
0
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے امریکا میں تعینات سفیر نے دعویٰ کیا ہے کہ یو اے ای پاکستان اور بھارت میں تعلقات کی بحالی کے لیے ثالث کا کردار ادا کررہا ہے
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پاکستان اور بھارت کے اعلیٰ سطح کے انٹیلی جنس افسران نے دونوں ملکوں کے درمیان عسکری تناؤ میں کمی کے لیے رواں سال جنوری میں دبئی میں خفیہ مذاکرات کیے تھے
اماراتی سفارتکار یوسف الاتابی نے بدھ کو اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے ہوور انسٹیٹیوٹ میں ورچوئل مذاکرے سے خطاب میں کہا کہ کشمیر پر پاک بھارت محاذ آرائی میں کمی اور سیز فائر کے قیام کے لیے یو اے ای نے جو کردار ادا کیا، امید ہے وہ دونوں ملکوں میں سفارتکاروں کی دوبارہ تعیناتی اور مستحکم باہمی تعلقات کا باعث بنے گا، ہوسکتا ہے کہ دونوں ملک بہترین دوست نہ بن سکیں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ کم ازکم تعلقات اس سطح تک لے آئیں جہاں دونوں ملک ایک دوسرے سے بات چیت کر سکیں
یوسف الاتابی کا کہنا تھا کہ پاکستان کوافغانستان میں مددگار کا کردار ادا کرنا ہوگا
انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ امریکی انخلا میں جلد بازی افغانستان میں قیام امن کی کوششوں پر پانی پھیر سکتی ہے اور غیر لبرل قوتوں کے لیے مددگار ثابت ہوسکتی ہے
انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے کردار کے بغیرافغانستان میں پائیدار امن کا قیام مشکل نظر آتا ہے
یوسف الاتابی کے اس بیان پر ابھی تک بھارت اور پاکستان نے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے تاہم پاکستان کی معروف دفاعی تجزیہ کار عائشہ صدیقہ کا کہنا ہے کہ  مجھے یقین ہے کہ پاکستان اور بھارت کے انٹیلی جنس حکام کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے مذاکرات چل رہے ہیں، اور میرے خیال میں دونوں ممالک کے اعلی حکام تھائی لینڈ، دبئی اور لندن میں بھی ملاقاتیں کر چکے ہیں.
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

زرمبادلہ کے ذخائر چار سال کی بلند ترین سطح پر آگئے

Next

انسٹا گرام کا انوکھا ’ہائیڈ لائیک‘ فیچر

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme