Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

کتے اور بلی میں پرانی چپقلش کی وجہ: ’خاندانی دشمنی!‘ امریکی سائنسدانوں کی تحقیق

By Akhtar Rasool
فروری 4, 2023 2 Min Read
0

کتوں اور بلیوں کی دشمنی طویل اور افسانوی ہے۔ ہم سب یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے یہ پالتو جانور ایک دوسرے کو اتنے پیارے نہیں ہیں

کتا اور بلی دو ایسے جانور ہیں، جنہیں انسان کے قریب سمجھا جاتا ہے۔ جانوروں کو پالنے والے لوگوں کی طرف سے اکثر دونوں کو ایک ہی گھر میں رکھا بھی جاتا ہے، لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ اس کے باوجود ان کے درمیان دوستی کا وہ رشتہ نہیں بن پاتا، جو ہونا چاہیے۔ اس کے برعکس انہیں جب بھی موقع ملتا ہے، ایک دوسرے پر غرانے بلکہ لڑنے بھڑنے سے بھی گریز نہیں کرتے

آخر ایسا کیوں ہے؟ اور ان دونوں کے درمیان شدید دشمنی کی کیا وضاحت ہو سکتی ہے؟ اس کا جواب امریکی سائنسدانوں نے ڈھونڈ لیا ہے، جن کا کہنا ہے کہ ان کے درمیان ’خاندانی دشمنی‘ کی جڑیں تاریخی طور پر بہت گہری ہیں

الرجل میگزین میں شائع ہونے والی رپورٹ میں شمالی امریکہ کے سائنسدانوں کا حوالہ دیا گیا ہے، جن کو کچھ ایسے فوسلز ملے ہیں، جن سے پتہ چلتا ہے کہ ایک کروڑ اَسّی لاکھ سال قبل ان دونوں کے درمیان جنگ چلتی رہی، جو اس قدر شدید تھی کہ اس میں کتوں کی چالیس قسمیں بھی معدوم ہو گئیں

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلیوں کی موجودہ شکل سے مماثل جانوروں نے امریکی براعظم میں ان جانوروں کو بری طرح متاثر کیا تھا، جن کے ڈھانچے موجودہ شکل کے کتوں سے بہت حد تک ملتے جُلتے ہیں

اس وقت کتے بھی بڑی تعداد میں شمالی امریکہ میں موجود تھے، جن کے ساتھ بلیوں کی خصوصی چپقلش رہی

جانوروں کی ملنے والی باقیات سے سائنسدانوں پر یہ بات منکشف ہوئی ہے کہ کتوں کی بعض اقسام موسمیاتی تبدیلیوں سے بھی معدوم ہوئیں، جبکہ بلیاں موسم کے مقابلے میں ان سے زیادہ سخت جان ثابت ہوئیں

سائنسدانوں کے مطابق دونوں کے درمیان جنگیں خوراک کے حصول کے معاملے پر ہوتی رہیں

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تقریباً دو کروڑ سال قبل شمالی امریکہ میں کتوں کی تیس سے زائد اقسام رہتی تھیں، جبکہ اس وقت بلیاں ایشیا اور الاسکا کے درمیانی علاقوں میں موجود رہیں،
تاہم قدیم بلیوں کی چند اقسام شمالی امریکہ میں بھی تھیں، جو شکار کو پکڑنے میں کتوں سے زیادہ طاق تھیں، جبکہ کتے بھی گوشت خور تھے اور دونوں کے شکار ملتے جلتے تھے۔ پھر ایک موقع پر بلیوں نے کتوں کو اپنے شکار کے لیے خطرہ سمجھتے ہوئے ان کے خلاف ’اعلانِ جنگ‘ کر دیا

ایک خیال یہ بھی ظاہر کیا جاتا ہے کہ اس وقت کی جنگلی بلیوں میں موجودہ چیتے اور شیر جیسے جانور بھی شامل تھے، جنہوں نے کتوں پر بے پناہ حملے کیا اور ان کے نتیجے میں ان کی چالیس اقسام معدوم ہو گئیں اور صرف نو قسم کے کتے رہ گئے

ماہرین کتوں اور بلیوں کے درمیان کشمکش کو اسی دور سے جوڑتے ہیں اور بلیوں کی نسل سے تعلق رکھنے والے شیر، چیتے وغیرہ آج بھی بھیڑیوں اور لگڑبگڑوں کے ساتھ لڑتے رہتے ہیں اور ان دونوں کا تعلق کتوں کے خاندان سے ہے۔

Tags:

cats and dogs battlelost world of the mayalost world of the maya nat georise of the mongol empiresecret of skinwalker ranchsecret of skinwalker ranch clipssecret of skinwalker ranch historysecret of skinwalker ranch s1 clipssecret of skinwalker ranch season 1secret of skinwalker ranch videosunified theory of everythingvideos of dogs vs catswar between cats and dogswar for the planet of the apes trailerwho wins in a fight between a cat and a dog
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

گھریلو تقریبات میں لڑکیوں کی ڈانس وڈیوز سوشل میڈیا کی زینت کیسے بن رہی ہیں؟

Next

پاکستان میں کار فراڈ: واردات کے بعد ایف آئی آر کے علاوہ کیا ہوتا ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme