Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںموسم

کراچی سمیت سندھ بھر میں 7 اور 8 نومبر کو بارش کی پیشگوئی

By Akhtar Rasool
نومبر 4, 2022 1 Min Read
0

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں 7 اور 8 نومبر کو گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے

محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق آج شام سے ملک بھر میں مغربی لہر داخل ہونے کا امکان ہے، جس سے سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے

اعلامیے کے مطابق 7 اور 8 نومبر کو کراچی ڈویژن سمیت جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ، دادو، جامشورو، نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، شکارپور، سکھر، خیرپور، کشمور اور گھوٹکی کے اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش متوقع ہے

بیان میں کہا گیا کہ اس دوران صوبے میں درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے

واضح رہے کہ رواں برس سندھ اور بلوچستان میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے سیلاب نے تباہی مچا دی تھی جہاں لاکھوں افراد بے گھر، کھڑی فصل تباہ اور ہزاروں کی تعداد میں مویشی بھی ہلاک ہوئے

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سندھ بھر میں حالیہ مون سون کی وجہ سے سات سو افراد جاں بحق ہوئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں

رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں انیس لاکھ کے قریب گھر متاثر ہوئے جس کی وجہ سے ایک کروڑ 23 لاکھ 56 ہزار لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ تقریباً 38 لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی زیر آب چکی ہیں، جس کی وجہ سے کسانوں اور کاشت کاروں کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Tags:

BalochistanRainSindh
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

عمران خان پر قاتلانہ حملہ ’شہباز شریف، رانا ثناءاللہ اور فوجی افسر پر الزام‘ ۔ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ پی ٹی آئی

Next

’جوائے لینڈ‘ کے اداکار علی جونیجو نے اعلیٰ فلم ایوارڈ جیت لیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme