Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

”پاکستان میں اب ڈجیٹل بینک کھلیں گے“ اسٹیٹ بینک کا لائسنس کے اجرا کا اعلان

By Akhtar Rasool
جنوری 4, 2022 3 Min Read
0

اسلام آباد – پاکستان کے مرکزی بینک نے ملک میں ڈجیٹل بینکوں کے لیے لائسنس کے اجرا کا اعلان کرتے ہوئے ان کے لیے متعلقہ ضوابط بھی واضح کیے ہیں

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق یہ مکمل ڈجیٹل بینک متعارف کرانے کی جانب پہلا قدم ہے، جو ڈیجیٹل ذرائع سے اکاؤنٹ کھولنے سے لے کر ڈپازٹ اور قرض دینے سمیت تمام بینکاری خدمات فراہم کریں گے

اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈجیٹل بینک، اس ڈجیٹل سفر کی انتہا ہے جسے بینکاری صنعت نے کئی برس قبل شروع کیا تھا

اسٹیٹ بینک کی طرف سے ابتدائی طور پر ڈجیٹل بینکوں کے پانچ لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے لیے درخواستیں 31 مارچ 2022 تک وصول کی جائیں گی

اعلامیے کے مطابق ڈجیٹل بینکوں کا نیا فریم ورک ملک میں بینکاری کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے ساتھ صارف کو بھی بہتر خدمات مہیا کر سکے گا

پاکستان میں متعارف کرائے جانے والے ڈجیٹل بینک بھی روایتی بینکوں کی طرح صارف کو تمام خدمات فراہم کریں گے، البتہ اس مقصد کے لیے صارف کو بینک برانچ نہیں جانا پڑے گا

ڈجیٹل بینک کی جانب سے صارف کو اکاؤنٹ کھولنے سمیت دیگر خدمات بینک برانچ بلائے بغیر ڈجیٹل پلیٹ فارم یا الیکٹرانک ذرائع سے مہیا کی جائیں گی

اسٹیٹ بینک کے مطابق نئے ڈجیٹل بینک کی خدمات استعمال کرنے والے صارفین کو اب بذات خود بینک برانچ نہیں جانا ہوگا

نئے فریم ورک کے تحت اسٹیٹ بینک دو قسم کے ڈیجیٹل بینکوں کا لائسنس جاری کرے گا۔ ان میں پہلی قسم ڈجیٹل ریٹیل بینک (ڈی آر بی) اور دوسری ڈجیٹل فل بینک (ڈی ایف بی) ہوگی

ڈجیٹل ریٹیل بینک بنیادی طور پر ریٹیل صارفین کو خدمات مہیا کرے گا، جب کہ ڈجیٹل فل بینک ریٹیل صارفین کے ساتھ ساتھ کاروباری اداروں اور کارپوریٹ اداروں کے ساتھ کام کر سکتا ہے

اسٹیٹ بینک کے فریم ورک کے مطابق ڈجیٹل بینکوں کے لیے لازم ہے کہ وہ مینجمنٹ، عملے، دیگر سپورٹ آپریشنز کے لیے پاکستان میں اپنے کاروبار کی باقاعدہ جگہ قائم کریں، جو مرکزی بینک اور دیگر ریگولیٹرز سمیت مختلف اسٹیک ہولڈرز کے لیے رابطے کے اہم مرکز کے طور پر کام کرے گا

ڈجیٹل بینک کے لیے درکار سرمایہ بھی موجودہ بینک برانچوں کے لیے درکار سرمائے سے کم ہوگا، چنانچہ ٹیکنالوجی کا ادراک رکھنے والے نئے انٹرپرینورز بھی اس نئے طرز کے بینک کی جانب آ سکیں گے

اسٹیٹ بینک کے مطابق تجرباتی مرحلے میں ڈی آر بی کے قیام کے لیے کم از کم سرمایہ ڈیڑھ ارب روپے ہوگا، جو تین سال کی عبوری مدت کے دوران بتدریج بڑھا کر چار ارب روپے کر دیا جائے گا

عبوری مرحلہ پورا کرنے کے بعد ڈی آر بی کو لائسنس دیا جائے گا۔ اس کے لیے لازم ہوگا کہ ڈجیٹل ریٹیلر بینک کم از کم سرمائے کی شرائط کے ساتھ مرحلہ وار ترقی کے دور برس مکمل کرے

اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ تفصیل کے مطابق سودی اور اسلامی، دونوں طرح کے ڈجیٹل بینک کے لیے لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔ جب کہ سودی بینکاری والے ادارے بھی ڈی آر بی اور ڈی ایف بی اسلامی بینکاری ونڈوز کے تحت اسلامی بینکاری خدمات فراہم کر سکتے ہیں.

Tags:

Digital BanksPakistan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

گوادر کے تاریخی احتجاج کے بارے میں معروف تجزیہ نگار عائشہ صدیقہ کیا کہتی ہیں

Next

وزیر خزانہ نے مہربانی کی کہ لنڈے کے کپڑوں پر ٹیکس نہیں لگایا: علی محمد خان

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme