Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترین

کس بولر نے سب سے زیادہ بیٹرز کو 99 رنز پر آؤٹ کیا؟

By Akhtar Rasool
فروری 4, 2023 2 Min Read
0

نروس نائنٹیز کسی بھی بیٹر کے لیے ڈراؤنے خواب سے کم نہیں۔ اور ایسا گیند باز جو انہیں ننانوے کے اسکور پر پویلین کو چلتا کر دے، انہیں زندگی بھر نہیں بھولتا

اگر انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ بیٹرز کو 99 رنز پر آؤٹ کرنے والے بولر کی بات کی جائے تو وہ ویسٹ انڈیز کے روی رامپال ہیں، جنہوں نے اپنے کیریئر میں چار بیٹرز کو تب آؤٹ کیا، جب وہ اپنی سینچری سے محض ایک رن کی دوری پر تھے

کرکٹ کی کوریج کرنے والی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق روی رامپال اپنے کیریئر میں بھارت کے وراٹ کوہلی، انگلینڈ کے جوز بٹلر، سری لنکا کے کوشل پریرا اور انگلینڈ کے ایلکس ہیلز کو 99 رنز پر آؤٹ کر چکے ہیں

سنہ 2013ع میں بھارت کے دورے کے دوران دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں روی رامپال نے وشاکا پٹنم میں وراٹ کوہلی کو 99 رنز پر آؤٹ کیا تھا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم یہ میچ دو وکٹوں سے جیت گئی تھی

مارچ 2014ع میں انگلینڈ کے جوز بٹلر ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں روی رامپال کی گیند پر 99 رنز پر آؤٹ ہوئے تھے

سنہ 2015ع میں سری لنکا کے خلاف کولمبو کے کرکٹ گراؤنڈ میں ون ڈے میچ کے دوران روی رامپال نے سری لنکن اوپنر کوشل پریرا کو 99 رنز پر آؤٹ کیا تھا۔ یہ میچ سری لنکا کی ٹیم آٹھ وکٹوں سے جیت گئی تھی

اس سے قبل 2012ع میں انگلینڈ کے ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گئے ایک ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچ میں روی رامپال الیکس ہلیز کو 99 رنز پر آؤٹ کر چکے ہیں

روی رامپال سے قبل جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بولر ایلن ڈونلڈ ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کے سلیم ملک اور نیوزی لینڈ کے اسٹیفن فلیمنگ کو 99 رنز پر آؤٹ کر چکے ہیں

بھارت کے سابق کرکٹر مدن لال نے ایک ون ڈے میچ میں ایلن لیمب اور ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے جاوید میانداد کو 99 رنز پر آؤٹ کیا تھا

اس فہرست میں پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عمر گل بھی شامل ہیں، جنہوں نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں دو بیٹرز کو 99 رنز پر پویلین واپس بھیجا تھا

’گل ڈوزر‘ کہلانے والے پاکستانی بولر نے ایک ٹیسٹ میچ میں بھارت کے عظیم بلے باز سچن تنڈولکر اور ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کے سابق کپتان ڈینیل ویٹوری کو 99 رنز پر آؤٹ کیا تھا۔

Tags:

batsman out on 99 most timesbatsman out on 99 run in cricketcricket players that run out on 99 runsdismissal of sachin tendulkar ever in cricketdismissed for 99 in cricketdismissed for 99 in odismost 99 out in cricketmost 99 out in odi cricketmost 99 out in test cricketpakistani bowlers dismissed batsman on 99 runsplayers dismissed for 99 runssachin dismissals on 99 runsunlucky players that run out on 99 runswhich player most time out on 99 run
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

گوانتانامو بے جیل سے بیس سال بعد رہا ہونے والے پاکستانی شہری ماجد خان کون ہیں؟

Next

نمک کا زیادہ استعمال انسان کی صحت کے لیے کتنا نقصان دہ ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme