Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

پاکستان میں سام سنگ موبائل ڈیوائسز کی تیاری، لکی موٹرز کو اجازت مل گئی

By Akhtar Rasool
اگست 11, 2021 1 Min Read
0

کراچی : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے لکی موٹر کارپوریشن لمیٹڈ کو موبائل کمپنی سام سانگ کی موبائل ڈیوائسز کی تیاری کی اجازت دے دی ہے

پی ٹی اے کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ لکی موٹر کارپوریشن لمیٹڈ کو یہ اجازت موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ (ایم ڈی ایم) ریگولیشنز 2021ع کے تحت دی گئی

اعلامیے کے مطابق کمپنی نے پاکستان کے شہر کراچی میں سام سنگ برانڈ کے موبائل ڈیوائسز کی تیاری کے لیے موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی اجازت کے لیے درخواست دی تھی

پی ٹی اے نے کہا کہ پاکستان میں سام سنگ موبائل ڈیوائسز بنانے کی اجازت ایک اہم کامیابی ہے، اس سے پاکستانی مارکیٹ میں بڑے مقامی اور غیر ملکی پلیئرز کی موجودگی کو یقینی بناتے ہوئے متحرک موبائل مینوفیکچرنگ کےماحولیاتی نظام میں بھرپور تبدیلی آئے گی

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ یہ صرف حکومت پاکستان کی ‘ڈیجیٹل پاکستان’ کے حوالے سے جاری کوششوں کے نتیجے میں سازگار پالیسیوں کی وجہ سے ممکن ہوا

مزید کہا گیا کہ پی ٹی اے کی جانب سے اب تک پچیس غیر ملکی اور مقامی کمپنیوں کو موبائل ڈیوائسز کی مقامی سطح پر تیاری کی اجازت دی گئی ہے، ان کمپنیوں کی تیار کردہ موبائل ڈیوائسز نہ صرف ملک میں فروخت ہوں گی بلکہ خطے کی دیگر مسابقتی مارکیٹ میں بھی برآمد کی جائیں گی

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پلانٹس پاکستان میں صارفین کو روزگار کے نئے مواقع اور کم قیمت موبائل فونز کی فراہمی میں بھی معاون ثابت ہوں گے.

Tags:

Lucky MotorsPakistanSamsung Mobile Pakistan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

صاف پانی کی فراہمی کا مسئلہ سنگین، سندھ کی صورتحال سب سے زیادہ ابتر

Next

دنیا میں میسی کے علاوہ اور کتنے ’میسی‘ ہیں؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme