Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

چھ سال سے بند اسٹیل ملز کے افسروں کے لیے نئے ائیر کنڈیشنرز کی خریداری

By Akhtar Rasool
جولائی 30, 2021 1 Min Read
0

کراچی : ایک ایسے وقت میں جب مالی بحران کے باعث پاکستان اسٹیل ملز چھ سال سے بند پڑی ہوئی ہے،  اس کے افسران کے لیے نئے ائیر کنڈیشنرز کی خریداری کی گئی ہے.  اسٹیل ملز چھ سال سے بند ہے لیکن افسروں کے لئے نئے ائیر کنڈیشنرز چلائے جائیں گے

ایک طرف تو اربوں روپے خسارے کا شکار پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ نے مالی بحران کی وجہ سے ہزاروں مزدوروں اور ورکرز کو برطرف کر دیا، دوسری جانب نازک مزاج افسروں کی ناز برداریوں اور شاہ خرچیوں کا یہ عالم ہے کہ ٹھنڈے کمروں کو مزید یخ بستہ کر کے کراچی میں سائبیریا کی ہواؤں کا مزہ لوٹنے کے لیے برانڈ نیو ایئر کنڈیشنرز کی کھیپ خرید کی گئی ہے

اطلاعات کے مطابق مجموعی طور پر پینتیس نئے ایئر کنڈیشن کی کھیپ پاکستان اسٹیل کے ایڈمن بلاک میں اتاری گئی اور ان کی تنصیب کا کام بھی فی الفور شروع کردیا گیا

ملازمین کے مطابق ایک طرف مالی بحران کی وجہ سے اسٹیل ملز کے تمام ملازمین کو بغیر گولڈن ھینڈ شیک دئیے نکالا جارہا ہے تو دوسری طرف بند اسٹیل ملز کے افسروں کے لئے ائیر کنڈیشنرز کی ایک بڑی کھیپ منگوالی گئی ہے

واضح رہے کہ پاکستان اسٹیل ملز بدعنوانی اور عدم توجہی کی وجہ سے 2015ع سے بند پڑی ہے۔ موجودہ حکومت مالی بحران کو جواز بناکر اسٹیل ملز کے تمام ملازمین کو بغیر گولڈن ھینڈ شیک دئیے  نکال رہی ہے جبکہ مالی بحران کے باوجود اسٹیل مل انتظامیہ کی شاہ خرچیاں اسی طرح جاری ہیں.

Tags:

OfficersPakistan Steel
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کینیڈا کا پاکستان کو 162 موبائل وینٹیلیٹرز کا عطیہ

Next

صوبہ خیبر پختون خوا میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme