Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

کراچی میں پولیس کے ہاتھوں مبینہ طور پر شہری قتل

By Akhtar Rasool
مئی 18, 2021 3 Min Read
0

کراچی: کیفے پیالہ کےعقب میں واقع گجر نالے سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

ہلاک ہونے والے شخص کے بھائی نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے بھائی کو سمن آباد تھانے کے دو پولیس اہلکاروں نےقتل کیا ہے. انہوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے

جب کہ ایس پی گلبرگ کا کہنا ہے کہ پولیس واقعے کی ہر پہلو پر تفتیش کر رہی ہے. پوسٹ مارٹم کروایا جارہا ہے تاکہ حقائق واضح ہو سکیں

قبل ازیں منگل کی صبح تیموریہ تھانے کےعلاقے سیکٹر-16 بفرزون کیفے پیالہ کے عقب میں واقع شاہ خالد بن عبدالعزیز کالونی کے قریب گجرنالے سے ایک شخص کی لاش ملی، جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں مقتول کی شناخت بتیس سالہ یونس ولد محمد رضا کے نام سے ہوئی

مقتول کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ شاہ خالد بن عبدالعزیز کالونی کا رہائشی اور کباڑ کا کام کرتا تھا اور ایک کمسن بچی کا باپ تھا

مقتول کے بھائی محمد حنیف نے بتایا کہ یونس اپنے گھر سے صبح ساڑھے چھ بجے بچوں کے لیے ناشتا لینے کے لیے نکلا تھا، بھائی کو راستے میں اس کے دوست مل گئے اور بھائی رک کر ان سے باتیں کرنے لگا، اسی دوران سمن آباد تھانے کے ڈنڈا بردار دو پولیس اہلکار بھی پہنچے. پولیس اہلکاروں نے بھائی اوراس کے دوستوں کی جامع تلاشی لی لیکن ان کے پاس سے کچھ نہیں ملا

اس کے بعد ڈنڈا بردار پولیس اہلکاروں نے بھائی او راس کے دوستوں کو ڈنڈوں سے مارنے کی کوشش کی تو بھگدڑ مچ گئی. ان کے بھائی اور اس کے دوستوں نے وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی تو بھائی کا پاؤں پھسل گیا اور گجر نالے میں گر گیا۔ پولیس اہلکاروں نے بھائی کو بچانے کے بجائے اس پر دو چار پتھر مارے جس کے باعث ان کا بھائی سر پر پتھر لگنے سے ہلاک ہو گیا

مقتول کے بھائی کے مطابق جس جگہ واقعہ ہوا وہ تیموریہ تھانے کی حدود ہے لیکن پولیس اہلکار سمن آباد تھانے سے آئے تھے

مقتول کے بھائی محمد حنیف نے اعلیٰ پولیس افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے اور واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔

اس سلسلے میں ایس ایچ او تیموریہ فرضاد شیخ اور ایس ایچ او سمن آباد وقار قیصر سے رابطہ کرکے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی گئی تو دونوں ایس ایچ اوز نے مبینہ طور پر حقیقت معلوم ہونے کے باوجود واقعے سے لا عملی کا اٖظہار کیا

جب کہ ایس پی گلبرگ اظہر مغل کا کہنا ہے پولیس واقعے کی ہر پہلو پر تفتیش کر رہی ہے۔ سمن آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول نے نالے میں چھلانگ لگائی جس سے اس کی موت ہوئی، جبکہ اہل محلہ کا کہنا ہے کہ نالے میں گرنے کے بعد پولیس اہلکاروں نے سر پر پتھر مارا جس سے موت ہوئی

انہوں نے بتایا کہ مقتول کا پوسٹ مارٹم کروایا جارہا ہے تاکہ حقائق واضح ہوں، واقعہ میں ملوث اہلکاروں کو طلب کر لیا گیا ہے. اہلکاروں، اہل خانہ کے بیانات قلمبند کرنے اور پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کی بنیاد پر انکوائری کی جائے گی۔

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ترقی اور تباہی کا سفر ساتھ ساتھ (آخری قسط)

Next

ژوب ایئر پورٹ تین سال بعد آپریشنل کر دیا گیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme