Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

چار سالہ بچے نے کتاب لکھ کر سب کو حیران کر دیا

By Akhtar Rasool
اپریل 3, 2023 2 Min Read
0

ابوظبی سے تعلق رکھنے والے چار سالہ سعید رشید المہیری نے کتاب لکھنے والے دنیا کے کم عمر ترین مصنف بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے

گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ویب سائٹ کے مطابق چار سالہ بچے نے The Elephant Saeed and the Bear کے نام سے کتاب لکھی ہے، جس کی 9 مارچ 2023 کو ایک ہزار کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں

سعید رشید المہیری دنیا کا کم عمر ترین مصنف ہے، جس نے کتاب لکھ کر سب کو حیران کر دیا ہے، اس کی عمر چار سال 218 دن ہے

سعید رشید کی لکھی کتاب دو جانوروں کی لازوال دوستی اور رحم دلی پر مبنی کہانی ہے

سعید رشید نے اپنی بڑی بہن الذہبی کے کارنامے سے متاثر ہو کر یہ کتاب لکھی تھی

واضح رہے کہ سعید کی بہن الذہبی آٹھ سال کی عمر میں دو زبانوں میں کتاب لکھ کر دنیا کی کم عمر ترین مصنفہ کا ریکارڈ اپنے نام کر چکی ہیں

سعید کی بہن نے بچوں کے لیے ایک منفرد کتاب لکھنے کا اقدام شروع کیا، اس کا مقصد چار سے دس سال کی عمر کے بچوں کو عربی یا انگریزی میں لکھنے کی ترغیب دینا ہے

سعید کا کہنا ہے ”میں اپنی بہن کے بہت قریب ہوں، ہم دونوں ساتھ مل کر پڑھتے، لکھتے، اور دیگر سرگرمیاں کرتے ہیں، میں نے اپنی بہن سے متاثر ہو کر اپنی کتاب لکھی ہے“

سعید نے کتاب کے حوالے سے کہتے ہیں ”میری کتاب کی کہانی ہاتھی اور ریچھ کے بارے میں ہے، ہاتھی ایک پکنک میں جاتا ہے اور اسی دوران اسے ریچھ دکھائی دیتا ہے، ہاتھی سوچتا ہے کہ ریچھ اسے کھا جائے گا لیکن آخر میں ہاتھی مہربانی کا مظاہرہ کرتا ہے اور اسے ایک ساتھ پکنک منانے کی آفر کرتا ہے اور پھر وہ دوست بن جاتے ہیں“

چار سالہ سعید نے اپنی والدہ اور بہن کی رہنمائی سے لکھنا سیکھا تھا جبکہ اسے ریاضی سے بھی بہت لگاؤ ہے اور وہ اپنی والدہ کے ساتھ ریاضی کے مسائل حل کرنا پسند کرتا ہے

سعید نے انکشاف کیا کہ یہ ان کے تحریری سفر کا ابھی آغاز ہے اور وہ پہلے ہی ایک دوسری کتاب پر کام کر رہے ہیں۔ اسے پڑھنا، لکھنا اور کہانیاں سنانا بےحد پسند ہے

سعید کے والدین کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے بیٹے پر فخر ہے، انہوں نے بتایا کہ سعید اپنی بہن کے نقش قدم پر چلا ہے، اور اس کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہر بچہ کسی نہ کسی ٹیلنٹ کے ساتھ پیدا ہوتا ہے۔

Tags:

birthday party surpriseBooks For Kidsbooks read aloudchildren's books on videoegg surpriseeveryoneferrans 11th birthday party surpriseferrans surprisefolding surprisekid surprisekids books on videokids books onlinekids books read aloudpreschool books for kidsreading children's books aloudreading kids book aloudshe surprised everyonesuprisesurprisesurprise artsurprise eggssurprise toyssurprisedthis is a happy song
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بجاؤ تالی!!!

Next

پاکستانی ایکسچینج کمپنیوں کی حکومت کو چوبیس ارب ڈالر کی پیشکش، کیا پاکستان آئی ایم ایف سے جان چھڑا سکتا ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme