Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

چینی حکومت نے ملک میں ایپل کی مقبول ترین قرآنی ایپ بند کرادی

By Akhtar Rasool
اکتوبر 16, 2021 2 Min Read
0

بیجنگ : چینی حکومت کی جانب سے ملک میں ایپل فون کی سب سے مقبول قرآنی ایپ بند کرادی گئی ہے

تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اپیل کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ اس نے چینی حکام کے کہنے پر چین میں قرآن کی سب سے مقبول ایپ کو بند کر دیا ہے اور اس ایپ کو چینی حکام کی درخواست پر ایپ اسٹور سے ہٹا دیا گیا ہے

ایپ بنانے والی کمپنی پی ڈی ایم ایس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایپل کمپنی کے مطابق ہماری اس ایپ کو چین کے ایپ اسٹور سے چینی حکومت کی جانب سے اعتراض کی وجہ سے ہٹایا گیا،  ہم مسئلے کے حل کے لیے متعلقہ چینی حکام سے رابطے میں ہیں

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ چین میں ایپل نے کن ضابطوں کی خلاف ورزی کی جس کی بنیاد پر یہ ایپ بند کرنے کا فیصلہ ہوا، لیکن واضح طور پر یہ چینی حکومت کی اسلام دشمنی اور ایغور مسلمانوں پر مظالم کا تسلسل ہے

بی سی کے مطابق اس حوالے سے چین کی حکومت سے ردعمل کے لیے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے جواب نہیں دیا

واضح رہے کہ قرآن مجید نامی ایپ دنیا بھر میں ایپ اسٹور پر دستیاب ہے اور اس کے ریویوز کی تعداد 150,000 کے قریب ہے۔ قرآن مجید ایپ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں 35 ملین مسلمان اس پر بھروسا کرتے ہیں

یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل ہی چین میں عیسائی مذہب کی مقبول ایپ ’’آلِیو ٹرِیس بائبل ایپ‘‘ بھی بند کی گئی ہے، جب کہ دو روز قبل ہی مائیکروسافٹ نے چین میں اپنا پروفیشنل نیٹ ورک ’’لِنکڈاِن‘‘ بند کردیا ہے.

Tags:

China GovernmentiPhone AppRemove Quranic App
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

برطانوی رکن پارلیمنٹ چاقو بردار شخص کے حملے میں ہلاک

Next

سمیڈلے بٹلر کی شہرہء آفاق کتاب سے کچھ اقتباسات

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme