Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

پی ٹی آئی سینیٹرشوکت ترین کی پنجاب اورکے پی کے وزرائے خزانہ سے گفتگو لیک

By Akhtar Rasool
اگست 29, 2022 2 Min Read
1

سینیٹر شوکت ترین کی وزیرخزانہ پنجاب محسن لغاری اور خیبر پختونخوا کے وزیرخزانہ تیمور جھگڑا کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو منظرعام پرآگئی

سینیٹر شوکت ترین کی وزیرخزانہ پنجاب محسن لغاری کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو منظرعام پرآگئی۔شوکت ترین کو محسن لغاری سے کہتے سنا جاسکتا ہے کہ یہ جو آئی ایم ایف کو 750 ارب کی کمٹمنٹ دی ہے آپ سب نے سائن کیا ہے آپ نے اب کہنا ہے کہ ہم نے جو کمٹمنٹ دی تھی وہ سیلاب سے پہلے دی تھی سیلاب کی وجہ سے ہمیں بہت پیسا خرچ کرنا پڑےگا۔
شوکت ترین نے پنجاب کے وزیرخزانہ سے کہا کہ آپ انہیں لکھ دیں کہ اب ہم یہ کمٹمنٹ پوری نہیں کرپائیں گے۔یہی لکھنا ہے آپ نے اور کچھ نہیں کرنا۔ پھر ہم اس کو آئی ایم ایف کے نمائندوں کو بھی ریلیز کر دینگے۔

شوکت ترین نے مزید کہا کہ ہم ایسا سین کریں گے کہ یہ نظر نہ آئے کہ ہم ریاست کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ہم سب چاہتے ہیں کہ ان پردباؤپڑے۔ یہ ہمیں اندر کرا رہے ہیں ہم پردہشتگردی کے الزامات لگائے جارہے ہیں۔ یہ بالکل سپاٹ فری جا رہے ہیں یہ نہیں ہونے دینا ہے۔

پنجاب کے وزیرخزانہ محسن لغاری نے شوکت ترین سے سوال کیا کہ کیا اس سے ریاست کو نقصان نہیں ہوگا تو شوکت ترین نے جواب دیا کہ جس طرح چئیرمین اوردیگر کوٹریٹ کیا جا رہا ہے اس ریاست کو نقصان نہیں ہورہا۔

شوکت ترین نے ٹیلی فونک گفتگو میں وزیرخزانہ خیبرپختونخوا تیمور جھگڑا سے سوال کیا کہ آپ نے خط بنا لیا؟ اس پر تیمور جھگڑا نے کہا کہ ابھی بناتا ہوں میرے پاس پرانا خط ہے۔

شوکت ترین نے تیمور جھگڑا سے کہا کہ خط میں سب سے پہلا پوائنٹ یہ ہوگا کہ جو سیلاب آیا ہے اس نے خیبرپختونخوا کا بیڑا غرق کردیا ہے ہمیں سیلاب سے متاثر علاقوں میں بحالی کے لیے بہت پیسا چاہیے۔میں نے لغاری( پنجاب کے وزیرخزانہ) کو بھی کہہ دیا ہے۔

شوکت ترین کی بات پر تیمور جھگڑا نے کہا کہ ویسے یہ بلیک میلنگ کا حربہ ہے۔ پیسے تو کسی نے ویسے ہی نہیں چھوڑنے۔میں نے تو پیسے نہیں چھوڑنے نہیں پتا لغاری نے چھوڑتے ہیں یا نہیں۔

Tags:

Audio LeaksIMFPTI SenatorShaukat Tareen
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

جگر کی چکنائی میں کمی اور عمر میں اضافہ کرنا ہے تو انگور کھائیں

Next

مارگلہ ہلز اور خان پور ڈیم کے اطراف میں 20 سے زائد غیر قانونی کرشنگ پلانٹس سرگرم

One Comment

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme