Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

پنجاب: پینتالیس ہزار ایکڑ سے زائد زمین ’کارپوریٹ فارمنگ‘ کے لئے فوج کے حوالے

By Akhtar Rasool
مارچ 17, 2023 3 Min Read
0

صوبہ پنجاب کی نگران حکومت نے صوبے کے تین اضلاع بھکر، خوشاب اور ساہیوال میں کم از کم پینتالیس ہزار 267 ایکڑ اراضی ’کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ‘ کے لیے پاک فوج کے حوالے کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں

اس حوالے سے مقامی انگریزی روزنامہ ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک دستاویز کے مطابق ملٹری لینڈ ڈائریکٹوریٹ نے پنجاب کے چیف سیکریٹری، بورڈ آف ریونیو اور زراعت، جنگلات، لائیو اسٹاک اور آبپاشی کے محکموں کے سیکریٹرز کو بھکر کی تحصیل کلور کوٹ اور منکیرہ میں 42 ہزار 724 ایکڑ، خوشاب کی تحصیل قائد آباد اور خوشاب میں 1818 ایکڑ اور ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی میں 725 ایکڑ اراضی حوالے کرنے کے لیے خط لکھا تھا

مذکورہ خط میں پنجاب حکومت کے 20 فروری 2023 کے نوٹیفکیشن اور 8 مارچ کے جوائنٹ وینچر معاہدے کا حوالہ دیا گیا ہے، اس میں بتایا گیا ہے ”8 مارچ کو جوائنٹ وینچر منیجمنٹ معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا تھا کہ ریاستی زمینوں کی پروجیکٹ کے لیے فوری ضرورت ہے اور اسے پاک فوج کے حوالے کیا جائے“

ذرائع کے مطابق جوائنٹ وینچر پر فوج، پنجاب حکومت اور کارپوریٹ فارمنگ پر کام کرنے والی نجی فرموں کے درمیان دستخط کیے گئے ہیں

مجوزہ منصوبے کی نمایاں خصوصیات کے بارے میں بات کرتے ہوئے ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت زمین فراہم کرے گی جبکہ فوج اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے منصوبے کا انتظام اپنے پاس رکھے گی، اس کے علاوہ نجی شعبہ سرمایہ کاری کرے گا اور کھاد اور معاونت فراہم کرے گا

عسکری ذرائع نے پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج اس زمین کی ملکیت نہیں لے رہی، یہ پنجاب حکومت کے ہی زیرِ ملکیت رہے گی، فوج ایک مربوط انتظامی ڈھانچہ فراہم کرے گی

ان کا کہنا تھا کہ یہ زمین زیادہ تر بنجر ہے اور یہاں پر کاشت کم یا نہیں ہوتی، مزید بتایا گیا ہے کہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز، بشمول جوائنٹ وینچر پارٹنرز اور مقامی افراد کی مدد سے فوج اسے زرخیز زمین میں بدل دے گی

ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب بورڈ آف ریونیو نے کئی مہینوں تک سروے کیا اور کارپوریٹ فارمنگ کے لیے ان زمینوں کی نشاندہی کی

عسکری ذرائع کے بقول اس منصوبے کا انتظام ریٹائرڈ فوجی افسران کے پاس ہوگا اور اس سے فوج کو کوئی مالی فائدہ حاصل نہیں ہوگا بلکہ کاشتکاری سے ہونے والا منافع مقامی لوگوں، پنجاب حکومت اور اس پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کرنے والی فرموں کو جائے گا۔

عسکری ذرائع کے مطابق کاشت سے حاصل ہونے والی کم از کم چالیس فیصد آمدنی پنجاب حکومت کے پاس جائے گی جبکہ بیس فیصد زراعت کے شعبے میں جدید تحقیق اور ترقی پر خرچ کی جائے گی، باقی آمدنی کو آنے والی فصلوں اور منصوبے کی توسیع کے لیے استعمال کیا جائے گا

انہوں نے مزید بتایا کہ زرعی شعبے کی شرح نمو 1960ع میں چار فیصد سے گر کر 2022 میں ڈھائی فیصد رہ گئی، جس کی وجہ ناقص اصلاحات، غیر مؤثر زرعی پالیسیوں کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی اور آبادی میں اضافہ ہے

پاکستان ادارہِ شماریات (پی بی ایس) کا حوالہ دیتے ہوئے عسکری ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی کل قابل کاشت اراضی کا کم از کم ستائیس فیصد استعمال نہیں کیا جا رہا ہے، اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے پنجاب حکومت نے پاک فوج کی مدد سے زرعی شعبے کی بحالی کا منصوبہ بنایا ہے، ذرائع نے دعویٰ کیا کہ جدید زرعی طریقوں، مشینری اور اعلیٰ معیار کے بیجوں کے استعمال سے زرعی پیداوار میں کئی گنا اضافہ ہوگا

ذرائع کے مطابق منصوبے کے پہلے مرحلے میں دالیں، باجرہ اور چاول کی مختلف اقسام کاشت کی جائیں گی، اس کے بعد کینولا اور گندم کی بڑے پیمانے پر کاشت کی جائے گی۔

Tags:

best water pump for farmingbest water pump motor for home use in indiacalifornia corporate farmingcalifornia corporate farmscontract farming ka matlab kya hota haicorporate farmingcountry chicken farming for eggscountry chicken farming in free range methodFarmingfranklin made the longest rc car for shinchan in gta 5loan for agricultural landloan for landloan for land purchasepak army’s love of landwater pump for farmingwhat is corporate farming
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

انکرپشن: واٹس ایپ پر میسج کرنا غیرقانونی کیسے ہو سکتا ہے؟

Next

اپنی سانس کی بو سے پریشان لوگوں کے لیے پانچ آسان نسخے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme