Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتاریختازہ ترینخبریں

کشمیر میں پانچ ہزار سال قدیم شاردہ یونیورسٹی، جہاں گرامر ایجاد ہوئی

By Akhtar Rasool
دسمبر 10, 2022 2 Min Read
0

یوں تو فطری حسن سے مالا مال آزاد کشمیر سیاحت کے حوالے سے ایک منفرد پہچان رکھتا ہی ہے، لیکن یہاں کی وادیِ نیلم کا ایک حصہ ایسا بھی ہے، جو تاریخی اعتبار سے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے

وادیِ نیلم میں دریائے نیلم کے نیلگوں پانی کے ساتھ واقع تحصیل شاردہ میں ’تین ہزار سال قبل مسیح‘ میں تعمیر ہونے والی شاردہ یونیورسٹی اس علاقے کی اہمیت کا منہ بولتا ثبوت ہے

اس متعلق شاردہ اینڈ کیل ٹورسٹ لاجز کے نگران جان شیر خان بتاتے ہیں ”اس یونیورسٹی کے بارے میں پنڈت کلہن اپنی راج ترنگنی میں تفصیلاً ذکر کرتے ہیں کہ یہ تین ہزار سال قبل مسیح میں جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی یونیورسٹی اور عبادت گاہ تھی“

انہوں نے بتایا ”یہاں پر پوری دنیا بشمول جاپان، سنگاپور اور چین سے لوگ زیارت کے لیے آتے تھے۔ اس کے ساتھ ہی مدہومتی نالہ ہے، جس میں آ کر وہ سب سے پہلے غسل کرتے تھے اور پھر پاک صاف ہو کر یہاں آتے تھے“

شاردہ یونیورسٹی کی اہمیت بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا ”زائرین یہاں آ کر قیمتی زیورات اور پیسے اس کی نذر کرتے تھے اور منتیں بھی مانگتے تھے“

جان شیر خان نے یونیورسٹی کے تعلیمی پہلوؤں کے متعلق بتایا ”اس یونیورسٹی میں ہیئت، منطق اور فلسفے کی تاریخ یہ بھی ہے کہ دنیا کی زبانیں شاردہ یونیورسٹی کی ایجاد ہیں۔ شاردہ کا نام ہی علم و ادب کی دیوی کے نام پر رکھا گیا ہے، جس کا مطلب ہی دنیا کو علم و ادب سے روشناس کروانا ہے بلکہ دنیا کی گرامر بھی شاردہ یونیورسٹی کی ایجاد ہے“

اس یونیورسٹی کی تاریخی اہمیت کے حوالے سے انہوں نے بتایا ”چودہ سو سال تک تو اس کی تاریخ ملتی ہے کہ کشمیر کے سب سے بڑے بادشاہ زین العابدین بھٹ شاہ جب اپنے والد کی وفات کے بعد یہاں آئے اور انہوں نے اس یونیورسٹی کی شہرت سنی تو زیارت کے لیے اس یونیورسٹی آئے“

جان شیر خان کے بقول ”تاریخ بتاتی ہے کہ اس وقت انہوں نے یہاں کے طلبہ میں چھ لاکھ کی مٹھائی تقسیم کی“

انہوں نے بتایا ”شاردہ یونیورسٹی کی لائبریری دنیا کی سب سے بڑی لائبریری تھی۔ اس میں پانچ لاکھ کتابیں تھیں۔ اس جامعہ کے کیمپس تو انڈر گراؤنڈ ہو گئے لیکن عبادت والا شعبہ ابھی تک دیکھا جا سکتا ہے“

ان کا مزید کہنا تھا ”اس عبادت گاہ کے اندر ایک بہت بڑا تالاب تھا جس میں جلد کے مسائل کے شکار افراد آ کر غسل کرتے تھے اور شفا پاتے تھے“

Tags:

AncientKashmirShadrahUniversity
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

گول پر میسی کے جشن کے منفرد انداز کا پسِ منظر کیا ہے؟

Next

نزلہ زکام سے بچنے کے لیے ناک کو گرم رکھنے کی ترکیب کیسے کام کرتی ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme