Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

چین بھی 2033ع تک انسانوں کو مریخ پر بھیجے گا

By Akhtar Rasool
جون 29, 2021 3 Min Read
0

سینٹ پیٹرزبرگ : چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی پہلی انسان بردار پرواز 2033ع تک مریخ کے لیے روانہ کردے گا

اپنی پہلی ہی کوشش میں مریخ پر کامیابی سے لینڈر اتارنے کے بعد، خلائی تسخیر کے میدان میں یہ چین کی جانب سے اہم ترین اعلان تصور کیا جارہا ہے

خبروں کے مطابق، گزشتہ دنوں ’’چائنا اکیڈمی آف لانچ وہیکل ٹیکنالوجی‘‘  CALT کے سربراہ وانگ ژیاؤجن نے سینٹ پیٹرسبرگ، روس میں خلائی تحقیق کے حوالے سے منعقدہ عالمی کانفرنس (GLEX 2021) سے اپنے خطاب میں چین کی حالیہ کامیابیوں اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی

انہوں نے مریخ پر بھیجے گئے چینی خلائی مشن ’’تیانوین اوّل‘‘ کی تیاری سے لے کر ژورونگ روور کی کامیاب لینڈنگ تک، تمام پہلوؤں کا تجزیہ شرکاء کے سامنے پیش کیا

وانگ ژیاؤجن نے بتایا کہ مریخ سے متعلق آئندہ چینی منصوبہ تین مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا. پہلے مرحلے میں مریخ کےلیے رہائشی کے لیے ٹیکنالوجی پختہ تاکہ سرخ سیارے پر دستیاب وسائل استعمال کرتے ہوئے وہاں رہ سکیں اور انہیں اپنی بقاء کے لیے کوئی سامان بھی زمین سے منگوانے کی ضرورت نہ پڑے

اس مرحلے کے تحت روبوٹ اور خودکار آلات مریخ پر بھیجے جائیں گے جو وہاں کی مٹی اور آب و ہوا کا جائزہ لے کر ایسے مقامات تلاش کریں گے جہاں خصوصی انتظامات کرکے انسانی رہائش کو ممکن بنایا جاسکے گا۔ کچھ آلات مریخ سے مٹی کے نمونے بھی زمین پر واپس لائیں گے

توقع ہے کہ مریخ پر عارضی انسانی رہائش کی تمام تیاریاں 2030ع تک مکمل ہوجائیں گی

اس کے بعد دوسرے مرحلے میں مریخ کے لیے انسان بردار پروازوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ وانگ ژیاؤجن کا کہنا تھا کہ یہ پروازیں 2033ع سے شروع ہونگی، جو 2035، 2037، 2041 اور اس کے بعد بھی جاری رہیں گی

تیسرا مرحلہ، جس کی متوقع تاریخوں کا تعین فی الحال نہیں کیا گیا، مریخ اور زمین کے درمیان باقاعدہ پروازوں اور مریخ پر بڑے پیمانے کی تعمیرات پر مشتمل ہوگا

وانگ ژیاؤجن نے بتایا کہ مریخ تک انسان بردار پروازوں کےلیے نیوکلیائی ایندھن والے خلائی جہاز بھی زیرِ غور ہیں جبکہ ’’خلائی سیڑھی‘‘ کے عنوان سے بھی ایک نئے ’’ٹرانسپورٹ سسٹم‘‘ کا مطالعہ بھی کیا جارہا ہے۔ تاہم انہوں نے خلائی سیڑھی کی کوئی تفصیل بیان نہیں کی

خلائی تحقیق، بالخصوص چاند کے تاریک حصے تک رسائی، مریخ پر کامیاب لینڈنگ اور خلائی اسٹیشن میں اپنے خلا نورد بھیجنے کے بعد یہ چین کی جانب سے بہت بڑا اعلان ہے جو بیشتر مغربی ممالک بشمول امریکا کےلیے ناقابلِ یقین بھی ہے

وجہ یہ ہے کہ امریکا جیسا ملک بھی، جو خلائی تسخیر میں سب سے زیادہ ترقی یافتہ سمجھا جاتا ہے، اب تک کئی بار مریخ کےلیے اپنی انسان بردار پروازوں کی تاریخیں آگے بڑھا چکا ہے

خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ’’ناسا‘‘ کی جانب سے مریخ کے لیے انسان بردار پرواز ’’2030 کے عشرے میں کسی بھی وقت‘‘ ممکن ہے، تاہم کوئی نہیں جانتا کہ یہ تاریخ کب مزید آگے بڑھا دی جائے

اس کے برعکس، چین کا اب تک کا ریکارڈ یہی رہا ہے کہ وہ اپنے منصوبوں کا اعلان صرف اسی وقت کرتا ہے جب ان کی تیاریاں مناسب حد تک مکمل ہوچکی ہوں.

Tags:

2033ChinaMars
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پوليس نے بارود سے بھری گاڑی کھڑی کرنے والے ملزم کو کیسے پکڑا؟

Next

اسکولوں میں بھی حاضری کے لئے بائیو میٹرک سسٹم  نصب کرائینں گے، سعید غنی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme