Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

کراچی میں استعمال شدہ پلاسٹک سے پہلی سڑک کی تعمیر

By Akhtar Rasool
جولائی 5, 2023 2 Min Read
0

شیل پاکستان نے کراچی میں شیل لیوبریکینٹ کے لیے استعمال ہونے والی پلاسٹک کی بوتلوں کو ری سائیکل کر کے ایک سڑک تعمیر کی ہے

شیل پاکستان نے بی آر آر انٹرپرائزز نامی اسٹارٹ اپ اور ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن (ساؤتھ)کے تعاون سے سڑک کی تعمیر مکمل کی، جس کا مقصد پلاسٹک کے فضلے کو کم کرنا اور اسے استعمال کرتے ہوئے ماحول دوست طریقوں کو فروغ دینا ہے

اس 730 فٹ طویل اور 60 فٹ چوڑی سڑک کو 2.5 ٹن سے زائد شیل لیوبریکینٹ کی استعمال شدہ پلاسٹک کی بوتلوں سے تعمیر کیا گیا ہے

اسفالٹ روڈ کی تعمیر میں لیوبریکنٹ کی استعمال شدہ بوتلوں کو خشک عمل کے ذریعے استعمال کیا گیا ہے، جس سے پلاسٹک کے زیاں میں کمی ہوتی ہے

پلاسٹک کا فضلہ اپنی غیر بایوڈیگریڈیبلٹی اور زہریلی نوعیت کی وجہ سے طویل عرصے سے ماحول کو لاحق خطرے کے طور پر بڑی تشویش کا باعث رہا ہے۔ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ ایک سادہ پلاسٹک بیگ کو گلنے میں 500 سال لگ سکتے ہیں، جبکہ پلاسٹک کی بوتل تقریباً 300 سال تک برقرار رہ سکتی ہے۔ اس خطرے کو تسلیم کرتے ہوئے، شیل پاکستان کے اقدام کا مقصد پلاسٹک کے فضلے کے مسئلے اور ماحولیات پر اس کے اثرات کو حل کرنا ہے۔

عام سڑکوں کے مقابلے میں پلاسٹک کی سڑکیں تین گنا زیادہ لچک دار اور پائیدار ہوتی ہیں اور ان کی عمر بھی تقریباً تین گنا طویل ہوتی ہے

مزید برآں عام سڑکوں کی تعمیر کے لیے استعمال ہونے والا مواد بہت مہنگا ہوتا ہے جبکہ استعمال شدہ پلاسٹک تقریباً بلا قیمت ہوتا ہے، جس سے سڑک کی تعمیراتی لاگت کئی گنا کم ہو جاتی ہے

یہ اختراع نہ صرف نسبتاً ایک پائیدار حل فراہم کرتی ہے بلکہ پلاسٹک کے کچرے کے سماجی مسئلے کو بھی حل کرتی ہے، جس نے ماحولیات کے لیے ایک بڑامے خطرے کی صورت اختیار کر لی ہے

کراچی میں اس نئی تعمیر شدہ سڑک کے افتتاح کے موقع پر شیل پاکستان کے چیف ایگزیکٹو اور منیجنگ ڈائریکٹر، وقار صدیقی نے کہا ”یہ پہلا موقع ہے جب ہم نے اپنی لیوبریکنٹس کی بوتلوں کو سڑک کی تعمیر کے لیے استعمال کیا ہے، اور اس کا نتیجہ دیکھ کر مجھے حیرت آمیز خوشی ہوئی ہے۔“

انہوں نے کہا ”یہ جدید طریقہ پلاسٹک کے فضلے کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور مستقبل میں، پاکستان کو، انفرااسٹرکچرکے ماحول دوست پروجیکٹس میں بھی مدد فراہم کر سکتا ہے۔ اس طرح کے مزید جدید سولوشنز کو جانچنے اور آزمانے کی ضرورت ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ صاف ستھرے معاشرے کی تعمیر میں حصہ دار ثابت ہوں گے۔“

Tags:

coca cola and cda build first plastic road in pakistanconstruction of a plastic roadfirst plastic roadfirst plastic road in pakistanislamabad plastic roadpakistan plastic roadpakistan's first plastic roadplastic roadplastic road in islamabadplastic road of pakistanplastic roadsplastic roads constructionplastic roads in pakistanplastic roads makingplastic waste roads in pakistanrecycled plasticrecycled plastic roadroad with plastic waste
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

جوئیں (ڈنمارک کے زیر انتظام، نیم خود مختار جزائر فیرو کی ایک کہانی)

Next

وڈھ میں بڑھتی کشیدگی، اختر مینگل اور شفیق مینگل کے حامی مورچہ زن، معاملہ کیا ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme