Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینکالم

چائے کو میٹھی بنانے والوں کی کڑوی زندگی

By Akhtar Rasool
ستمبر 17, 2020 3 Min Read
0

میرپور خاص سے نکلتے ہی نوکوٹ اور ﻋﻤﺮ ﮐﻮﭦ جانے والی ﺳﮍﮎ ﮐﮯ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﻃﺮﻑ نسبتاً زمین کے خشک حصے پر ﺩﻭﺭ ﺩﻭﺭ ﺗﮏ جھونپڑی نما پھٹے پرانے ﺧﯿﻤﮯ ﭘﮭﯿﻠﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮨﯿﮟ. اور ان کے ساتھ ہی تاحد نظر پانی ہی پانی نظر آتا ہے

ﯾﮧ جو بارش کی تباہ کاریوں سے بے گھر ہوئے ہیں، یہ بھی تو اسی ملک کے باسی ہیں، لیکن نہ جانے کیوں ان کے دکھ میڈیا کو پرائے پرائے سے لگتے ہیں. یہ ﻣﺎﺋﯿﮟ، ﺑﮩﻨﯿﮟ، بیٹے ﺑﯿﭩﯿﺎﮞ، ﺑﮭﺎﺋﯽ ﮐﮭﻠﮯ ﺍٓﺳﻤﺎﻥ ﺗﻠﮯ ﺑﮩﺖ ﮨﯽ ﺧﺴﺘﮧ ﭨﯿﻨﭩﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮔﺰﺍﺭ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ۔

یہاں ﺑﺎرشیں ﺑﮭﯽ ﮐﮭﻞ ﮐﺮ برسیں اور اب ﺩﮬﻮﭖ  ﺑﮭﯽ ﺑﮩﺖ ﮐﮍﯼ پڑ رہی ہے ، کبھی کسی نے سوچا کہ ان کسمپرسی کے حالات میں پروان چڑھنے والی ﻧﺴﻠﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﻠﮏ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﺳﻮﭺ ﺭﮐﮭﺘﯽ ﮨﻮﮞ ﮔﯽ۔ ﯾﮧ ﺑﮭﯽ اسی ملک کے شہری ﮨﯿﮟ۔

ﺗﮭﺮ، جہاں ﻗﺪﻡ ﻗﺪﻡ ﭘﺮ  ’’ﺗﮭﺮ ﺑﺪﻟﮯ ﮔﺎ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ‘‘ لکھا ملتا ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ تھر اور اس کے آس پاس رہنے  والوں کی شام غریباں جیسی زندگی کون بدلے گا؟

میرپور خاص سے نوکوٹ اور ﻋﻤﺮ ﮐﻮﭦ  ﺟﺎﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺳﮍﮎ ﮐﮯ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﮐﻨﺎﺭﻭﮞ ﭘﺮ لکڑیاں گاڑ کر ان پر رلیاں بچھا کر بنائی گئی جھونپڑیاں، ﺑﮩﺖ ﮨﯽ ﺷﮑﺴﺘﮧ ﺳﺎﻟﺨﻮﺭﺩﮦ ﭨﯿﻨﭧ ہیں، ان میں برکت کی خاطر ﺧﺎﻝ ﺧﺎﻝ ہی پاکستان ﮈﯾﺰﺍﺳﭩﺮ ﻣﯿﻨﺠﻤﻨﭧ اتھارٹی ﮐﮯ ﻋﻄﯿﮧ کردہ ﺧﯿﻤﮯ ﻧﻈﺮ ﺍٓﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺗﺮ ﺍﻥ ﺑﺎﺭﺵ ﺯﺩﮔﺎﻥ ﻧﮯ ﺧﻮﺩ ﮨﯽ ﮐﮭﮍﮮ ﮐﯿﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﺳﮍﮎ ﮐﮯ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﻃﺮﻑ ﮐﭙﺎﺱ ﮐﯽ ﻓﺼﻠﯿﮟ، ﺳﺒﺰﯾﻮﮞ ﮐﮯ ﮐﮭﯿﺖ ﮔﮩﺮﮮ ﭘﺎﻧﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮈﻭﺑﮯ ﮨﻮﺋﮯ ہیں، ﺩﻭﺭ ﺩﻭﺭ ﺗﮏ ﭘﺎﻧﯽ ﮨﯽ ﭘﺎﻧﯽ ہے…

ﮨﺮ ﭼﮭﻮﭨﺎ سا جھونپڑی نما ﭨﯿﻨﭧ، ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﭘﻨﺎﮦ لئے ہوئے ﻣﺎﮞ ﺑﺎﭖ، ﺑﭽﮯ ﻣﺤﺮﻭﻣﯽ ﺍﻭﺭ ﺑﮯ ﺑﺴﯽ ﮐﯽ ﮐﺘﻨﯽ ﺑﮍﯼ ﺩﺍﺳﺘﺎﻧﯿﮟ ﻟﯿﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﯾﮧ ﺍﻥ ﭨﯿﻨﭩﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮐﯿﺴﮯ ﮔﺰﺍﺭﮦ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔ﯾﮩﺎﮞ ﭼﻮﻟﮩﮯ ﮐﺲ ﻃﺮﺡ ﮔﺮﻡ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﻮﮞ ﮔﮯ۔ ﯾﮧ ﺍﭘﻨﯽ ﺣﺎﺟﺎﺕ ﺳﮯ ﻓﺎﺭﻍ ﮐﯿﺴﮯ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﻮﮞ ﮔﮯ۔ ﮨﺮ ﻃﺮﻑ ﭘﺎﻧﯽ ﮨﯽ ﭘﺎﻧﯽ ﮨﮯ۔ مچھروں کی وہ بہتات ہے کہ الامان والحفیظ!

پاکستان ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ﭘﯽ ﮈﯼ ﺍﯾﻢ ﺍﮮ)‏ ﮐﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺳﻨﺪﮪ ﮐﮯ ﻣﺘﺎﺛﺮﮦ ﺍﺿﻼﻉ ﻣﯿﮟ 142200 ﻣﭽﮭﺮ ﺩﺍﻧﯿﺎﮞ، 65475 ﭨﯿﻨﭧ، 97316 ﺭﺍﺷﻦ ﺑﯿﮓ، 4680 ﺟﯿﺮﯼ ﮐﯿﻦ، 267 ﮈﯼ ﻭﺍﭨﺮ ﭘﻤﭙﻨﮓ، 24 ﺍﻣﺪﺍﺩﯼ ﮐﺸﺘﯿﺎﮞ، 3780 ﺗﺮﭘﺎﻝ، 2579 ﺣﻔﻈﺎﻥِ ﺻﺤﺖ ﮐﺎ ﺳﺎﻣﺎﻥ، 5300 ﮐﻤﺒﻞ، 2350 ﻭﺍﭨﺮ ﮐﻮﻟﺮ ﭘﮩﻨﭽﺎﺋﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﻋﺎﺭﺿﯽ ﻭﺍﺵ ﺭﻭﻡ ﺑﮭﯽ ﺑﻨﺎﮐﺮ ﺩئے ﮨﯿﮟ۔ ﮐﭽﻦ ﺳﯿﭧ ﺍﻭﺭ ﻭﺍﭨﺮ ﭨﯿﻨﮏ ﺑﮭﯽ…

یہ ﺍﻋﺪﺍﺩ ﻭ ﺷُﻤﺎﺭ ﺑﮩﺖ ﺍﭼﮭﮯ ﮨﯿﮟ، ﺍﮔﺮ ﭼﮧ ﺑﺎﺭﺵ ﺯﺩﮔﺎﻥ ﮐﯽ ﺗﻌﺪﺍﺩ ﮐﮯ ﻣﻘﺎﺑﻠﮯ ﻣﯿﮟ ﺑﮩﺖ ﮐﻢ ﮨﯿﮟ… لیکن کڑوا سچ یہ ہے کہ ﯾﮧ سرزمین پر ﮐﮩﯿﮟ بھی ﻧﻈﺮ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺍٓﺭﮨﮯ!

ﯾﮩﺎﮞ پر ﮐﮩﯿﮟ بھی  ﺍﯾﺪﮬﯽ ﺭﺿﺎ ﮐﺎﺭ ﺩﮐﮭﺎﺋﯽ ﺩیتے ہیں اور  ﻧﮧ ﭼﮭﯿﭙﺎ ﮐﮯ۔ ﻧﮧ ہی ﺳﯿﻼﻧﯽ ﮐﮯ ﻟﻨﮕﺮ!

ﮐﮭﯿﺘﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮐﮭﮍﺍ ﭘﺎﻧﯽ، ﻋﺎﻡ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﮐﮩﺎ ﺟﺎﺭﮨﺎ ﮨﮯ ﺳﻮﮐﮭﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﺩﻭ ﻣﺎﮦ ﻟﮕﺎ ﺩﮮ ﮔﺎ۔ ﮐﺎﺷﺘﮑﺎﺭﻭﮞ ﺍﻭﺭ ﺯﻣﯿﻨﺪﺍﺭﻭﮞ ﮐﯽ ﻓﺼﻠﯿﮟ ﮈﻭﺏ ﮔﺌﯽ ﮨﯿﮟ۔ ﺻﺮﻑ ﮔﻨﺎ ﺍﻥ ﻃﻮﻓﺎﻧﯽ ﺑﺎﺭﺷﻮﮞ ﮐﺎ ﻣﻘﺎﺑﻠﮧ ﮐﺮ ﺳﮑﺎ ﮨﮯ، لیکن یہی صورتحال رہی تو وہ بھی نہیں بچ سکے گا، اگر بچ بھی گیا تو تیار ہونے کے بعد شگر مل مافیا گنے کے رس اور اس کے کاشتکاروں کے خون سے چینی بنا کر بیچے گی.. لوگوں کی چائے میٹھی اور کاشتکاروں کی زندگی مزید کڑوی ہو جائے گی

چائے میٹھی بنانے والوں کی زندگی کتنی کڑوی ہے اور کپڑوں کے لئے کپاس کی کاشت کرنے والے کھلے آسمان تلے بے لباس پڑے ہیں..

احساس محرومی کیا ہوتا ہے، جا کر ان بے گھروں سے پوچھئے جنابِ والا!

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

دیرنکویو, ترکی کا ایک چھ منزلہ زیرِ زمین شہر

Next

بلدیہ فیکٹری کیس، فیصلہ 22 ستمبر کو سنایا جائے گا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme