Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

پولیس کی حُسنِ کارکردگی، سابق ملکہِ حُسن لاکھوں ڈالر کی شراب چوری کے الزام میں گرفتار

By Akhtar Rasool
جولائی 21, 2022 3 Min Read
0

میکسیکو کی ایک سابق ملکہِ حسن اور ان کے ساتھی پر ایک ہسپانوی ریسٹورنٹ سے سترہ لاکھ ڈالرمالیت کی شراب چرانے کا الزام ہے۔ یہ دونوں پچھلے نو ماہ سے فرار تھے لیکن بالآخر کروشیا میں پکڑے گئے

ہسپانوی میڈیا کے مطابق جن دونوں افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں سے ایک مبینہ طور پر میکسیکو کی سابقہ ملکہ حسن اور دوسرا ڈچ نژاد رومانیہ کا شہری ہے، جو ان کا بوائے فرینڈ بھی ہے۔ نو ماہ طویل تفتیش اور تلاشی کے بعد ان دونوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی ملی ہے

پولیس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شراب کی چوری کا یہ واقعہ گزشتہ برس27 اکتوبر کو ہسپانوی شہر کیسیریس میں معروف آٹریو ہوٹل میں پیش آیا تھا

چوری کے واقعے کے چند دنوں بعد ہی اس جوڑے نے ہسپانیہ چھوڑ دیا اور کئی یورپی ملکوں کا سفرکرتے ہوئے کروشیا پہنچے، جہاں انہیں بالآخر دھر لیا گیا

پولیس نے بتایا ”اس جوڑے نے شراب کی پینتالیس بوتلیں چرائی تھیں۔ چرائی گئی شراب میں سے چند انتہائی نادر قسم کی تھیں، جن میں سے ایک کی قیمت تو تقریباً تین لاکھ پندرہ ہزار ڈالر کے قریب تھی“

فلمی طرز کی اس چوری کی واردات کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے ”خاتون نے ایک فرضی سوئش شناختی کارڈ کے ذریعہ اٹریو ہوٹل میں چیک ان کیا۔ اس نے ایک وگ اور ماسک پہن رکھا تھا اور دھوپ کا چشمہ لگا رکھا تھا۔ اس نے ہوٹل کے اسٹاف کو بتایا کہ وہ ہوٹل کے مشہور ریسٹورنٹ میں اپنے ساتھی کے ساتھ ڈنر کرنا چاہتی ہے“

پولیس نے اپنے بیان میں مزید بتایا ”ریسٹورنٹ میں اپنے ساتھی کے ساتھ کھانا کھانے کے بعد، اسٹاف کی دعوت پر دونوں شراب خانہ دیکھنے گئے، جو ایک عام رواج ہے“

خاتون نے ہوٹل کے اسٹاف کی توجہ ہٹانے کے لیے دیر رات کھانا لانے کی درخواست کی حالانکہ اس وقت کچن بند ہو چکا تھا۔ اس دوران اس کا مرد ساتھی مبینہ طور پر چپکے سے شراب خانے میں داخل ہو گیا، جس کی چابی اس نے پہلے ہی چرالی تھی۔ اس کے بعد اس نے تین بڑے بیگ میں شراب کی بوتلیں بھرلیں اور بعد میں ان بوتلوں کو ہوٹل کے تولیوں میں لپیٹ دیا

یہ جوڑا صبح تقریباً ساڑھے پانچ بجے اپنے بیگ لے کر ہوٹل سے پیدل ہی چیک آؤٹ کر گیا۔ ان کے چلے جانے کے بعد شراب خانے میں ہونے والی چوری کا علم ہو سکا

ان دونوں نے شراب کی جو بوتلیں چرائی تھیں، ان میں 1806 کی Chateau d’Yquem کی ایک بوتل کے علاوہ انیسویں صدی میں تیار کردہ چھ دیگر بوتلیں شامل تھیں

ہوٹل کے شیف ٹونو پریز نے کہا ”شراب کی ان بوتلوں کی تاریخ نہ صرف مجھ سے اور آٹریو کی تاریخ سے بلکہ کیسیریس اور اس کے شہریوں کی تاریخ نیز دنیا بھر میں شراب کے عاشقوں کی تاریخ سے بھی وابستہ ہے“

پولیس نے اپنے بیان میں کہا ”دونوں مشتبہ افراد نے نہایت باریک بینی کے ساتھ چوری کا منصوبہ تیار کیا تھا اور ایسا لگتا ہے کہ اس کام میں وہ انتہائی ماہر اور تجربہ کار ہیں“

تفتیش کاروں نے بتایا کہ اس جوڑے نے چوری کرنے سے قبل کئی مہینوں کے دوران ہوٹل کے ریسٹورنٹ کا تین بار جائزہ لیا تھا

ہسپانوی پولیس نے بتایا ”انہوں نے اس جوڑے کو پکڑنے کے لیے نیدرلینڈ، کروشیا اور رومانیہ کے اپنے ہم مناصب کے علاوہ انٹرپول کے ساتھ بھی مل کر کام کیا

کروشیائی حکام نے ان دونوں کو اس وقت گرفتار کیا، جب یہ مونٹی نیگرو سے کروشیا میں داخل ہو رہے تھے

پولیس نے فی الحال ان دونوں کے نام ظاہر نہیں کیے ہیں

ہسپانوی میڈیا کے مطابق چوری شدہ شراب ابھی تک برآمد نہیں ہوسکی ہے اور تفتیش جاری ہے۔

Tags:

alcoholFormer Queen of BeautyMexicostealing alcohol worth millions of dollarsVine
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

درہ آدم خیل: دوست کے ہاتھوں دوستوں کا قتل: ’وہ ایک دوسرے کے بغیر کھانا بھی نہیں کھاتے تھے‘

Next

آئیے کچھ دیر کے لیے سری لنکا کا چشمہ لگائیں!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme