Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

کراچی: ”حفاظتی سامان تو دور کی بات، فائر فائٹر نے ٹی شرٹ بھی جیب سے خریدی تھی!!“

By Akhtar Rasool
اپریل 15, 2023 3 Min Read
0

کراچی کی فیکٹری میں بدھ اور جمعرات کی شب لگنے والی آگ پر قابو پانے کے دوران اپنے تین ساتھیوں سمیت جان سے جانے والے فائر فائٹر محمد محسن کے بھائی کا کہنا ہے کہ ’فائر بریگیڈ کی جانب سے انہیں کوئی حفاظتی سامان نہیں دیا گیا تھا۔‘

یہ واقعہ ہے میٹرو پولیٹن شہر اور ایٹمی طاقت کے حامل پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کا۔۔ جہاں نیو کراچی کے صنعتی ایریا میں واقع ایک فیکٹری میں بدھ اور جمعرات کی شب لگنے والی آگ پر قابو پانے کے دوران چار فائر فائٹرز موت کے منہ میں چلے گئے اور تیرہ زخمی ہوئے۔ جان سے جانے والے فائر فائٹرز میں محمد محسن بھی شامل تھے

کراچی کے علاقے انچولی کے رہائشی محمد محسن دیگر فائر فائٹرز کے ہمراہ اس وقت حادثے کا شکار ہوئے، جب آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری تھا اور عمارت زمین بوس ہو گئی

محمد محسن کے بھائی محمد الطاف شریف نے بتایا کہ ”محسن کو ’سن کوٹا‘ پر نوکری ملی تھی، جس کے لیے انہیں دو سال چپل گھسانی پڑی“

الطاف کا کہنا تھا ”میرا بھائی بارہ گھنٹے کام کرتا تھا اور چوبیس گھنٹے الرٹ رہتا تھا۔ اس کی ماہانہ اجرت چوبیس ہزار تھی اور چونتیس ماہ سے انہیں الاؤنسز بھی نہیں ملے“

الطاف کے مطابق ”فائر بریگیڈ کی جانب سے انہیں کوئی حفاظتی سامان نہیں دیا گیا تھا، حتیٰ کہ مرنے سے پہلے جو ٹی شرٹ پہنی تھی وہ بھی انہوں نے اپنی جیب سے خریدی تھی۔ ادارے کی جانب سے نہ کوئی یونیفارم میسر آیا، نہ ہی کوئی آکسیجن ماسک“

الطاف کہتے ہیں ”میں اکثر اپنے بھائی کو نصیحت کرتا تھا کہ اپنی جان کی حفاظت رکھتے ہوئے کام کرنا کیوں کہ ادارہ تو میڈیکل کا خرچہ بھی نہیں اٹھائے گا“

محمد محسن کے ورثا میں ایک بیٹا، ایک بیٹی اور بیوہ شامل ہیں۔ الطاف نے بتایا کہ محسن ہمیشہ اپنے بچوں کو بہتر مستقبل دینے کے لیے کوشاں رہتے تھے اور ہمیشہ وقت پر کام پر جاتے تھے

فائر بریگیڈ کے ایک عہدیدار اشتیاق احمد کے مطابق عمارت میں آگ صبح سویرے بھڑکی اور چار گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کا عملہ جائے وقوعہ پر نہیں پہنچا

ان کا کہنا تھا ”اگر عملہ موجود ہوتا تو پتہ لگ جاتا کہ عمارت منہدم ہو چکی ہے اور شاید ہمارے فائر فائٹرز بچ جاتے“

اشتیاق احمد کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی جگہ آگ لگنے کے واقعے میں دو گھنٹے گزر جانے کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی انتظامیہ کا وہاں موجود ہونا لازمی ہوتا ہے

انہوں نے بتایا ”اس سے قبل 2007 میں میٹروول میں (یونیورسل ٹیکسٹائل) کمپنی میں حادثہ ہوا تھا جس میں ملبے تلے دب کر گیارہ فائر فائٹرز چل بسے تھے“

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق: ’آگ کی شدت اس لیے بڑھ گئی کیوں کہ ساتھ میں ربڑ کی اشیا بنانے والی کمپنی تھی اور پچھلی عمارت میں چادریں تیار ہوتی تھیں۔

’گتے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ نے دونوں عمارتوں کو لپیٹ میں لے لیا، جس کے لیے فائر بریگیڈ کی پندرہ گاڑیاں، ایک سنارکل اور متعدد واٹر باؤزر جائے وقوعہ پر مصروف تھے‘

پولیس کے مطابق نیو کراچی کی فیکٹری میں لگنے والی آگ کا سبب فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے فائر فائٹرز کی اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ’شہید‘ قرار دیا، جو دوسروں کی جانیں بچانے کی کوشش میں مارے گئے

اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے متاثرین کے اہل خانہ سے رسمی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اپنا فرض پورا کیا اور حکام کو مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے ’حکمتِ عملی‘ تیار کرنے کا حکم دیا.

Tags:

| fire & safety in hindibest safety officer course in biharbest safety officer course in jharkhandbest safety officer course in updefination of safetyfire & safety coursefire fighters karachifire prevention and safety awarenessfire safety awareness presentationfire safety tipsfire safety video clipsintroduction of safetyKarachisafety defination as per neboshsafety defination in hindisafety officer courseworkplace fire safety training video
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سعودی عرب آئی پی ایل کی طرز پر دنیا کی سب سے بڑی ٹی20 لیگ شروع کرے گا

Next

کیا حمل کے دوران واقعی ناک پھول جاتی ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme