Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینکالمگھرداری

کلیجی پکانے کی ایک آسان اور مزیدار ترکیب

By Akhtar Rasool
اگست 3, 2020 2 Min Read
0

کلیجی اگرچہ کچھ افراد کو نہیں بھاتی، لیکن جنہیں بھا جائے، وہ گوشت سے زیادہ کلیجی کھانا پسند کرتے ہیں. لیکن شرط یہ ہے کہ اسے بلکل درست طریقے سے پکایا جائے. آج ہم آپ کو کلیجی پکانے کی ایک آسان اور مزیدار ترکیب بتا رہے ہیں، جو کلیجی کو سب کے لئے مرغوب بنا دے گی

ضروری اجزاء

کلیجی (ڈیڑھ کلو)
سرخ پسی مرچ  (ڈیڑھ ٹیبل سپون)
لہسن ادرک پیسٹ  (ڈیڑھ ٹیبل سپون)
پسا ہوا گرم مصالحہ  (ڈیڑھ ٹی سپون)
ہلدی (1 چائے کا چمچ)
نمک (حسب ذائقہ)
میتھی دانہ  (1 چٹکی)
ہری مرچ   (5 عدد)
سویا  (باریک کٹا ہوا ڈیڑھ گٹھی)
پیاز   (3 عدد پیس لیں)
ہرا دھنیا   (1 گٹھی باریک کاٹ لیں)
تیل  (ڈیڑھ کپ)

پکانے کی آسان ترکیب:

کلیجی کی بساند/ بُو دور کرنے کے لیے:
کلیجی کو دھونے سے پہلے ایک پوتھی لہسن چھلکے سمیت کچل کر اچھی طرح لگا کر بیس منٹ کے لیے رکھ دیں.

پھر اسے ٹھنڈے پانی سے دھو لیں
ایک دیگچی میں تیل ڈال کر گرم کریں
پھر اس میں میتھی دانہ ڈال کر دو منٹ بعد پسی ہوئی پیاز ڈال کر فرائی کریں
جب پیاز ہلکی گلابی ہو جائے تو ادرک لہسن ہلدی اور مرچ ڈال کر ہلکا سا بھون لیں
پھر کلیجی سویا ہری مرچ اور گرم مصالحہ ڈال کر بھونیں اور 10 منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
سب سے آخر میں نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں
نمک شروع میں نہ ڈالیں اس سے کلیجی سخت ہو جاتی ہے ، نمک مکس کرنے کے بعد کسی ڈش میں نکال لیں پھر اوپر ہرا دھنیا چھڑک دیں. لیجئے.. مزیدار کلیجی تیار ہے!

کلیجی کی افادیت کا اندازہ آپ اسمیں موجود غذائی اجزاء سے بخوبی لگاسکتے ہیں

سو گرام گائے کی کلیجی میں درج ذیل غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں:

کیلشیئم: 11.0mg
فاسفورس: 476.0mg
میگنیشیم: 18.0mg
پوٹاشیم: 380.0mg
آئرن: 8.8mg
ذنک: 4.0mg
کاپر: 12.0mg
وٹامن:  اے53,400IU
وٹامن:  ڈی19IU
وٹامن ای: .63mg
وٹامن سی: 27.0mg
تھیامن: .26mg
ربوفلیون: 4.19mg
نیاسن: 16.5mg
پینٹوتھینک ایسڈ: 8.8mg
وٹامن بی6 73mg
فولک ایسڈ: 145.0mcg
بائیوٹن: 96.0mg
وٹامن بی12: 111.3mcg

ضروری نوٹ:
آپ جب بھی کلیجی کا استعمال کریں تو اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ صاف اور صحت مند جانور کی ہونی چاہئے. ہمیشہ کوشش کریں کہ چراگاہوں کے جانوروں کی کلیجی استعمال کریں کیونکہ جن جانوروں کی خوراک میں قدرتی چارہ شامل ہوتا ہے وہ صحت کے لئے مفید ہوتے ہیں. بہتر  یہ ہے کہ  تازہ کلیجی پکائیں، جو زیادہ مفید ہے. کلیجی کو بہت زیادہ پکانے سے گریز کریں، ورنہ وہ سخت اور بے ذائقہ ہو جاتی ہے. اس کے ساتھ اگر لیموں کااستعمال کیا جائے تو یہ بآسانی ہضم ہوجاتی ہے. رات میں کلیجی کھانے سے گریز  کریں.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

امریکی صدر ٹرمپ کا ٹک ٹاک پر پابندی کا اعلان

Next

شہزاد رائے! واسو کی خبر لو!!!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme