Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

”پلیز لینڈ کروا دے بھائی“ عالیہ بھٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

By Akhtar Rasool
مئی 13, 2022 2 Min Read
0

بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی ’پلیز بھائی لینڈ کروا دے‘ وڈیو سے مشہور ہونے والے وپن کمار کے ساتھ چاکلیٹ کے ایک اشتہار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں انہیں وپن کمار کے ساتھ پیرا گلائڈنگ کرتے دکھایا گیا ہے

یاد رہے کہ وپن کمار وہ شخص ہیں، جن کی ایک وڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں انہیں پہلی مرتبہ پیرا گلائڈنگ کرتے دکھایا گیا تھا، جس میں وہ بہت ہی زیادہ ڈرے ہوئے تھے۔ وہ بار بار منتیں کر رہے تھے کہ ’پلیز بھائی لینڈ کروا دے‘

اب معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اسی وپن کمار کے ساتھ ایک اشتہار میں کام کیا ہے۔ وپن کمار نے اشتہار کی یہ ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے جس میں وہ پیرا گلائڈنگ کرتے دکھائی دیتے ہیں، لیکن اس مرتبہ ان کے ساتھ عالیہ بھٹ ہیں

وڈیو میں عالیہ بھٹ پیرا گلائڈنگ کر رہی ہیں اور ان کے ساتھ وپن کمار سیلفی اسٹک سے وڈیو بنا رہے ہیں اور گھبرا کر وہی الفاظ استعمال کر رہے ہیں، جو انہوں نے اصل وڈیو میں کہے تھے یعنی ‘لینڈ کروا دے‘

اس موقع پر عالیہ بھٹ پریشان وپن کمار کو چاکلیٹ پیش کرتی ہیں اور وہ چِلانا بند کر دیتے ہیں

وپن کمار نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’کون کہتا ہے میم وائرل نہیں ہو سکتی۔ کس نے کہا تھا کہ میم کی زندگی ایک یا دو ماہ ہوتی ہے۔ میں عالیہ بھٹ کے ساتھ شوٹ کر رہا ہوں‘

انہوں نے عالیہ بھٹ اور چاکلیٹ بنانے والی کمپنی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کے ساتھ شوٹنگ کر کے میرا خواب پورا ہو گیا۔ میں پہلے شاٹ میں نروس ہو گیا، کیونکہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ہم دونوں بیٹھ کر بات کر رہے ہوں گے۔‘

اس طرح ”پلیز لینڈ کروا دے بھائی“ والے بھائی صاحب اب مقبولیت کے آسمان میں اڑ رہے ہیں.

Tags:

Alia Buttعالیہ بھٹ
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستانیوں کا دورہ اسرائیل: کیا وزارت خارجہ واقعی لاعلم ہے

Next

والدین کا بیٹے پر مقدمہ: بچہ پیدا کرو یا چھ لاکھ 50 ہزار ڈالر دو!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme