Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

کسانوں کی جدوجہد رنگ لے آئی، بھارتی حکومت کا متنازع زرعی قوانین واپس لینے کا فیصلہ

By Akhtar Rasool
نومبر 19, 2021 2 Min Read
0

نیو دہلی : کسانوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد بالآخر بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اعلان کیا ہے کہ ستمبر 2020 میں منظور ہونے والے نئے زرعی قوانین واپس لے لیے جائیں گے، جن کے خلاف کسانوں نے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا تھا

خبر رساں ادارے روئٹرز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نے جمعے کو قوم سے اپنے خطاب میں کہا کہ آج میں آپ کو اور پورے ملک کو یہ بتانے آیا ہوں کہ ہم نے تینوں زرعی قوانین واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ماہ ہونے والے پارلیمان کے اجلاس میں ہم تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کا عمل مکمل کر لیں گے

نریندر مودی کا کہنا تھا کہ حکومت کی کسانوں، خاص طور پر چھوٹے کسانوں، کو مضبوط کرنے کی کوششوں کے باوجود کسان ان قوانین سے مطمئن نہیں ہیں، اس لیے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ انہیں ختم کر دیا جائے

دوسری جانب یونائیٹڈ کسان مورچہ نے نریندر مودی کے اس اعلان کا خیرمقدم کیا ہے لیکن یہ بھی کہا ہے کہ وہ اپنا احتجاج فوری طور پر ختم نہیں کریں گے اور پارلیمانی طریقہ کار کے ذریعے اس اعلان پر عمل درآمد ہونے کا انتظار کریں گے

کسانوں کی تحریک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ انڈیا میں ایک سال سے زائد عرصے سے جاری کسانوں کی جدوجہد کی ایک تاریخی فتح ہوگی

واضح رہے کہ پنجاب، ہریانہ اور اترپردیش کے کسان پچھلے ایک سال سے ان قوانین کے خلاف مسلسل احتجاج کر رہے ہیں

نومبر 2020ع سے دارالحکومت دہلی کے مضافات میں ہزاروں کی تعداد میں کسان احتجاجی کیمپ لگائے بیٹھے ہیں، جن میں سے زیادہ کا تعلق بھارتی پنجاب سے ہے

یاد رہے رواں سال جنوری میں دہلی میں ہونے والی ٹریکٹر ریلی کے دوران یہ مظاہرے پرتشدد شکل اختیار کر گئے تھے جن میں ایک کسان ہلاک جب کہ سینکڑوں پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے. اس کے علاوہ گذشتہ ماہ ریاست اترپردیش میں ہونے والے مظاہروں میں مزید آٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے

اس جدوجہد کی وجہ سے مودی حکومت کو ایک بڑے چیلنج کا سامنا رہا ہے ۔ بھارت کی 1.3 ارب آبادی کا تقریباً دو تہائی حصہ زرعات کے شعبے سے منسلک ہے، جو ایک عرصے سے سیاسی جنگ بازی کا مرکز بھی بنا ہوا ہے

یاد رہے کہ مودی حکومت نے گذشتہ سال یہ کہہ کر یہ قوانین متعارف کروائے تھے کہ ان سے اس صعنت میں ادائیگیوں کے نظام میں بہتری آئے گی، تاہم کسانوں کا ماننا تھا کہ قوانین انہیں بڑی کمپنیوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں گے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

میلکم ایکس قتل کیس، دو مسلمان 56 برس بعد بری ہو گئے

Next

ایرانی ویمن ٹیم میں گول کیپر مرد ہے یا عورت؟ تنازع کھڑا ہوگیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme