Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

کراچی دنیا کے سستے ترین شہروں میں کیوں شامل ہے؟

By Akhtar Rasool
دسمبر 12, 2022 3 Min Read
0

اکنامسٹ کے تحقیقاتی اور تجزیاتی شعبے دی اکنامسٹ انٹیلیجنس یونٹ نے رواں سال دنیا بھر کے 174 شہروں میں مہنگائی اور اس کے عوام پر اثرات کے جائزے کے لیے سروے کیا۔ سروے کے مطابق دنیا کے بڑے شہروں میں گزشتہ سال کے دوران مقامی کرنسی کے لحاظ سے بنیادی ضروریات کی سہولیات اور اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں اوسطاً 8.1 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ شرح گزشتہ بیس سال کی بلند ترین سطح ہے، جس کی وجہ یوکرین میں جنگ اور چین میں کووِڈ-19 کی پابندیاں بتائی جا رہی ہیں

اس سروے رپورٹ کے مطابق دنیا کا سب سے سستا شہر شام کا دارالحکومت دمشق ہے، جس کے بعد لیبیا کا شہر طرابلس جبکہ ایرانی شہر تہران تیسرے نمبر پر ہے۔ جبکہ پاکستان کے سب بڑے شہر کراچی کو دنیا کے چھٹے سستے ترین شہر کے طور پر پیش کیا گیا ہے

وہ کون سے عوامل ہیں کہ جن کی بنیاد پر کراچی دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آیا ہے

اقتصادی امور کے تجزیہ کار سمیع اللہ طارق آئی ای یو کی رپورٹ کو درست قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں ”کراچی دنیا کے بڑے شہروں کے مقابلے میں واقعی سستا شہر ہے۔ اس کی ایک وجہ روپے کی گرتی قدر ہے۔ ڈالر اور دیگر ممالک کی کرنسی کی شرح تبادلہ زیادہ ہے۔ کراچی میں ٹیکس کا نظام بہتر نہ ہونے کی وجہ سے بھی اس شہر میں رہائش دیگر شہروں کی نسبت سستی ہے“

معاشی امور کے ماہر ڈاکٹر اشفاق حسن کے مطابق ”سمندر کنارے آباد اس شہر کو غریب پرور شہر بھی کہا جاتا ہے۔ ملک بھر سے کراچی لوگ روزگار کے حصول کے لیے رخ کرتے ہیں“

تجزیہ کار ریحان عتیق کا کہنا ہے ”یہ بات اس لحاظ سے درست ہے کہ کراچی شہر میں ایک سو روپے سے لے کر ایک ہزار روپے تک کی چیزیں دستیاب ہیں۔ مثال کے طور شہر میں بریانی سو روپے کی بھی مل جاتی ہے اور ساڑھے چار سو روپے کی بھی بک رہی ہے۔۔ جس کی جیسی گنجائش ہو، وہ ویسے خریداری کر سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شہر کراچی میں بنیادی اشیا ضرورت دیگر شہروں کی نسبت سستی ہیں‘‘

سینیئر صحافی بلال احمد کے مطابق ”کراچی اپنی ایک خاص حیثیت رکھتا ہے۔ اس شہر میں بے شمار مارکیٹیں موجود ہیں۔ ملک بھر سے لوگ خریداری کے لیے اس شہر کا رخ کرتے ہیں۔ بندرگاہوں کا حامل یہ شہر خریدار کو اتنی سہولت فراہم کرتا ہے کہ خریدار اس شہر سے اچھی معیاری اور سستی خریداری کر سکتا ہے‘‘

انہوں نے کہا ”کراچی میں معیار کے حساب سے کسی بھی چیز کی خریداری کے لیے بہت آپشن موجود ہیں، پوش علاقوں، مڈل کلاس اور لوئر مڈل کلاس، اس شہر میں ہر طرح کے بازار موجود ہیں۔‘‘

بلال احمد کا کہنا تھا ”اسی طرح کراچی کی رہائش کا نظام بھی منفرد ہے۔ یہاں رات گزارنے کے لیے جہاں مہنگے ہوٹل ہیں وہیں ایک رات ڈیڑھ سو روپے میں گزارنے کے لیے چار پائی بھی مل جاتی ہے۔ ماہانہ کرائے کا گھر دو ہزار روپے سے تیس ہزار روپے میں مل جاتا ہے۔ اسی طرح ایک وقت کا کھانا تین ہزار کا بھی ملتا ہے اور پینسث روپے تک کا بھی۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا ”اس کے برعکس لاہور، فیصل آباد، پشاور اور اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں بھی سہولیات ہیں لیکن وہاں رہائش اور خوراک کراچی کے مقابلے میں مہنگی اور محدود ہے۔“

Tags:

cheapestCityKarachi
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

تاریخ میں پہلی بار چاند پر کاروباری سرگرمیوں کی تیاری کا آغاز

Next

گرم پانی کی بوتل، ایک تاریخی ایجاد کی دلچسپ روداد

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme