Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

چین میں منعقدہ برکس اجلاس میں پاکستان کو شرکت سے کس نے روکا؟

By Akhtar Rasool
جون 28, 2022 2 Min Read
0

پاکستان نے برکس اجلاس کی میزبانی پر جہاں چین کو مبارک باد دی ہے وہیں ایک رکن ممبر کی جانب سے پاکستان کو اجلاس میں شرکت سے روکنے پر افسوس کا اظہار بھی کیا ہے

برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی آفریقہ پر مبنی برکس دنیا کے بڑے ترقی پذیر ممالک کا بااثر گروپ ہے جو عالمی آبادی کا 41 فیصد، عالمی جی ڈی پی کا 24 فیصد اور عالمی تجارت کا 16 فیصد ہے۔

ان پانچ ابھرتی معیشتوں کے گروپ کا ورچوئل اجلاس 23 اور 24 جون کو ہوا تھا جس کی میزبانی پاکستان کے دوست ملک چین نے کی تھی، لیکن اس میں پاکستان کو شرکت سے روک دیا گیا تھا

رواں سال اجلاس کے دوران ’عالمی ترقی پر اعلیٰ سطحی ڈائیلاگ‘ کا انعقاد بھی کیا گیا تھا جس میں دو درجن ایسے ممالک نے بھی شرکت کی جو تنظیم کے رکن نہیں تھے

تاہم ان دو درجن ممالک میں پاکستان شامل نہیں تھا

اس حوالے سے پیدا ہونے والے سوالات پر پیر کو پاکستان کے دفتر خارجہ نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا

ترجمان دفتر خارجہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ایک رکن ملک نے پاکستان کو اجلاس میں شرکت سے روکا، جس پر افسوس ہے۔‘

دفتر خارجہ نے بیان میں ملک کا نام تو نہیں لیا تاہم قیاس کیا جا رہا ہے کہ پاکستان کو شرکت سے روکنے والا رکن ملک بھارت ہو سکتا ہے

بیان میں کہا گیا ہے کہ میزبان ملک ہونے کے ناطے چین برکس اجلاس سے قبل پاکستان کے ساتھ بات چیت میں شامل رہا ہے

’برکس رکن ممالک کے ساتھ مشاورت کے بعد فیصلے کیے جاتے ہیں جبکہ غیر رکن ممالک کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔‘

ساتھ ہی پاکستان نے چین کو برکس اجلاس کی کامیاب میزبانی پر مبارک باد بھی دی ہے۔

تاہم پاکستان نے امید کا اظہار کیا ہے کہ مستقبل میں تنظیم کی ملاقاتیں میں شمولیت ترقی پذیر دنیا کے مجموعی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے اور اس انداز میں شمولیت کے اصولوں پر مبنی ہوگی جو کہ تنگ جغرافیائی سیاسی تحفظات سے مبرا ہو

امسال چین گروپ کے سربراہ کی حیثیت سے اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔ برکس میں دو درجن غیر رکن ممالک کے رہنماؤں نے 24 جون کو ہونے والے ورچوئل اجلاس میں شرکت کی۔ اس اجلاس میں پاکستان کی عدم شرکت پر کئی ممالک کو تعجب ہوا جو چین کا ایک اہم اسٹریٹجک پارٹنر ہے اور فلیگ شپ بیلٹ اینڈ روڈ کا شراکت دار ہے

اس معاملے پر چین یا پاکستان میں سے کسی کی جانب سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی تاہم دفتر خارجہ نے بالآخر سرکاری مؤقف جاری کر دیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے کسی بھی ملک کا نام لیے بغیر کہا کہ برکس کا ایک رکن ملک پاکستان کی دعوت کو روکنے کے پیچھے ہے۔

Tags:

BRICSChinaPakistanSummit
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

امریکہ: ٹیکسس میں ٹریکٹر ٹرالر سے 46 لاشیں برآمد

Next

سکھر: ہاربر برج کی طرز پر بنے ایوب پل کے 60 سال

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme