Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

کوئٹہ کے نوجوان عزت اللہ، جنہیں بچیوں کی تعلیم پر ڈیانا ایوارڈ ملا

By Akhtar Rasool
فروری 20, 2022 3 Min Read
0

کوئٹہ – بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نوجوان عزت اللہ کو بلوچستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے شعبے میں اپنی انتھک محنت پر خدمت انسانی کے سب سے بڑے اعزاز یعنی ڈیانا ایوارڈ سے نوازا گیا ہے

عزت اللہ کی خواہش ہے کہ بلوچستان میں شرح خواندگی میں اضافہ ہو

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے عزت اللہ ایک سماجی کارکن اور بہترین مقرر ہیں۔ وہ ہمہ وقت کسی کو تعلیم اور سماجی خدمات پر لیکچر دیتے نظر آتے ہیں

چراغ ویلفیئر سوسائٹی کی بنیاد رکھنے کے بعد عزت اللہ نے ایک طویل سفر کا آغاز کیا۔ انہوں نے معاشرے کے پسماندہ طبقے پر توجہ مرکوز کی اور لڑکیوں کو تعلیم دینے کا فیصلہ کیا

عزت اللہ نے بتایا کہ ’یہ آسان کام نہیں تھا۔ ایک تو بلوچستان میں قبائلی نظام ہے اور یہاں کے لوگ بچیوں کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے، دوسری جانب ان کو تعلیم کے لیے قائل کرنا ایک مشکل مرحلہ تھا۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’راستہ بہت کٹھن تھا۔ لیکن ہم نے ہمت نہیں ہاری اور چلتے رہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہم فخر کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ تین ہزار بچیوں کو ہم نے اسکولوں میں داخل کروایا اور ان کو تعلیم دلوار ہے ہیں۔‘

عزت اللہ کہتے ہیں کہ ’بلوچستان ایک پسماندہ علاقہ ہے اور یہاں پر سب سے کم شرح خواندگی بچیوں کی ہے جو کہ صرف 27 فیصد ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے دنیا بھر میں بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے سب سے پسماندہ صوبہ قرار دیا جاتا ہے۔‘

عزت اللہ نے بتایا کہ ’جب کرونا وبا کچھ کم ہوئی اور سکول کھل گئے تو ہم نے ”بیک ٹو اسکول“ کے نام سے ایک مہم شروع کی تھی، جس کے تحت ہم نے دو سو افغان مہاجر بچیوں کو اسکولوں میں داخل کروایا گیا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’نہ صرف افغان بلکہ ہم مقامی پٹھان اور بلوچ بچیوں کو بھی اسکولوں میں داخل کرواتے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ کمیونٹی کے ہر طبقے کو ساتھ لے کر چلیں۔‘

عزت اللہ بلوچستان کے واحد نوجوان ہیں، جنہوں نے ڈیانا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ’یہ ایوارڈ دنیا کے بڑے ایوارڈز میں سے ایک ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’دنیا میں یہ ایوارڈ ان نوجوانوں کو دیا جاتا ہے، جنہوں نے معاشرے میں ان لوگوں کی خدمت کی ہو، جو مستحق ہیں۔‘

عزت اللہ نے بتایا کہ ’جب میں نے 2017ع میں چراغ ایجوکیشنل سوسائٹی کی بنیاد رکھی تو اس میں سرفہرست بچیوں کی تعلیم تھی۔ جس کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے اور ہم ایک ٹیم کے ذریعے یہ فریضہ انجام دے رہے ہیں‘

ان کا کہنا ہے ”ان ہی خدمات کے عوض میں مجھے ’دا ڈیانا ایوارڈ‘ ملا ہے۔ یہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ میں بلوچستان کا واحد نوجوان ہوں جسے یہ ایوارڈ دیا گیا ہے“

عزت اللہ کو ’دا ڈیانا ایوارڈ‘ کے بعد بھارت سے بھی ایک بڑا اعزاز ملا ہے، جسے ’انوویٹیو ایجوکیٹر ایز چینج میکر‘ کے نام سے جانا جاتا ہے

عزت اللہ نے بتایا کہ بھارت کے ایوارڈ کے حوالے سے دلچسپ بات یہ رہی کہ ’اس کے لیے پاکستان کی مشہور یونیورسٹی سیلینیئس کے وائس چانسلر کا انتخاب ہوا تھا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’یہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ اتنے بڑے ایوارڈ کے لیے میں منتخب ہوا جس میں انتہائی سینیئر اور تجربہ کار لوگ شامل تھے۔‘

Tags:

DianaDiana Award for Education
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

طالبان کی طرف سے برطانوی اور امریکی شہریوں کو حراست میں لیے جانے کا معاملہ، وجہ کیا ہے؟

Next

پاکستان میں صرف پانچ فیصد کچھوے باقی! ”کچھوؤں کی غیر قانونی تجارت کیسے ہوتی ہے؟“

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme