Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

کراچی کے دو تعلیمی اداروں میں چین کی جانب سے ای کامرس اور ٹیکنالوجی کورس کا اجرا

By Akhtar Rasool
جولائی 27, 2022 3 Min Read
0

چین کے تعاون سے کراچی کے دو سرکاری تعلیمی اداروں نے نوجوانوں میں چین جیسی کاروباری صلاحیت اور استعداد پیدا کرنے کے لیے ای کامرس سمیت مختلف کورسز جا اجراء کر دیا ہے

آن لائن شروع کیے جانے والے ان کورسز میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ چینی اساتذہ اور کاروباری شعبہ کے ماہرین نوجوانوں کو چین کی کاروباری دنیا میں رسائی کے طریقے، چینی مصنوعات دنیا بھر میں فروخت اور پاکستانی مصنوعات کے دنیا میں دروازے کھولنے کے طریقے سکھا رہے ہیں

اس حوالے سے سندھ ٹیکنیکل بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر مسرور شیخ کا کہنا ہے ”ٹیکنیکل بورڈ اور داؤد انجیئرنگ یونیورسٹی مشترکہ طور پر چین کے ہنان کیمیکل اینڈ ووکیشنل ٹیکنیکل کالج کی مدد سے یہ کورسز کرا رہے ہیں اس کورسز سے نئے تعلیمی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا“

انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ نوجوانوں کو چینی زبان سکھانے کے ساتھ چین کی کاروباری دنیا میں رسائی کا طریقہ سکھایا جارہا ہے۔ یہ کورس کم سرمائے سے آن لائن کاروبار کرنے کرنے کے گر سکھانے کا باعث بنے گا، جس کی رسائی چینی یونیورسٹی میں بھی ہوگی

ڈاکٹر مسرور شیخ کا کہنا تھا کہ چائنا کے باہمی تعاون سے ای کامرس، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) بزنس انٹرپرینیورشپ کے لیے ایک آن لائن پروگرام شروع کردیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں چینی کمپنیوں کی ضرورت روز بروز بڑھتی جا رہی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ انفارمیشن ٹیکنالوجی تربیت یافتہ انگریزی بولنے والے افرادی قوت کام کر سکیں

چینی مصنوعات اور خدمات کی مارکیٹنگ کے لیے بی آر آئی نیٹ ورک میں آنے والے ایک سو باون ملکوں میں ان کی آن لائن فروخت اور سرحد پار ای کامرس آپریشنز کے لیے ریڑھ کی ہڈی کے طور پر کام کر رہی ہے

سندھ ٹیکنیکل بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ نوجوانوں میں بے روزگاری کا خاتمہ اور ان کے لیے بیرون ملک میں روزگار کے مواقع مہیا کرنے کے لیے اور پاک چائنا کے تعلیمی اداروں کے روابط اور مضبوط کرنے کے لیے سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اور داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے چین کے ہنان کیمیکل اینڈ ووکیشنل ٹیکنیکل کالج کے ذریعے ای کامرس، بی آر آئی بزنس انٹرپرینیورشپ کے لیے ایک آن لائن ٹریننگ پروگرام کا باقائدہ آغاز کر دیا ہے، جس کی کلاسز 19 جولائی سے داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں شروع ہو گئیں ہیں، جس میں تین ماہ کے تین کورسز جس میں ہر کورس میں بتیس گھنٹے آن لائن اور بتیس گھنٹے فزیکل کلاسز لی جارہی ہیں۔ایک بیچ میں پینتالیس طلبہ و طالبات ٹریننگ لے رہے ہیں

ڈاکٹر مسرور شیخ کا کہنا تھا کہ ہمارا ہدفِ ہے کہ دس ہزار داخلے دیں اور اس کو مزید آگے تک پھیلائیں

انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں ماڈل سائنو پیک ڈویل ڈپلومہ ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل جوائنٹ ایجوکیشنل پروگرام پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں طلبہ و طالبات اس پروگرام کے لیے تیار ہو جائیں تاکہ چین میں کاروبار کر سکیں

چائنیز زبان کے ساتھ چائنا میں کاروبار ، چائنا کے قانون اور چائنا کے کلچر کو سیکھنے کے لیے نئے کورسز متعارف کروائے گئے ہیں جس میں طلباء کو طور طریقہ سمجھنے میں آسانی ہوگی اور مزید آسانی سے کاروباری کام پاک چائنا کے درمیان شروع کر سکتے ہیں

انہوں نے کہا کہ چین کے ہنان کیمیکل اینڈ ووکیشنل ٹیکنیکل کالج تین ماڈیولز پر مشتمل ہے جن میں چینی زبان، چینی ثقافت اورچینی کاروبار شامل ہیں، جنہیں ہنان چین کی فیکلٹی نے ڈیزائن کیا ہے تاکہ پاکستانی طلباء کو چینی کاروبار، کلچر، زبان کی آگاہی ہو اور ان میں مہارت ہو جائے

ڈاکٹر مسرور شیخ کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام چائنیز یونیورسٹی، انڈسٹری کے روابط کی ایک بہترین مثال ہے، جہاں مطالعہ کے دوران ہر طالب علم کو ای کامرس گیٹ وے اور کنسورشیم کے ذریعے پچاس چینی کاروباروں تک آن لائن مفت رسائی کے ساتھ انٹرپرینیورشپ پر مبنی جسمانی تربیت فراہم کی جائے گی۔ تربیت کی تکمیل کے بعد ہر ٹرینی کو فری لانس سیلز مارکیٹنگ کی صلاحیت بڑھ جائے گی اور وہ اپنا کاروبار چین میں بخوبی کر سکتے ہیں۔

Tags:

Chines GovernmentE-commercePakistanTECHNOLOGYUniversities
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

جولائی میں بارشوں سے پاکستان بھر میں ہلاکتیں، مزید بارشوں کی صورتحال کیا ہے؟

Next

زیارت آپریشن: ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا اعلان

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme