Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

چین: 630 فٹ گہرے گڑھے میں حیرت انگیز جنگل دریافت

By Akhtar Rasool
مئی 21, 2022 2 Min Read
0

چین میں ایک بہت بڑا 630 فٹ گہرا گڑھا دریافت ہوا ہے، جس میں محققین نے 131 فٹ (40 میٹر) تک اونچے درختوں والا حیرت انگیز قدیم جنگل کا سلسلہ دریافت کیا ہے

ممکنہ طور پر اس گڑھے میں درختوں اور نباتات کی ایسی انواع بھی شامل ہو سکتی ہیں، جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئیں

یہ گڑھا غاریں تلاش کرنے والوں کو خود مختار علاقے گوانگشی زوانگ کی لیئے کاؤنٹی کے پنگ اے نامی گاؤں میں ملا

چین کے خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق گڑھا 630 فٹ (192 میٹر) گہرا ہے اور اس کی لمبائی ایک ہزار فٹ (304 میٹر) اور چوڑائی 490 فٹ (149 میٹر) ہے

اسے ’بڑی‘ دریافت کے طور پر درجہ بند کیا گیا ہے۔ ماہرین نے گڑھے کی بنیاد تک پہنچنے سے پہلے کئی گھنٹے پیدل سفر کیا اور انہیں غار کے تین داخلی راستے ملے

نیوز ایجنسی نے ماہرین کے حوالے سے کہا ہے کہ گڑھے کی تہہ میں ’اچھی طرح محفوظ قدیم جنگل‘ موجود ہے، جس کے درخت سورج کی سمت میں اوپر کی جانب بڑھ رہے ہیں

غار تلاش کرنے والی مہم کی قیادت کرنے والے چن لیکسین نے شنہوا کو بتایا کہ گڑھے میں موجود ایک گھنے پودے کی اونچائی انسانی کندھے تک تھی اور اس کی تہہ میں پائے جانے والے بعض قدیم درخت 131 فٹ (40) میٹر بلند تھے

لیکسین کے بقول ’مجھے یہ جان کر کوئی حیرت نہیں ہوئی کہ ان غاروں میں ایسی انواع پائی جاتی ہیں جن کے بارے میں کبھی بتایا گیا اور نہ ہی سائنس نے اب تک انہیں بیان کیا ہے‘

واضح رہے کہ چین کا گوانگشی کا علاقہ اپنی خوبصورتی اور چونے کے پتھر کی دلکش اشکال کے لیے جانا جاتا ہے۔ صرف لیئے کاؤنٹی میں، جہاں یہ گڑھا دریافت کیا گیا، ایسے کئی گڑھے پائے جاتے ہیں

شنہوا نے رپورٹ کیا ہے کہ اس نئے گڑھے کی دریافت کے بعد ملک میں دریافت ہونے والے ایسے گڑھوں کی تعداد تیس ہو گئی ہے

امریکی نیشنل کیو اینڈ کارسٹ ریسرچ انسٹیٹیوٹ (این سی کے آر آئی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جارج وینی نے لائیو سائنس کو بتایا کہ چونے کے پتھر والے علاقے بنیادی طور پر چٹان تحلیل ہونے سے وجود میں آتے ہیں

ان کا کہنا تھا ’مقامی ارضیات، ماحول اور دوسرے عوامل میں موجود فرق کی وجہ سے جس انداز میں چونے کے پتھر والا علاقہ ابھر کر سطح پر آتا ہے، وہ ڈرامائی طور پر مختلف ہو سکتا ہے‘

انہوں نے کہا ’لہٰذا چین میں آپ کو بصری طور پر ناقابل یقین حد تک دلکش چونے کے پتھر کا یہ علاقہ ملتا ہے، جہاں بڑے بڑے گڑھے اور غاروں کے دیوقامت داخلی راستے وغیر پائے جاتے ہیں‘

جارج وینی کہتے ہیں ”دنیا کے دوسرے حصوں میں آپ چونے کے پتھروں پر پیدل چلتے ہیں اور آپ کو کچھ بھی دکھائی نہیں دیتا۔ گڑھے کافی چھوٹے ہو سکتے ہیں یعنی قطر میں محض ایک دو میٹر۔ غاروں کے داخلی راستے چھوٹے ہو سکتے ہیں اس لیے ان میں گزرنے کے لیے جسم کو سکیڑنا ہوگا“

Tags:

ChinaJungle ChinaJungle Discovered
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بلوچستان میں چلغوزے کے جنگل میں آگ: 26 ہزار ایکڑ پر محیط قیمتی جنگل تباہی کے دہانے پر

Next

مصر جانے والی پی آئی اے کی وہ پرواز، جس کے صرف چھ مسافر ہی زندہ قاہرہ پہنچ سکے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme