Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںفن

پولیس نے راج کندرا کے گھر سے 70 فحش فلمیں برآمد کرلیں

By Akhtar Rasool
جولائی 23, 2021 4 Min Read
0

ممبئی: پولیس نے راج کندرا کے گھر سے سرور سمیت ستر سے زائد فحش فلمیں برآمد کر لی ہیں

ٹائمز آف انڈیا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ممبئی کرائم برانچ نے بھارتی فلموں کی  معروف اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ایک سرور اور ستر سے زائد فحش فلمیں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے

رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فحش فلمیں راج کندرا کے اسسٹنٹ امیش کمار کی جانب سے شوٹ کی گئی ہیں، سرور کو فرانزک کے عمل سے گزار کر معلوم کرنے کی کوشش کی جائے گی کہ  اس سرور سے فحش وڈیوز اپلوڈ کر کے کن کن لوگوں کو بھیج گئیں

ممبئی کرائم برانچ نے نجی بینکوں سے رابطہ کر کے راج کندرا کے بینک کھاتوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔ تاہم راج کندرا تفتیش میں پولیس سے تعاون نہیں کر رہے

ممبئی پولیس کمشنر نے فحش فلموں کے کیس میں راج کندرا کو اہم سازشی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ راج کندرا فحش فلموں کے تین واٹس ایپ گروپس کے ایڈمن بھی ہیں

خیال رہے کہ 19 جولائی کو راج کندرا کو فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپس پر نشر کرنے کے الزام میں پہلے سے درج مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے گزشتہ ہفتے دو مختلف ایف آئی آرز میں 9 افراد کو حراست میں لیا تھا جو کہ مبینہ طور پر اداکاراؤں کو فحش فلموں میں برہنہ مناظر فلم بند کرانے کے لیے زبردستی کرتے تھے۔ ان  فلموں کو پیڈ موبائل ایپلی کیشن پر اسٹریم کیا جاتا تھا

اداکارہ پونم پانڈے نے ممبئی ہائی کورٹ میں راج کندرا اور ان کے ساتھی کے خلاف کیس دائر کیا تھا جس میں اداکارہ نے مؤقف اختیار کیا کہ مذکورہ افراد نے ان کے ساتھ معاہدے کو معطل کرتے ہوئے ان کی وڈیوز کوغیر قانونی طریقے سے استعمال کیا

ادہر بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی کی جانب سے شوہر کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے شوہر کی گرفتاری کے بعد خود کے لیے پیش آنے والی مشکلات سے متعلق بات کی ہے

اس ساری صورتحال کے دوران شلپا شیٹی خاموش اور اُن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ غیر متحرک تھے، جبکہ اب اُن کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے آنے والے دنوں میں پیش آنے والی مشکلات سے متعلق ’جیمز تھربر‘ کا ایک قو ل شیئر کیا ہے

شلپا شیٹی کی جانب سےانگریزی میں شیئر کیے گئے نوٹ میں کہنا ہے کہ ’غصے میں پیچھے اور خوف میں آگے کی جانب مت دیکھو بلکہ بیدار رہو اور اپنے ارد گرد نظر رکھو۔‘

مذکورہ نوٹ میں شلپا شیٹی کی جانب سے اپنے پیغام میں مزید کہنا ہے کہ جن لوگوں نے ہمیں تکلیف پہنچائی ہوتی ہے ہم غصے میں اُن لوگوں کو ماضی میں دیکھتے ہیں، ہم مایوس ہوتے ہیں اور اِسے محسوس کرتے ہیں، خود کو بد قسمت سمجھتے ہیں کہ ہم نے یہ صورتحال برداشت کی، ہم خوف میں آگے کی جانب دیکھتے ہیں کبھی ہم اپنے فرائض نہ کھو بیٹھیں، کسی بیماری سے دو چار نہ ہو جائیں یا اپنے کسی پیارے کی موت کا سامنا نہ کرنا پڑ جائے، وقت کی ضرورت ہے کہ ہم حال میں جئیں اور حال سے متعلق ہی سوچیں، اس کی فکر نہ کریں کہ کیا ہوا تھا یا آگے کیا کیا ہوسکتا ہے مگر حالات حاضرہ سے مکمل طور پر واقف رہیں

شلپا شیٹی کی جانب سے شیئر کیے گئے قول میں  مزید لکھا گیا ہے کہ پر سکون رہیں اور خود کو خوش قسمت محسوس کریں کہ آپ زندہ ہیں، سوچیں کہ آپ ماضی کی مشکلات سے بچے رہے ہیں اور مستقبل کی مشکلات سے بھی بچے رہیں گے، آپ کو اپنی زندگی گزارنے کے لیے کسی چیز سے غافل ہونے کی ضرورت نہیں ہے

دوسری جانب راج کندرا کی گرفتاری کے بعد ان کی 2012ء کی کچھ ٹوئٹس سوشل میڈیا پر وائرل  ہو رہی ہیں جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ اداکار کرکٹ کھیل رہے ہیں، کرکٹرز سیاست کر رہے ہیں، سیاستدان فحاشی دیکھ رہے ہیں اور فحش اسٹار اداکار بن رہے ہیں

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے بزنس مین شوہر راج کندرا غیر اخلاقی فلموں کی پروڈکشن اور انھیں ایپ پر اسٹریمنگ کرنے کے الزام میں دیگر 11 افراد کے ساتھ ممبئی پولیس کی حراست میں ہیں

انھوں نے ایک بار اپنے ماضی پر گفتگو کے دوران بتایا تھا کہ وہ کمتر سماجی حیثیت کے حامل خاندان سے تعلق رکھتے تھے

انھوں نے بتایا کہ ان کے والد لندن میں بس کنڈکٹر اور والدہ فیکٹری میں کام کرتی تھیں۔ اسی لیے غربت سے انھیں نفرت تھی اور اسی چیز نے ان میں دولت مند بننے کی خواہش جگائی

راج کندرا نے 2013ع میں دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کے والد پینتالیس برس قبل لندن منتقل ہوگئے تھے، جہاں وہ بس کنڈکٹر تھے

ان کا کہنا تھا کہ وہ سیلف میڈ انسان ہیں، انھوں نے اٹھارہ برس کی عمر میں کالج چھوڑ دیا تھا، ان کے مطابق میں جب بھی بیدردی سے رقم خرچ کرتا ہوں تو شلپا ٹوکتی ہے تو میں اس سے کہتا ہوں کہ مجھے اپنی کمائی گئی رقم اپنے اوپر خرچ کرنے پر کبھی افسوس نہیں ہوتا ہے. میں نے اپنی زندگی خود تبدیل کی۔ شلپا اسی لیے میری عزت کرتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ خود سیلف میڈ ہے

Tags:

CaseNude Movies CaseRaj KundraShilpa Shetty
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

نوعمر ڈرائیور نے گلہری کو بچاتے ہوئے صدر لنکن کے گھر سے کار ٹکرادی

Next

کانگریس نے بی جے پی کو ’بھارتیہ جاسوس پارٹی‘ قرار دے دیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme