Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

پہلی بار بچوں اور خواتین میں منکی پاکس کی تشخیص

By Akhtar Rasool
جولائی 26, 2022 3 Min Read
0

پہلی بار امریکا میں دو بچوں اور کم از آٹھ خواتین میں منکی پاکس کی تشخیص سے دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، کیوں کہ اب تک مذکورہ بیماری سے زیادہ تر مرد حضرات ہی متاثر ہو رہے تھے

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق امریکا کے محکمہ صحت کے حکام نے دو بچوں میں منکی پاکس کی تصدیق کی ہے

حکام کے مطابق ریاست کیلیفورنیا میں ایک نوعمر جب کہ واشنگٹن ڈی سی میں ایک بچے میں منکی پاکس کی تشخیص ہوئی ہے

تاہم بیان میں دونوں بچوں کی صحت بہتر قرار دی گئی اور واضح کیا گیا کہ ممکنہ طور پر بچوں کو اپنے اہل خانہ سے ہی مذکورہ بیماری لگی ہوگی

حکام نے منکی پاکس سے متاثر ہونے والے بچوں سے متعلق مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کی

امریکی محکمہ صحت کے حکام نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ملک بھر میں کم از کم آٹھ خواتین بھی منکی پاکس سے متاثر ہیں

امریکا میں بچوں میں منکی پاکس کی تشخیص سے دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، کیوں کہ اب تک مذکورہ مرض سے زیادہ تر مرد حضرات ہی متاثر ہو رہے تھے

علاوہ ازیں امریکا میں آٹھ خواتین میں بھی منکی پاکس کی تشخیص سے لوگوں میں تشویش پائی جا رہی ہے، کیوں کہ دیگر ممالک میں اب تک بچوں اور خواتین میں اس بیماری کی تشخیص نہیں ہوئی

اے پی کے مطابق امریکا میں رواں سال اب تک منکی پاکس کے دو ہزار آٹھ سو کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے جب کہ 24 جولائی کو عالمی ادارہ صحت نے مذکورہ بیماری کے پیش نظر عالمی سطح پر صحت کی ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا تھا

یعنی کہ عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر کے ممالک کو منکی پاکس سے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات کرنے پر زور دیا

عالمی ادارہ صحت نے اس بات کی بھی تصدیق کی تھی کہ 24 جولائی تک دنیا بھر میں منکی پاکس کے کیسز کی تعداد بڑھ کر سولہ ہزار سے زائد ہوگئی تھی اور مذکورہ بیماری پچھتر ممالک تک پھیل چکی تھی

منکی پاکس کے کیسز زیادہ تر یورپ اور امریکی ممالک میں ظاہر ہو رہے ہیں، تاہم تیزی سے اس کے کیسز ایشیائی ممالک میں بھی ظاہر ہو رہے ہیں

اب تک سعودی عرب، بھارت، متحدہ عرب امارات اور انڈونیشیا سمیت کئی ایشیائی ممالک میں منکی پاکس کے کیس سامنے آ چکے ہیں

ابتدائی طور پر 1970ع کے بعد افریقہ کے مغربی حصے میں بندروں میں پائی جانی والی بیماری رواں برس مئی میں پہلی بار افریقہ سے باہر یعنی یورپ میں رپورٹ ہوئی تھی

مئی میں منکی پاکس کے کچھ کیسز انگلینڈ اور بعد ازاں اسپین اور اٹلی میں رپورٹ ہوئے، جس کے بعد یہ بیماری جرمنی، فرانس اور سوئٹزرلینڈ سمیت متعدد یورپی ممالک تک پھیلی، جس کے بعد وہاں سے یہ بیماری امریکا اور مشرق وسطی ممالک تک بھی جا پہنچی

مذکورہ بیماری سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مرض کورونا یا اس طرح کی دیگر وباؤں کی طرح تیزی سے نہیں پھیلتا، منکی پاکس صرف قریبی تعلقات اور خصوصی طور پر جسمانی تعلقات سے ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ہوتا ہے

ماہرین کے مطابق منکی پاکس عام طور پر صرف افریقی خطے میں پایا جاتا ہے اور کئی دہائیوں سے مذکورہ مرض کے کیسز کسی دوسرے خطے میں سامنے نہیں آئے تھے

چیچک اور جسم پر شدید خارش کے دانوں کی بیماری سے ملتی جلتی اس بیماری سے متعلق ماہرین کا ماننا ہے کہ منکی پاکس ایک بہت کم پایا جانے والا وبائی وائرس ہے، اس کی علامات میں بخار ہونا اور جلد پر خارش ہونا شامل ہیں۔

Tags:

EnglandItalyMonkey PoxSaudi ArabiaSpainWomen and Children
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

روس سے کینسر کی سستی ادویات کی درآمدات دوبارہ شروع

Next

بچوں میں ہیپٹاٹائٹس کے پراسرار کیسز کی وجہ کا پتہ چلا لیا گیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme