Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

پٹرولیم بحران: اوگرا اور وزارت توانائی کے افسران سمیت پانچ گرفتار

By Akhtar Rasool
اکتوبر 30, 2021 1 Min Read
0

لاہور : ایف آئی اے نے پٹرولیم بحران پر کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے لاہور نے پٹرولیم مافیا، آئل مارکیٹنگ کمپنیز، اوگرا ، وزارت توانائی و پٹرولیم ڈویژن اور دیگر کے خلاف گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا ہے

اسی سلسلے میں وفاقی حکومت کے احکامات پر پیٹرولیم بحران کی انکوائریز کے بعد ایف آئی اے لاہور نے فوسل انرجی اور عاسکر آئل (پیٹرولیم مارکیٹنگ کمپنیز) پر مقدمات درج کرلیے گئے ہیں

ایف آئی اے فوسل انرجی کے سی ای او ندیم بٹ ، اوگرا کے ممبر گیس عامر نسیم ، ممبر آئل عبداللہ ملک اور وزارت توانائی و پٹرولیم کے ڈی جی آئل شفیع اللہ آفریدی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئل عمران ابڑو کو گرفتار کر لیا ہے

اوگرا کے ان افسران نے غیر قانونی پیٹرولیم مارکیٹنگ لائسنس جاری کئے۔ وزارت توانائی و پٹرولیم ڈویژن کے افسران نے ناجائز پیٹرولیم امپورٹ کوٹہ جاری کیا۔ پیٹرولیم مارکیٹنگ کمپنیز نے اوگرا کی آشیر آباد سے منظور شدہ پیٹرول پمپس سے زیادہ غیر قانونی پیٹرول پمپس کا ملک بھر میں جال بچھایا

ملزمان کے خلاف ملی بھگت سے غیر قانونی پیٹرولیم مارکیٹنگ لائسنس، ناجائز پیٹرولیم امپورٹ کوٹہ اور غیر قانونی پیٹرولیم امپورٹس کی خریدوفروخت سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے اور اس سے کمائے جانے والے اربوں روپے کے ناجائز دھن کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے

ایف آئی اے نے ملزمان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کوئی صورت نظر نہیں آتی

Next

ایف آئی اے کے دو اعلیٰ افسران کو قید اور جرمانے کی سزا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme