Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

پنجگور: سوشل میڈیا کارکن ملک میران کی مبینہ جبری گمشدگی

By Akhtar Rasool
فروری 9, 2022 3 Min Read
0

پنجگور – بلوچستان کے سرحدی ضلع پنجگور سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا کارکن ملک میران مبینہ طور پر پیر کے روز سے لاپتہ ہیں، جبکہ اُن کے اہلِ خانہ کے مطابق وہ سرکاری تحویل میں ہیں

ملک میران کے بھائی محمد شریف بلوچ کے مطابق رات چار بجے وردی اور بغیر وردی کے لوگ اُن کے گھر آئے اور اُن کے بڑے بھائی ملک میران کو اٹھا کر لے گئے

محمد شریف نے ملک میران کی جبری گمشدگی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ”ان کے بھائی کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ ایک سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ہیں۔ وہ لوگوں کی آواز بنتے تھے اور ان کے دکھ اور درد سوشل میڈیا پر اجاگر کرتے تھے۔“

محمد شريف نے کہا کہ ان کی جبری گمشدگی کے خلاف مقامی حکام کو درخواست دے دی گئی ہے. دوسری جانب سرکاری حکام نے ملک میران کی گمشدگی کی درخواست منے کی تصديق کرتے ہوئے کہا کہ اس کا جائزہ لیا جا رہا ہے

واضح رہے کہ ملک میران پنجگور شہر میں عسی کے رہائشی ہیں۔ ان کے چھوٹے بھائی محمد شریف نے بتایا کہ وہ شادی شدہ ہیں اور مقامی سطح پر کاروبار کرتے ہیں

محمد شریف نے بتایا کہ وہ سوشل میڈیا پر علاقائی مسائل اور لوگوں کی مشکلات کو اجاگر کرتے تھے۔ ان کی فیسبک آئی ڈی پر بعض ایسی پوسٹس ہیں، جن میں حکومتی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے

محمد شریف کے مطابق، پیر کی شب چار بجے ان کے دروازے پر دستک ہوئی جس پر دروازہ کھولنے کے لیے ان کے چھوٹے بھائی محمد ظریف گئے تھے

”جوں ہی ظریف نے دروازہ کھولا اور باہر کھڑے لوگوں سے پوچھنے گیا تو ان میں سے بعض نے اُنہیں پکڑ کر واپس گھر کے اندر جانے نہیں دیا جبکہ بہت سارے لوگ گھر کے اندر داخل ہو گئے۔ ان کے گھر کی تلاشی لی اور ملک میران کو گھر سے اٹھا کر اپنے ساتھ باہر لے گئے اور اُن کا فون بھی لے لیا۔“

محمد شریف کے مطابق، مذکورہ افراد ان کے گھر میں کھڑی ایک پک اپ گاڑی بھی لے گئے۔ ’ہمارے گھر میں دو گاڑیاں کھڑی تھیں۔ اُنہوں نے دونوں گاڑیوں کو لے جانے کی کوشش کی لیکن ان میں سے ایک اسٹارٹ نہیں ہو سکی، چنانچہ اُنہوں نے اسٹارٹ نہ ہونے والی گاڑی کو چھوڑ دیا جبکہ جو گاڑی اسٹارٹ ہو گئی، اس کو لے گئے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ملک میران کے ساتھ ساتھ ہمارے چھوٹے بھائی محمد ظریف کو بھی اپنے ساتھ لے گئے، تاہم بعد میں چھوٹے بھائی کو چھوڑ دیا گیا

محمد شریف کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے حکام سے بارہا رابطہ کیا ہے، تاہم اُنہیں کچھ نہیں بتایا جا رہا کہ اُن کے بھائی کہاں ہیں یا اُن کا قصور کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر ان کے بھائی کے خلاف کوئی الزام ہے تو ان کو عدالت میں پیش کیا جائے اور اگر اُنہوں نے کوئی جرم نہیں کیا ہے تو ان کو چھوڑ دیا جائے

دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی ملک میران کی رہائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے

ملک میران کے بھائی محمد شریف نے بتایا کہ جب کمشنر مکران ڈویژن پنجگور کے دورے پر آئے تھے تو ان کو درخواست دینے کے علاوہ ڈپٹی کمشنر پنجگور کو بھی بھائی کی گمشدگی کی درخواست دی گئی اور ان سے ان کی بازیابی کی درخواست کی گئی

کمشنر مکران ڈویژن شبیر احمد مینگل نے ملک میران کے رشتے داروں کی طرف سے انتظامیہ کو ان کی بازیابی کے لیے درخواست ملنے کی تصديق کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے ڈپٹی کمشنر پنجگور کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس درخواست کا جائزہ لیں اور اس سلسلے میں چھان بین کریں.

Tags:

Baloch Missing PersonsBalochistan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بھارت: باحجاب مسلمان لڑکی ‘ہندوتوا’ حامیوں کے ہجوم کے سامنے تنہا ڈٹ گئی

Next

کیا مریخ کی اس تصویر میں کوئی خلائی مخلوق آرام کر رہی ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme