Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

ڈیڑھ سال تک پورے قصبے کی انٹرنیٹ سروس کو متاثر کرنے کی وجہ سامنے آنے پر ماہریں حیران رہ گئے

By Akhtar Rasool
جنوری 10, 2021 3 Min Read
0
جزیرہ برطانیہ کے ملک ویلز میں واقع ایک قصبے ایبرہوسن میں ڈیڑھ سال تک انٹرنیٹ کسی نامعلوم اور پراسرار وجہ سے متاثر رہا طویل چھان بین کے بعد اس کی جو وجہ سامنے آئی، اس نے ماہرین کو بھی حیران کر کے رکھ دیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایبرہوسن کے قصبے میں انٹرنیٹ سروس تقریباً ڈیڑھ سال تک روزانہ صبح سات بجے سے بند ہو جاتی اور اگلے چند گھنٹوں تک بند رہتی، اس مسئلے کی وجہ کا پتہ لگانے کے لیے کئی کوششوں کے بعد بھی انجینئر اس کی وجہ معلوم نہیں کر سکے
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ قصبے کے باسیوں کی جانب سے تقریباً روزانہ ہی براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی سے سروس کی بندش کی شکایت کی جاتی تھیں، لیکن اکثر ایسا ہوتا کہ جب تک کمپنی کے ماہرین وہاں پہنچتے، تب تک انٹرنیٹ بحال ہوچکا ہوتا۔
اس طرح مہینوں تلاش کرنے کے باوجود بھی اس کمپنی کے انجینئر ایبرہوسن کے براڈ بینڈ انٹرنیٹ میں کوئی خرابی نہیں ڈھونڈ پائے
احتیاطی تدبیر کے طور پر  کمپنی کی طرف سے پورے قصبے میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ کا ایک ایک کیبل، ایک ایک تار بھی بدل دی لیکن اس کے باوجود بھی یہ مسئلہ حل نہیں ہو سکا
تقریباً ڈیڑھ سال کی چھان پھٹک اور ناکامی کے بعد بالآخر اس قصبے کو برانڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی نے فیصلہ کیا کہ اپنے سب سے زیادہ تجربہ کار ماہرین کو وہاں بھیجا جائے
تجربہ کار ماہرین کی اس ٹیم نے بھی پورے قصبے کا دورہ کیا، لیکن وہ بھی ایسی کسی بات کا پتہ لگانے میں ناکام رہے کہ آخر مسئلہ کہاں ہے ، البتہ اس ٹیم کے سربراہ مائیکل جونز کو شبہ ہوا کہ صبح ٹھیک سات بجے انٹرنیٹ بند ہونے کی وجہ ’’شائن‘‘ (سنگل ہائی لیول امپلس نوائس) کہلانے والا ایک مظہر ہوسکتا ہے
اس میں کسی الیکٹرونک ڈیوائس سے بے ہنگم اور شدید قسم کا برقی مقناطیسی میدان پیدا ہوتا ہے، جو چاروں طرف پھیل جاتا ہے۔ اگر اس ’’شور‘‘ (نوائس) کی فریکوئنسی ویسی ہی ہوگی جیسی براڈ بینڈ کی فریکوینسی ہے، تو دونوں ایک دوسرے میں  دخل اندازی کریں گی، جس کی وجہ سے براڈ بینڈ سروس بند بھی ہو سکتی ہے۔ ’’شائن‘‘ کے ایسے  ذرائع میں اسٹریٹ لائٹ، سی سی ٹی وی کیمرا اور مائیکرو ویو اوون تک شامل ہیں۔
اپنے اس  خیال کی تصدیق کے لیے ٹیم کے سربراہ مائیکل جونز اور ان کے ساتھی ’’شائن‘‘ کا سراغ لگانے والے آلات سے لیس ہوئے اور صبح سویرے تیار ہو کر سات بجنے کا انتظار کرنے لگے. صبح ٹھیک سات بجے ’’شائن‘‘ کی سرگرمی شروع ہو گئی اور انہوں نے دیگر آلات کی مدد سے وہ مقام تلاش کرنا شروع کیا جہاں سے یہ برقی مقناطیسی شور پیدا ہورہا تھا
جلد ہی وہ ایک مکان تک پہنچ گئے جہاں ایک پرانا ٹی وی آن تھا… اور وہی اس ’’شائن‘‘ کا مرکز بھی تھا۔
مزید چھان بین پر معلوم ہوا کہ یہ پرانا ٹی وی اس خاندان کے ایک فرد نے ڈیڑھ سال پہلے مرمت کر کے استعمال کرنا شروع کیا تھا۔
وہ فرد روزانہ صبح ٹھیک سات بجے بی بی سی نیٹ ورک کا پروگرام ’’ہومز انڈر دی ہیمر‘‘ دیکھنے کےلیے یہ ٹی وی آن کر دیا کرتا تھا اور جب تک وہ پروگرام ختم نہ ہوجاتا، تب تک وہ ٹی وی کے سامنے ہی بیٹھا رہتا۔
چونکہ اس خاندان کو خود بھی معلوم نہیں تھا کہ اس مسئلے کی وجہ ان کے گھر میں استعمال ہونے والا ٹی وی ہے، اس لیے انہوں نے فوراً ہی اپنی غلطی مانتے ہوئے معافی مانگی اور آئندہ یہ پرانا ٹی وی استعمال نہ کرنے کا وعدہ بھی کیا۔
اس طرح آخرکار قصبے میں انٹرنیٹ کا مسئلہ حل ہوگیا اور اس مسئلے کی وجہ بھی معلوم ہوگئی، جو اتنی غیر متوقع تھی کہ اس جان کر  ماہرین اور انجینئر بھی حیران رہ گئے.
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

چارجڈ پارکنگ کے نام پر سرکاری عملے اور پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے لوٹ مار

Next

فروری سے واٹس ایپ کا ڈیٹا فیس بک کمپنی کو بھی دیا جائے گا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme