Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

چی گویرا کو قتل کرنے والا بولیویا کا سپاہی انتقال کر گیا

By Akhtar Rasool
مارچ 12, 2022 2 Min Read
0

کولمبیا کے عظیم انقلابی ہیرو چی گویرا کو مارنے کا دعویٰ کرنے والے بولیویا کے سپاہی اَسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے

سرد جنگ کے دوران ماریو تیران سالازار نے 9 اکتوبر 1967ع میں ارجنٹینا میں پیدا ہونے والے چی گویرا کو بولیویا کے شمالی صوبے سنٹا کروز میں قتل کر دیا تھا

سابق فوجی گیری پراڈو نے کہا کہ ماریو بیمار تھے اور اب وہ انتقال کر گئے ہیں، اب کچھ نہیں کیا جا سکتا، گیری پراڈو نے 54 سال قبل جنگل میں چی گویرا کو پکڑنے میں مدد کی تھی

ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کے کمانڈوز اور ان کے خاندان نے مجھے بتایا تھا کہ وہ سانٹا کروز کے شمالی شہر سیرا میں زیر علاج تھے

جبکہ ’طبی رازداری‘ کے سبب ہسپتال نے ماریو تیران کی ہلاکت پر تبصرے سے انکار کر دیا ہے

بولیویا کی فوج نے 8 اکتوبر 1967ع کو چی گویرا کو دو کیوبن امریکی سی آئی اے ایجنٹس کی مدد سے پکڑا تھا

چی گویرا بھوک اور بیماری میں مبتلا ہونے کے باوجود فوج کے خلاف لڑنے والے گوریلوں کے ایک چھوٹے سے گروہ کی قیادت کر رہے تھے

زخمی گویرا کو لاگیویرا گاؤں کے ایک اسکول میں لایا گیا تھا، جہاں انہوں نے رات گزاری تھی. اگلے ہی روز وہ تیران کی گولی کا نشانہ بنے، کمیونزم کے مخالف اس وقت کے صدر رینی برینٹوس نے ان کے قتل کی منظوری دی تھی

بعد ازاں ماریو تیران کا کہنا تھا ”یہ میری زندگی کا بدترین لمحہ تھا، اس وقت چی گویرا بہت بلند دیکھ رہے تھے، اس کی آنکھیں چمک رہی تھیں“

انہوں نے کہا تھا ”جب میں نے ان پر نظر جمائی تو مجھے محسوس ہوا ہے وہ مجھ پر حملہ آور ہوجائیں گے اور مجھے لگ رہا تھا کہ وہ ایک ہی جھٹکے میں وہ مجھے غیر مسلح کر دیں گے“

ان کا کہنا تھا ”چی گویرا نے کہا کہ پُرسکون رہو اور اپنے ہدف پر توجہ رکھو، تم ایک مرد کو قتل کرنے جارہے ہو“

ماریو تیران نے بتایا تھا کہ میں ایک قدم پیچھے ہٹا اور پھر میں نے گولی چلادی تھی

اس لمحے کو قید کرنے والے فوٹو گرافر نے بتایا کہ چی گویرا اس وقت صرف انتالیس سال کے تھے، جو لیجنڈ بن گئے تھے ان کا مردہ جسم ایک ٹرافی کی مانند لوگوں کو دکھایا گیا تھا

تیس سال بطور فوجی خدمات انجام دینے کے بعد بولیویا کے فوجی گمنامی میں ریٹائر ہوئے اور ریٹائرمنٹ کے بعد چی گویرا کو قتل کرنے سے انکار کرتے رہے

چی گویرا ارجنٹینا کے شہر روسارئیو میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے میڈیسن کی تعلیم حاصل کی اور بعدازاں لاطینی امریکا چلے گئے

انہوں نے میکسیکو میں کیوبن ساتھیوں فیڈل اور رائل کاسترو سے ملنے کے بعد انقلابی آرمی تشکیل دی تھی، جس نے 1959ع میں امریکی حمایت یافتہ آمر کو ہٹا کر کیوبا میں اقتدار حاصل کیا تھا

چی گویرا نے بعد ازاں کانگو اور پھر بولیویا میں اسی طرح کے مارکسز انقلاب کی ناکام کوشش کی تھی.

Tags:

Che GuevaraCuba
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ملک میں لاپتا ساڑھے 8 ہزار افراد میں سے صرف ایک تہائی کی واپسی کا انکشاف

Next

کیا عمران، زرداری اور مریم کے بچوں کی قومی زبان بھی اردو ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme