Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

پاک سوزوکی کے مختلف گاڑیوں کے ماڈلز کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا؟

By Akhtar Rasool
اپریل 1, 2022 3 Min Read
0

کراچی – پاک سوزوکی کی جانب سے 2022ع کے دوران دوسری بار اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے

پاک وہیلز کی رپورٹ کے مطابق سوزوکی جانب سے گاڑیوں کی قیمتوں میں 99 ہزار روپے سے 16 لاکھ 15 ہزار روپے اضافے کا اعلان کیا گیا ہے. نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل 2022 سے ہوگا

خیال رہے کہ اس سے قبل پاک سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 19 جنوری 2022 کو بھی اضافہ کیا تھا

660 سی سی سوزوکی آلٹو وی ایکس کی قیمت میں ایک لاکھ 19 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب وہ 13 لاکھ 6 ہزار روپے کی بجائے 14 لاکھ 25 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی

آلٹو وی ایکس آر کی قیمت ایک لاکھ 29 ہزار روپے اضافے کے بعد 15 لاکھ 46 ہزار روپے سے بڑھ کر 16 لاکھ 75 ہزار روپے ہوگئی ہے

آلٹو وی ایکس ایل اے جی ایس ماڈل اب 17 لاکھ 47 ہزار روپے کی بجائے 18 لاکھ 86 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا یعنی اس کی قیمت میں ایک لاکھ 39 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے

1000 سی سی سوزوکی ویگن آر وی ایکس آر کی قیمت ایک لاکھ 42 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 18 لاکھ 77 ہزار روپے سے بڑھ کر 20 لاکھ 19 ہزار روپے ہوگئی ہے

ویگن آر وی ایکس ایل ایک لاکھ 54 ہزار روپے مہنگی ہوکر 19 لاکھ 75 ہزار کی بجائے 21 لاکھ 29 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی

ویگن آر اے جی ایس کی قیمت میں ایک لاکھ 61 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب صارفین سسے 21 لاکھ 58 ہزار روپے کی بجائے 23 لاکھ 19 ہزار روپے میں خرید سکیں گے

اسی طرح 1000 سی سی سوزوکی کلٹس وی ایکس آر کی قیمت 2 لاکھ 20 ہزار روپے اضافے کے بعد 20 لاکھ 30 ہزار روپے سے بڑھ کر 22 لاکھ 50 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے

کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت میں 2 لاکھ 30 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب اسے خریدنے کے لیے 22 لاکھ 44 ہزار روپے کی بجائے 24 لاکھ 74 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے

کلٹس اے جی ایس کی قیمت میں 2 لاکھ 40 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب وہ 24 لاکھ 22 ہزار روپے کے بجائے 26 لاکھ 62 ہزار روپے میں مل سکے گی

سوزوکی سوئفٹ کے نئے ماڈل کمپنی نے فروری 2022 میں متعارف کرائے تھے اور اب ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے

سوئفٹ کا جی ایل مینوئل ورژن 24 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے اب 26 لاکھ 94 ہزار روپے ہوگئی ہے یعنی ایک لاکھ 95 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے

سوئفٹ جی ایل سی وی ٹی کی قیمت 2 لاکھ 9 ہزار روپے اضافے کے بعد 26 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھ کر 29 لاکھ 8 ہزار روپے کردی گئی ہے

سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی کی قیمت میں 2 لاکھ 70 ہزار روپے کا اضافہ ہوا اور اب اسے خریدنے کے لیے 28 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 31 لاکھ 69 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے

سوزوکی بولان کارگو کی قیمت 11 لاکھ 78 ہزار روپے سے بڑھ کر 12 لاکھ 70 ہزار روپے ہوگئی ہے یعنی ایک لاکھ 5 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے

بولان وی ایکس اور وی ایکس اے سی ماڈل کی قیمت میں ایک لاکھ 5 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور یہ ماڈلز اب بالترتیب 12 لاکھ 83 ہزار اور 13 لاکھ 70 ہزار روپے کے ہوگئے ہیں

سوزوکی راوی کی قیمت میں سب سے کم 99 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا اور اب یہ 11 لاکھ 17 ہزار روپے کی بجائے 12 لاکھ 16 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی

سوزوکی جمنی کی قیمت 14 لاکھ 59 ہزار روپے اضافے کے بعد 45 لاکھ 90 ہزار روپے سے لمبی چھلانگ لگا کر 60 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگئی ہے

سوزوکی کی جانب سے سب سے زیادہ اضافہ اے پی وی کی قیمت میں کیا گیا ہے. اے پی وی کی قیمت 16 لاکھ 15 ہزار روپے اضافے کے بعد 46 لاکھ 75 ہزار روپے سے بڑھ کر 62 لاکھ 90 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے.

Tags:

New Price PakistanSuzakiSuzaki Price 22
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

وزیراعظم پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ؟ ”ایک طاقتور ملک نے ناراض ہوکر ہمیں کہا کہ آپ روس کیوں چلے گئے؟“ وزیراعظم

Next

حلال مصنوعات، اقتصادی جہاد: ہندو حلال چیزیں استعمال نہ کریں، ہندو انتہا پسندوں کا نیا شوشہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme