Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

کورونا جیسے ہزاروں وائرس انسانوں میں منتقل ہونے کو تیار!

By Akhtar Rasool
اپریل 8, 2021 2 Min Read
0

نوول کورونا وائرس (SARS-CoV-2)  اس وقت جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والا سب سے نیا پیتھوجن ہے، لیکن سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ اس جیسے ہزاروں وائرس جانوروں میں چھپے ہیں، جو کسی بھی وقت بنی نوع انسان کو ایک نئی عالمگیر وبا میں مبتلا کر سکتے ہیں

تفصیلات کے مطابق امریکی  محقیقین  نے ایک ایسا نیا آن لائن ٹول تیار کیا ہے، جس میں ایسے وائرس کی ان کی ہلاکت خیزی کے لحاظ سے درجہ بندی کی گئی ہے، جو ایک ہی جست میں جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوکر کورونا جیسی تباہی پھیلا سکتے ہیں

اس آن لائن ٹول کو اسپل اوور کے نام سے  متعارف کروایا گیا ہے ۔ اس ٹول کو ڈیولپ کرنے والی ٹیم کے سربراہ اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے انسٹی ٹیوٹ آف ’ون ہیلتھ‘ کے محقق زوئے گرینگی کا کہنا ہے کہ اسپل اوور میں ابتدائی طور پر جانوروں میں موجود ایسے وائرس کی ’واچ لسٹ‘ تیار کی گئی ہے، جن سے انسانی صحت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔  یہ ٹول بلامعاوضہ آن لائن دستیاب ہے

زوئے گرینگی کا کہنا ہے کہ اس ٹول کو سائنس داں، پالیسی میکرز اور ماہرینِ صحت مزید تحقیق کے لیے ترجیحی بنیادوں پر ایسے وائرس پر تحقیق کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ اس ٹول کی بدولت ممکنہ طور پر وبا کا خطرہ بننے والے وائرس کی نگرانی کرتے ہوئے قبل از وقت ویکسین بھی تیار کی جا سکے گی

زوئے گرینگی کے مطابق ہمیں نہ صرف ایسے وائرسوں کی شناخت کرنے کی ضرورت ہے بلکہ کسی دوسری تباہ کن وبا کے رونما ہونے سے پہلے ہی  ترجیحی بنیادوں پر اِن پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے

رواں ہفتے سائنسی جریدے’پروسیڈنگس آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنس‘ میں اسپل اوور ٹول پر شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق تقریباً 250 وائرس کو ’ذونوٹک‘ کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔ ذونوٹک (حیوانوں کی بیماریاں) کی اصطلاح ایسے وائرس کے لیے استعمال کی جاتی ہے، جو کہ پہلے ہی جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہو چکے ہیں

جب کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق پانچ لاکھ سے زائد وائرس ایسے ہیں، جن کے انسانوں میں منتقل ہونے کے امکانات ہیں۔  محققین کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں کہ ہر وائرس جانوروں سے انسانوں میں داخل ہوجائے۔ اسی لیے اس ٹول میں وائرس اور اس کے میزبان سے منسلک 32 رسک فیکڑز پر توجہ مرکوز کی گئی ہے

اسپل اوور ٹول میں جنگلی حیات کے اسپل اوور خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے 887 وائرس کو رینک کیا گیا ہے۔ جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والے سرفہرست وائرس میں پہلے نمبر پر Lassa، دوسرے پر SARS-CoV-2 (کوڈ 19) اور تیسرے نمبر پر ایبولا وائرس ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کراچی میں مزید چار روز تک شدید گرمی کی پیشگوئی

Next

پرندوں کی بڑی آبادی اپنا رویہ اور برتاؤ تبدیل کرسکتی ہے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme