Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

چیئرمین نیب جاوید اقبال کی مدت میں توسیع کے لئے سمری کی تیاری شروع

By Akhtar Rasool
اکتوبر 1, 2021 2 Min Read
0

اسلام آباد : وزارت قانون و انصاف کی جانب سے قومی احتساب بیورو (نیب) کے موجودہ چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید کی مدت میں چار سال کی توسیع کے لیے وزیر اعظم کو جلد سمری بھیجے جانے کا امکان ہے

واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی بطور چیئرمین نیب چار سالہ مدت رواں ماہ مکمل ہو رہی ہے اور وزارت قانون ان کی مدت میں توسیع کے مسودے پر کام کر رہی ہے جو جلد وزیر اعظم کو بھیجا جائے گا

اس حوالے سے وزارت کے سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ اگرچہ حکومت کی جانب سے چیئرمین نیب کو توسیع دینے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جانا ابھی باقی ہے، لیکن وزارت قانون، ان کی مدت میں توسیع کے لیے آرڈیننس کے مسودے پر کام کر رہی ہے جو وزیراعظم کو بھیجا جائے گا

انہوں نے کہا کہ سمری میں وزیر اعظم عمران خان کے سامنے متعلقہ تجاویز رکھی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم مسودے پر کام کر رہے ہیں جو وزیر اعظم کو بھیجا جائے گا اور عمران خان ہی اس حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے

ان کا کہنا تھا کہ ‘اگر وزیر اعظم، چیئرمین نیب کو توسیع دینے کا فیصلہ کرتے ہیں تو وزارت قانون قومی احتساب آرڈیننس (این اے او) میں ترمیم کے لیے آرڈیننس پیش کرے گی، جو صدر کو دستخط کے لیے بھیجا جائے گا

انہوں نے کہا کہ اطلاق کے بعد یہ آرڈیننس قانون بن جائے گا اور حکومت کے لیے جاوید اقبال کو توسیع دینے کا راستہ صاف ہوجائے گا

ذرائع کے مطابق وزارت نے قانون کا جائزہ لیا ہے اور اگر وزیر اعظم، جاوید اقبال کو توسیع دینے کا فیصلہ کرتے ہیں تو ‘این اے او’ کے سیکشن 6 کے ذیلی سیکشن ‘بی’ میں ترمیم کی جائے گی کیونکہ اس وقت سیکشن 6 کے ذیلی سیکشن ‘بی’ کے تحت چیئرمین نیب کی چار سالہ مدت ناقابل توسیع ہے

مسودے میں تجویز دی جائے گی کہ ذیلی سیکشن ‘بی’ کی ٹرم ‘ناقابل توسیع’ کو ‘قابل توسیع’ سے تبدیل کردیا جائے تاکہ چیئرمین نیب کو توسیع دی جاسکے

وزیر قانون فروغ نسیم نے رابطہ کرنے پر اس معاملے پر زیادہ تبصرہ کرنے سے انکار کیا، تاہم انہوں نے اس خبر کو ‘جعلی’ قرار دیا کہ ان کی وزارت قومی احتساب آرڈیننس میں ترمیم کا مسودہ تیار کر لیا ہے.

Tags:

Chairman NABJavaid IqbalNAB
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ماحولیاتی تباہی کے اثرات اور کراچی

Next

پی ٹی آئی میں سیاسی ہلچل اور نئی صف بندیاں  

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme