Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

پاکستان میں آن لائن شاپنگ پلیٹ فارم کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کا انکشاف

By Akhtar Rasool
اکتوبر 19, 2023 3 Min Read
0

پاکستان میں منشیات کے خلاف کام کرنے والے ادارے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک میں ایک بڑےآن لائن شاپنگ پلیٹ فارم کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے والے گروہ کے ارکان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے

اے این ایف نے دعویٰ کیا ہے کہ ای-کامرس کے ذریعے اسمگلنگ کی روک تھام کے سلسلے میں اب تک تینتیس پارسل قبضے میں لے کر پچپن کلو سے زائد منشیات برآمد کرتے ہوئے گیارہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے

اے این ایف کے مُطابق آن لائن منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں ایک ہی وقت آپریشن کیا گیا، جس کے نتیجے میں 53 کلو سے زائد ہیروئن ، 1.6 کلو گرام آئس اور 1.2 کلو افیون برآمد کی گئی ہے

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے میں پاکستان میں آن لائن شاپنگ کا رجحان تیزی سے بڑھا ہے اور اب بیشتر برانڈز اپنی مصنوعات انٹرنیٹ پر مشتہر کرنے کے بعد آن لائن سپلائی کرتے ہیں

صارفین کو گھر بیٹھے ادائیگی کے بعد اپنی مطلوبہ چیز مل جاتی ہے اور آن لائن فروخت کرنے والی کمپنی کسی مہنگی جگہ پر اپنا کاروبار چلانے کے بجائے کورئیر کمپنیوں کے ذریعے اپنا مال صارفین تک بھجوا کر منافع کما رہی ہیں

لیکن شاپنگ کے آن لائن طریقہ کار میں منشیات کیسے شامل ہو گئیں؟ اس تمام معاملے کی تحقیقات سے منسلک ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ اس بارے میں انٹیلیجنس اطلاعات موصول ہو رہی تھیں کہ ایک گروہ منشیات کی ترسیل خود کرنے یا اسے گاڑیوں میں چھپا کر لے جانے کے بجائے دیگر ذرائع سے اپنے گاہکوں تک پہنچا رہا ہے

مذکورہ افسر کے مطابق منشیات کی سپلائی کرنے والا گروہ آن لائن شاپنگ پلیٹ فارم استعمال کر رہا تھا، جہاں عمومی طور پر آن لائن شاپنگ کے پیکس کو کسی عام چیک پوسٹ پر چیک بھی نہیں کیا جاتا

منشیات کی آن لائن اسمگلنگ کی اطلاعات ملنے کے بعد انٹیلیجنس کی بنیاد پر ایک مشہور آن لائن شاپنگ کمپنی کے پارسلز پر شک کے بعد بعض افراد کی ریکی شروع کی گئی، جس کے دوران بعض ایسے پیکس ملے، جن میں منشیات موجود تھی

افسر نے مزید بتایا کہ تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا گیا اور ملک کے مختلف شہروں میں ایک ہی دن کارروائی کرتے ہوئے گیارہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے بعد آن لائن شاپنگ کمپنی کے مختلف دفاتر پر بھی چھاپے مارے گئے اور مختلف مقامات سے منشیات برآمد کی گئی، جو آن لائن شاپنگ کی آڑ میں سپلائی کی جا رہی تھی

ان کے بقول منشیات فروشوں نے باقاعدہ طور پر کمپنیاں رجسٹرڈ کروا رکھی تھیں اور کپڑوں اور جوتوں سمیت دیگر سامان کی آڑ میں ایک عام پیکٹ میں آدھ سے ایک کلو تک منشیات ایک مقام سے دوسرے مقام پر پہنچائی جا رہی تھی

اے این ایف کی ترجمان کنول نے اس بارے میں بتایا کہ آن لائن منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کا تعلق ملک کے چاروں صوبوں سے ہے اور اس کاروبار سے منسلک مزید افراد کی نشاندہی اور انہیں گرفتار کیا جارہا ہے

ترجمان اے این ایف کا کہنا تھا کہ اس گروہ کا نیٹ ورک ملک بھر میں پھیلا ہوا ہے اور بڑے ای کامرس پلیٹ فارم کے ملازمین کا اس کاروبار میں شامل ہونا خارج از امکان نہیں۔

Tags:

can you say jai hind in pakistandrug traffickingguy who said jay hind in pakistanhow to invest in real estatehuman traffickingindian in pakistanjai hind in pakistanonline datingonline relationshiporgan traffickingPakistanpakistani trolling indiansaying jai hind in pakistansex traffickingsex trafficking documentarysex trafficking survivorspeaking hindi in pakistanstealing money onlinesurviving sex traffickingtrolling pakistani
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کراچی یونیورسٹی کی فیسوں میں بڑا اضافہ۔۔ طلبا کیا کہتے ہیں؟

Next

سکرنڈ: ماڑی جلبانی میں فورسز کے ہاتھوں چار شہریوں کی ہلاکت، انکوائری میں فاش غلطیاں

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme