Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

پاکستان میں تیار کردہ موبائل فون کی تعداد درآمدی فون سے زیادہ ہوگئی

By Akhtar Rasool
اگست 27, 2021 2 Min Read
0

اسلام آباد : ملک میں پہلی بار مقامی سطح پر تیار کردہ موبائل فونز کی تعداد درآمدی موبائل فون سے زیادہ ہو گئی ہے

جنوری تا جولائی 2021 کے گزشتہ سات مہینوں  کے دوران پاکستان میں موبائل فون بنانے والے اداروں نے ایک کروڑ بائیس لاکھ ستر ہزار موبائل فون تیار کئے، جب کہ اسی عرصے میں درآمد شدہ موبائل فون کی تعداد بیاسی لاکھ نوے ہزار رکارڈ کی گئی. یہ رجحان پی ٹی اے کے موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ (ایم ڈی ایم) اجازت ناموں سے متعلق ریگولیٹری نظام کے بعد دیکھنے میں آیا

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ریگولیٹری نظام متعارف کروانے کے پہلے ہی سال کے سات ماہ کے عرصہ میں ایک کروڑ 22 لاکھ 70 ہزار موبائل فون تیار ہوئے، مقامی سطح پر تیار ہونے والے موبائل فونز میں 48 لاکھ 70 ہزار فور جی اسمارٹ فونز بھی شامل ہیں

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی سمیت سازگار حکومتی پالیسیوں کی بدولت اور ڈیوائس آئیڈینٹی فکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) کے کامیاب نفاذ کے بعد پاکستان میں مقامی سطح پر موبائل بنانے کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوا، اس سے پاکستان کے موبائل فون تیاری کے نظام پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوئے، جس کی بدولت جعلی ڈیوائس مارکیٹ کا خاتمہ اور تجارتی اداروں کو برابر مواقع میسر آئے

پی ٹی اے اعلامیے کے مطابق ہر قسم کی ڈیوائس کی درآمدات کے لیے یکساں قانونی ذرائع کی موجودگی سے صارفین کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا، حکومت پاکستان کی جانب سے مینوفیکچررز کو پاکستان میں اپنے یونٹ کے قیام کے حوالے سے ایک جامع موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی متعارف کرائی گئی، اس پالیسی کی روشنی میں پی ٹی اے نے 28 جنوری 2021 کوموبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ (ایم ڈی ایم) ریگولیشنز جاری کیں، جن کےتحت اب تک 26 کمپنیوں کو موبائل تیار کرنے کا اجازت نامہ جاری کیا گیا ہے، ان کمپنیوں میں مشہور برانڈز جیسا کہ سام سنگ، نوکیا، اوپو، ٹیکنو، انفینکس، ویگوٹل، کیو موبائل وغیرہ شامل ہیں، پی ٹی اے کے مطابق تجارتی درآمد ات کے مقابل مقامی تیاری کے رجحانات کی تفصیلات پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر موجود ہے.

Tags:

Pakistan Manufacturing MobilesSmart Phone Import Export PakistanSmart Phone Manufacturing Pakistan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سندھ میں تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا ‘مشروط’ نوٹیفکیشن جاری

Next

کوریا کے تعاون سے کراچی میں بڑا آئی ٹی پارک بنے گا، معاہدہ ہو گیا.

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme