Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

پنجشیر کے قریب تین اضلاع پر طالبان مخالف فورسز کا قبضے کا دعویٰ

By Akhtar Rasool
اگست 22, 2021 3 Min Read
0

پنجشیر :  شمالی افغانستان میں طالبان کے خلاف لڑنے والی فورسز کی طرف سے دعویٰ سامنے آیا ہے کہ انہوں نے وادی پنجشیر کے قریب تین اضلاع پر قبضہ کرلیا ہے، جہاں طالبان مخالف فورسز اور دیگر گروپس اکٹھا ہوئے تھے

اس ضمن میں ملنے والی رپورٹوں کے مطابق طالبان کا مقابلہ کرنے کا عزم ظاہر کرنے والے وزیر دفاع جنرل بسمہ اللہ محمدی نے ٹوئٹر پر دعویٰ کیا کہ پنجشیر کے شمال میں واقع صوبہ بغلان میں تین اضلاع دیہہ صالح، بانو اور پل حصار پر قبضہ کر لیا گیا ہے

فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا کہ اس میں کون سی قوتیں ملوث تھی، تاہم مقامی ٹیلی ویژن اسٹیشن طلوع نیوز نے مقامی پولیس کمانڈر کا حوالہ دیا، جن کا کہنا تھا کہ بغلان میں واقع ضلع بانو مقامی فورسز کے کنٹرول میں ہے اور یہاں بھاری جانی نقصان ہوا ہے جبکہ آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی اور نہ ہی طالبان کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا

واضح رہے کہ سابق نائب صدر امراللہ صالح اور احمد مسعود نے پنجشیر سے طالبان کے خلاف مزاحمت کا اعلان کیا تھا جو اسی کی دہائی میں سابق سویت یونین اور نوے کی دہائی میں طالبان کو پسپا کرنے والے مجاہدین کے کمانڈر احمد شاہ مسعود کے بیٹے ہیں۔ دوسری جانب احمد مسعود کے کچھ قریبی حلقوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ طالبان کے ساتھ چلنے کے لیے تیار ہیں

احمد مسعود کے رفقا کا کہنا تھا کہ فوج، خصوصی فورسز یونٹ کی باقیات اور مقامی ملیشیا گروپس پر مشتمل 6 ہزار جنگجو وادی میں جمع ہوئے تھے۔ ان کے پاس کچھ ہیلی کاپٹرز اور فوجی گاڑیاں تھیں جبکہ انہوں نے سویت یونین کی چھوڑی گئی کچھ بکتر بند گاڑیوں کی مرمت بھی کرلی تھی

پنجشیر میں موجود گروپوں اور کچھ مشرقی شہروں اور دارلحکومت کابل میں ہونے والے غیر منظم مظاہروں کے درمیان کوئی تعلق ظاہر نہیں ہوا کہ جس میں سرخ، سبز اور سیاہ رنگوں کا افغان پرچم لہرایا گیا تھا

تاہم یہ واقعات ان مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں جو تیزی سے حاصل کی گئی فتح کو مستحکم کرنے کے لیے طالبان کو درپیش ہو سکتے ہیں

واضح رہے کہ طالبان نے اب تک پنجشیر میں داخل ہونے کی کوشش نہیں کی جہاں تیس سال سے زائد عرصہ قبل جنگ کے دوران تباہ ہونے والی سوویت کی بکتر بند گاڑیوں کا ملبہ آج بھی موجود ہے

تاہم مغربی سفارت کاروں اور دیگر نے بیرونی مدد کی کمی اور ہتھیاروں کی مرمت کے فقدان کے باعث وہاں جمع ہونے والے گروپوں کی جانب سے مؤثر مزاحمت کی صلاحیت پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے.

یہ بھی پڑھئیے:

  • طالبان کے کون سے اہم رہنما انڈین ملٹری اکیڈمی کے تربیت یافتہ ہیں؟

  • طالبان کا افغانستان میں نیا آئین لانے اور امارتِ اسلامی قائم کرنے کا اعلان

  • بھارتی فوجی افسر نے افغان صورتحال پر  آئی ایس آئی کو مبارکباد کیوں دی؟

  • افغان سیاسی مفاہمتی عمل کا آغاز؛ طالبان کی حامد کرزئی اور عبد اللہ عبداللہ سے ملاقات

  • طالبان سے سیاسی مذاکرات کی حمایت کرتا ہوں، اشرف غنی

  • طالبان سے کوئی دشمنی نہیں، بات چیت کے لیے دروازے کھلے ہیں، امریکی وزیر

  • احمد مسعود نے طالبان کے خلاف مزاحمت کا اعلان کر دیا

Tags:

Afghanistan TalibanAhmed Masood Start StruggleAshraf Ghani Afghanistan PoliticalPanjsher Struggle against Taliban
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سندھ میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کب ہوگا؟

Next

خاندان کے ڈیٹا میں شامل جعلی افراد کے سراغ کے لیے نادرا کا نیا نظام

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme