Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

پاکستان میں ہُنڈا موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

By Akhtar Rasool
فروری 16, 2023 2 Min Read
0

ایک طرف حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں کو آگ لگا دی ہے تو دوسری جانب ایٹلس کمپنی نے ایک بار پھر ہنڈا موٹر سائیکل کی قیمتیں بھی بڑھا دی ہیں ، جس سے متوسط طبقے کی سواری بھی ان کی پہنچ سے دور ہوتی دکھائی دیتی ہے

گاڑیوں کی معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ ’پاک وہیلز‘ کے مطابق پاکستان میں ایٹلس ہُنڈا نے ایک بار پر موٹرسائیکلوں کی قیمت بڑھائی ہے، جس سے ہُنڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں نو ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 37 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے

اسی طرح ہُنڈا کی سی ڈی 70 ’ڈریم‘ کی قیمت میں نو ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 47 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے

ہُنڈا ’پرائڈر‘ کی قیمت میں 10 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 81 ہزار 500 روپے پر پہنچ گئی ہے

ہُنڈا کی سی جی 125 کی قیمت میں 11 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت دو لاکھ پانچ ہزار 900 روپے ہو گئی ہے

ایٹلس ہُنڈا کی 125 کے اسپیشل ایڈیشن کی قیمت میں بھی 13 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت دو لاکھ 43 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے

ہُنڈا 150 کی قیمت 35 ہزار روپے بڑھ گئی ہے اور اس کی نئی قیمت چار لاکھ 18 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی ہے، جبکہ 150 کے اسپیشل ایڈیشن کی نئی قیمت بھی 35 ہزار روپے کے اضافے کے بعد چار لاکھ 22 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی ہے

خیال رہے گذشتہ رات پاکستان کی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بھی اضافے کا اعلان کردیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 272 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے

بدھ کی رات کو وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پیٹرل کی قیمت میں 22 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا

اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 20 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 280 روہے ہو گئی ہے

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں نو روپے 68 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 196 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے

مٹی کے تیل کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 202 روپے 73 پیسے ہوگئی ہے۔

Tags:

all used bikes price in pakistanatlas honda again all bike price increasedatlas honda bike prices increasedatlas honda increase bike price in pakistanatlas honda increased prices in pakistan june 2019atlas honda once again increases motorbike priceshonda atlas increase bikes prices againhonda bikes new prices increasedhonda car prices increasedhonda motorcycle prices in lahorehonda pakistan increased bikes prices again in 2022
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

دودھ، دالوں، گندم، چاول اور گوشت کا سیلز ٹیکس اضافے سے استثنیٰ کا حکومتی دعویٰ محض ڈھونگ ہے، معاشی ماہرین

Next

اسرائیلی فرم کا دنیا بھر میں 30 سے زائد انتخابات پر اثرانداز ہونے کا انکشاف

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme