Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

کراچی میں پہلی الیکٹرک بس چل پڑی، فواد چوہدری کی سندھ حکومت کی تعریف

By Akhtar Rasool
مارچ 30, 2021 2 Min Read
0

سندھ کے دارالحکومت کراچی میں الیکٹرک بس منصوبے کا آغاز ہوگیا جو ٹاور سے سہراب گوٹھ تک چلے گی اور ایک اسٹاپ کا کرایہ 10 روپے ہوگا

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت الیکٹرک بس کا افتتاح کیا

الیکٹرک بس ٹاور سے سہراب گوٹھ تک چلے گی، جس کا ایک اسٹاپ کا کرایہ 10 روپے ہوگا، بس کے مجموعی طور پر 10 اسٹاپ ہوں گے، سیفائر گروپ کی الیکٹرک بس 37 سیٹوں پر مشتمل ہے

وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرک بس آزمائشی بنیادوں پر ٹاور سے براستہ ایم اے جناح روڈ شاہراہ پاکستان سہراب گوٹھ تک چلائی جائے گی، ایک سے دوسرے اسٹاپ تک کرایہ دس روپے رکھا گیا ہے، اس کا کرایہ فی کلو میٹر 4 روپے ہوگا اور یہ سیٹ ٹو سیٹ چلے گی

صوبائی وزیر نے کہا کہ سیفائر گروپ کی بس مکمل طور پر الیکٹرک بس ہے، ہرماہ ان بسوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا، 2017ع سے اس شعبے میں جتنا کام ہونا چاہیے تھا وہ نہیں ہوا، کورونا کی وجہ سے بہت سی چیزیں متاثر ہوئی ہیں تاہم اب الیکٹرک بس منصوبہ کا پہلی مرتبہ سندھ میں آغاز ہوا ہے، رواں سال کے آخر تک 100 الیکٹرک بسیں سڑکوں پر لائی جائیں گی

اویس قادر شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے اپنے بس منصوبوں پر بھی پیشرفت ہوئی ہے، کراچی میں پیپلزپارٹی حکومت نے ہر شعبے میں بہتر کام کیا ہے، بی آرٹی بھی مکمل ہونے جارہا ہے ہم بہت جلد 250 بسز کی ٹریڈنگ میں جارہے ہیں

اس موقع پر سی ای او سفائرگروپ احمد جاوید چودھری نے کہا کہ کراچی میں پہلی الیکٹرک بس چلارہی ہے یہ ٹاورسے سہراب گوٹھ تک چلے گی ہرمہینے ان بسوں کی تعداد میں اضافہ کرتے جائیں گے، صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں بھرپور تعاون کیا ہے جس پر ان کے شکر گزار ہیں

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں خاص طور پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور ان کی سربراہی میں کام کرنے والی وزارت ٹرانسپورٹ کراچی میں الیکٹرک بس چلانے پر داد کی مستحق ہے

فواد چوہدری نے کہا کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اس حوالے سے سندھ حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتی ہے اور مجھے امید ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا بھی جلد یہ اقدام اٹھائیں گے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستان میں موٹر سائیکل کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ

Next

اٹلی کے مشہور زمانہ کوکین اسمگلر کے یوٹیوب ویڈیو سے پکڑے جانے کی دلچسپ کہانی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme