Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

پہلی بار چپس کے خالی ریپرز ری سائیکل کرکے چشمے تیار کیے جانے لگے

By Akhtar Rasool
فروری 19, 2023 2 Min Read
0

ایک بار استعمال کر کے پھینکا جانے والا پلاسٹک ماحول کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے۔ دنیا بھر میں ایسی کمپنیاں ہیں، جو ماحول پر ان کے مضر اثرات کو کم کرنے کے لیے ایسے مواد کو ری سائیکل کرنے کے طریقے تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہیں

بھارتی شہر پونے میں ایک اسٹارٹ اپ کمپنی نے بھی ایسے ہی طریقے کی کھوج میں انوکھی ایجاد کا دعویٰ کیا ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق آشایا نامی اسٹارٹ اپ کمپنی نے چپس کے ریپرز سے دنیا کے پہلے ری سائیکل ہونے والے چشمے تیار کیے ہیں۔ یہ چشمے آشایا کمپنی کا نیا برانڈ ’وِداؤٹ‘ ہیں

کمپنی کے مالک انیش ملپانی نے ری سائیکل ہونے والے چشموں کے بارے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کرتے ہوئے بتایا ”یہ اُن چیزوں سے مشکل ترین چیز تھی، جن کا میں حصہ رہا ہوں۔ بالآخر آپ کے سامنے دنیا کے پہلے ری سائیکل ہونے والے چشمے پیش کیے جا رہے ہیں، جو کہ چپس کے خالی ریپرز سے بنائے گئے ہیں، وہ بھی یہاں بھارت میں“

انیش ملپانی مزید کہتے ہیں ”صرف چپس کے پیکٹ ہی ری سائیکل نہیں کیے جاتے بلکہ ہر قسم کی چیزیں ری سائیکل کی جاتی ہیں، جنہیں ری سائیکل کرنا نا ممکن سمجھا جاتا ہے، اس میں چاکلیٹ کے ریپر، دودھ کے ڈبے اور بقیہ اہم پیکٹ شامل ہیں“

وہ کہتے ہیں ”کئی جھلیوں والے پلاسٹک کو ری سائیکل کرنا ناممکن سمجھا جاتا ہے، اور دنیا بھر میں اس کو ری سائیکل کرنے کی شرح صفر فی صد ہے، سمندروں میں اَسی فی صد لچکدار پلاسٹک جاتا ہے جو کہ خطرناک ہے“

پلاسٹک کو ری سائیکل کر کے چشمے بنانے کے بارے میں انیش مپانی نے بتایا کہ ان کی کمپنی نے کئی جھلیوں والے پلاسٹک سے مواد نکالنے کا طریقہ حاصل کر لیا ہے اور اسے ہائی کوالٹی کی مصنوعات اور مٹیریل میں تبدیل کر کے چشمے بنائے جاتے ہیں

برانڈ ’وِداؤٹ‘ کے چشموں کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ یہ چشمے سب سے پائیدار چشمے ہوں گے۔ یہ بہت کارآمد ہیں، کیونکہ یہ سورج کی شعاعوں کو جذب کرتے ہیں۔ یہ پائیدار، لچکدار اور آرام دہ ہیں۔ خریدار اس پر لگے ہوئے کیو آر کوڈ کو اسکین کر کے دیکھ سکتے ہیں کہ ہم نے کس چشمے کو کتنے پیکٹس سے بنایا ہے اور یہ پیکٹس کون اٹھا کر لایا ہے۔

Tags:

best out of waste empty potato chips packetsempty potato chips packets crafts ideaempty potato chips packets reuse ideaglass bottle recyclingglass bottle recycling machineglass recyclingglass recycling businessglass recycling factoryglass recycling ideasglass recycling machineglass recycling plantglass recycling processmattress recyclingproducts made from recycled plastic bottlesRecyclingrecycling chips packetsrecycling glass
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

افریقی یونین کے اجلاس سے اسرائیلی سفیر کو باہر نکال دیا گیا

Next

ایک ایسی نایاب بیماری، جس میں انسان اجنبی لہجے میں گفتگو کرنے لگتا ہے۔۔

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme