Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

پاکستان میں فیسبک اسٹارز کے ذریعے پیسے کمانے کا آغاز

By Akhtar Rasool
نومبر 25, 2022 3 Min Read
0

دنیا کی سب سے مقبول ویب سائٹ فیسبک نے اگرچہ ’اسٹارز‘ کے ذریعے مواد تخلیق کرنے والوں یعنی ’کانٹینٹ کریئیٹرز‘ کو پیسے کمانے کا آغاز دو سال قبل کیا تھا، تاہم اب اسے پاکستان میں بھی متعارف کرادیا گیا

ابتدائی طور پر ’فیسبک اسٹارز‘ کو امریکا اور بعد ازاں یورپی ممالک میں پیش کیا گیا تھا لیکن اس کے بعد پاکستان سمیت کئی ممالک میں اسے متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا تھا

اور اب چند ہفتے قبل پاکستان میں ’پروفیشنل موڈ‘ کے عام کیے جانے کے بعد ’فیسبک اسٹارز‘ کے فیچرز کو بھی عام کر دیا گیا ہے، جس کے ذریعے عام لوگ بھی پیسے کما سکتے ہیں

بتاتے چلیں کہ فیسبک اسٹارز دراصل ڈجیٹل کرنسی ہے، جو صارفین کی رِیلز، مختصر وڈیوز اور پوسٹس پر از خود نظر آنے لگیں گے

اسٹارز کے نظر آنے پر دوسرے صارفین مذکورہ اسٹارز کو پیسوں کے عوض خریدیں گے اور بعد ازاں وہ اپنی مرضی سے کسی بھی کانٹینٹ کریئیٹر کی ریلز یا پوسٹ پر نظر آنے والے اسٹار کے آئیکون پر کلک کرکے کانٹینٹ کریئیٹر کو دیں گے

صارف کی جانب سے کانٹینٹ کریئیٹر کو اسٹارز دیے جانے کے بعد فیسبک ہر اسٹار کے عوض تخلیق کار کو ڈالر کا چوتھائی حصہ ادا کرے گا، یعنی اسے پاکستانی پچاس سے ستر روپے ملیں گے

فیس بک اسٹارز کے لیے اہلیت کے حوالے سے بات کی جائے تو اسٹارز کے لیے تمام فیسبک اکاؤنٹ ہولڈرز اہل نہیں ہوتے، تاہم جن کے فالوورز کی تعداد چھ ہزار سے زائد ہوگی اور وہ متحرک ہوں گے، وہی اس فیچر کے اہل ہوں گے

اگرچہ چھ ہزار فالوورز کے ساتھ بھی کوئی بھی شخص اسٹارز فیچر کے اہل ہوجائے گا، تاہم فیسبک کے ازخود فیچر کے تحت اس کی کئی وڈیوز اور پوسٹس پر اسٹار نظر نہ آنے کا امکان ہے

اس کی وجہ یہ ہے کہ مذکورہ فیچر کے تحت فیسبک بظاہر ان کانٹینٹ کریئیٹرز کو اسٹارز زیادہ دے گا، جو ٹک ٹاک کی طرح تخلیقی وڈیوز بناتے ہوں گے

بہرحال اب فیسبک اسٹارز کے لیے پاکستان اہل ممالک میں شامل ہے اور یہاں کے صارفین اس کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں

فیسبک اسٹارز کے لیے اپلائی کرنے کا طریقہ

اس فیچر کو اپلائی کرنے کے لیے صارفین کو سب سے پہلے اپنا اکاؤنٹ ’پروفیشنل موڈ‘ میں تبدیل کرنا پڑے گا اور اس کے لیے صارف اپنے پروفائل پر ایڈٹ سیٹنگ کے ساتھ بنے تھری ڈاٹ مینیو میں جاکر اپنے پروفائل کو پروفیشنل میں تبدیل کر سکتے ہیں

اسی طرح صارفین جب چاہیں اپنے اکاؤنٹ کو واپس پہلے کی طرح عام پروفائل میں تبدیل کر سکتے ہیں

پروفیشنل موڈ میں تبدیل ہونے کے بعد ’ویو ٹولز‘ میں جاکر اسٹارز کے فیچر کو آن کیا جا سکتا ہے

اسٹارز فیچر کو آن کرنے کے لیے صارف کو اپنے گھر یا دفتر کا ایڈریس، فون نمبر، ٹیکس نمبر، ای میل ایڈریس اور دوسری معلومات بھی دینا ہوگی اور اسے ایک آن لائن فارم پر رضامندی کے دستخط بھی کرنا پڑیں گے

صارف کو اپنا آئی بی این اکاؤنٹ نمبر بھی فراہم کرنا پڑے گا، جس کے بعد صارف کے اکاؤنٹ پر اسٹار فیچر آن ہوجائے گا اور اسے اس کا نوٹیفکیشن بھی موصول ہوجائے گا

فیسبک اسٹارز سے عام صارف آسانی سے پیسے کما سکتا ہے؟

یہ وہ سوال ہے، جس کا جواب واضح طور پر کسی کو معلوم نہیں، کیوں کہ اسٹارز فیچر کے تحت فیسبک خود سے کسی کانٹینٹ کریئیٹرز کو پیسے فراہم نہیں کرے گا

یعنی جس طرح یوٹیوب پر وڈیوز دیکھنے سے پیسے کمائے جا سکتے ہیں، فیسبک پر فی الحال اسٹارز کی صورت میں اس طرح پیسے نہیں کمائے جا سکتے

تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ مستقبل میں فیسبک پر ویوز، لائیکس اور شیئرز کے حساب سے تخلیق کاروں کو پیسے دینے کا سلسلہ شروع کرنے کا امکان ہے، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

Tags:

Earn MoneyFacebookPakistanProfessional
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

’گلوان سلامہ کہہ رہا ہے‘ بھارتی اداکارہ ریچا چڈا کو بھارتی فوج کی بھڑکی پر طنز مہنگا پڑ گیا

Next

اسلام آباد میں دس ماہ کے اندر 519 افراد میں ایچ آئی وی کی تشخیص

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme