Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںفن

’پٹھان‘ آ رہا ہے!

By Akhtar Rasool
مارچ 3, 2022 3 Min Read
0

ممبئی – بالی وڈ کنگ کہلانے والے شاہ رخ خان 2018 سے بڑی اسکرین سے دور ہیں، جب ان کی فلم زیرو ریلیز ہوئی تھی اور فلاپ رہی. اس کے بعد سے شاہ رخ خان کے مداح ان کی فلموں میں واپسی کے منتظر ہیں

اب لگ بھگ چار سال بعد شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا ہے، جسے دیکھنے کے لیے ابھی مزید انتظار کرنا ہوگا

ان کی فلم ’پٹھان کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے اور یہ فلم جنوری 2023 میں سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی

بدھ کو ایک ٹویٹ میں شاہ رخ خان نے فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’پٹھان‘ ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔‘

یشراج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم میں شاہ رخ خان کے علاوہ جان ابراہم اور دیپیکا پڈوکون بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

واضح رہے کہ ویسے تو اس فلم کی شوٹنگ کافی عرصے سے چل رہی ہے مگر اب تک اس کی باضابطہ تصدیق اداکار یا پروڈکشن ہاؤس یش راج فلمز نے نہیں کی تھی

اس ٹیزر میں شاہ رخ خان، دپیکا پڈوکون اور جان ابراہام کو دکھایا گیا جو فلم کے مرکزی کردار پٹھان کے بارے میں بات کر رہے ہیں

فلم کی کہانی کے بارے میں فی الحال معلومات موجود نہیں لیکن ٹریلر میں آگ اور ٹینکس دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ شاید اس فلم کی کہانی کسی قسم کی جنگی صورتحال کے اردگرد گھومتی ہے

واضح رہے اس سے قبل شاہ رخ خان کی آخری فلم ’زیرو‘ دسمبر 2018 میں ریلیز ہوئی تھی

فلم کے ٹریلر میں دیپیکا پڈوکون شاہ رخ خان کے کردار کا تعارف کراتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’یہاں تک کہ اس کے پاس کوئی نام رکھنے والا بھی نہیں تھا، اگر کچھ تھا تو بس یہی ایک دیش (ملک) انڈیا۔‘

اگلے ہی پل ٹریلر میں شاہ رخ خان کی آواز سنائی دیتی ہے اور وہ کہتے ہیں کہ ’تو اس نے اپنے دیش (ملک) کو ہی اپنا دھرم (مذہب) مان لیا اور دیش کی رکشا (حفاظت) کو اپنا کرم۔‘

’اور جن کا نام نہیں ہوتا، ان کا نام دھرم کے ساتھ ہی کردیتے ہیں اور یہ نام کیوں پڑا کیسے پڑا؟ اس کے لیے تھوڑا سے انتظار کیجیے۔‘

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ایسا مانا جارہا ہے کہ پٹھان کی کہانی کو سلمان خان کی ٹائیگر سیریز اور ہرتیک روشن۔ ٹائیگر شیروف کی فلم وار کے ساتھ جوڑا جائے گا

ایسا بھی خیال کیا جارہا ہے کہ سلمان خان بھی پٹھان میں مختصر کردار ادا کریں گے جبکہ شاہ رخ خان بھی ٹائیگر سیریز کی تیسری فلم میں مختصر کردار ادا کریں گے، جس کی شوٹنگ جاری ہے

خیال رہے کہ فلم زیرو کے بعد شاہ رخ خان نے فلمی دنیا سے کچھ وقت تک علیحدگی اختیار کی اور اپنی حکمت عملی پر دوبارہ غورہ کیا

اس کے بعد ان کے بیٹے آریان خان کے منشیات کیس کے باعث بھی ان کی فلمی دنیا میں واپسی میں تاخیر ہوگئی

مگر اب وہ بھرپور انداز سے واپسی کررہے ہیں، رپورٹس کے مطابق پٹھان کے بعد بھی وہ ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی کی فلم میں جلوہ گر ہورہے ہیں جبکہ ڈائریکٹر ایٹلی کی ایک نئی فلم کا بھی حصہ بنیں گے.

Tags:

BollywoodPathanShah Rukh Khan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کراچی سمیت سندھ کے کئی اضلاع کے مویشی باڑوں میں وبائی مرض پھوٹ پڑا

Next

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی چیلسی فٹ بال کلب خریدنے کی دوڑ میں شامل

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme