Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

کورونا سے نمٹنے کے لیے 3 ارب 55 کروڑ سے زائد امداد ملی. وزارت خزانہ

By Akhtar Rasool
ستمبر 18, 2020 2 Min Read
0

پاکستان کو کورونا سے نمٹنے کے لیے مجموعی طور پر 3 ارب 55 کروڑ 21 لاکھ 10 ہزار ڈالرز کی غیر ملکی امداد ملی، یہ بات قومی اسمبلی میں اپنے تحریری جواب میں وزارت خزانہ نے بتائی.

قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیرصدارت منعقد ہوا. اجلاس میں وزارت خزانہ نے واجب الادا ملکی قرضوں کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے موجودہ حکومت کے دور میں ملکی قرضہ جات میں 14 ہزار ارب روپے اضافے کا اقرار کیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ مجموعی سرکاری قرضہ سال 2019ع میں جی ڈی پی کے 81 اعشاریہ ایک فیصد تک تھا، رواں سال اضافے کے بعد مجموعی قرضہ جی ڈی پی کے 87 اعشاریہ 2 فیصد تک پہنچ گیا ہے، جب کہ 2019ع میں مجموعی قرضہ جات جی ڈی پی کے 105 اعشاریہ 9 فیصد تک رہا، رواں سال میں قرضہ جات جی ڈی پی کے 106 اعشاریہ 8 فیصد تک پہنچ گیا۔

قومی اسمبلی میں کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے ملنے والی غیر ملکی امداد اور قرضہ جات کی تفصیل پیش کرتے ہوئے وزارت اقتصادی امور ڈویژن نے بتایا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے مجموعی طور پر 3 ارب 55 کروڑ 21 لاکھ 10 ہزار ڈالرز کی غیر ملکی امداد ملی

ورلڈ بینک نے مختلف منصوبوں کے لیے 30 کروڑ ڈالرز دیئے، بجٹ سپورٹ کے لیے آئی ایم ایف نے ایک ارب 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز دیئے، ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے 50 کروڑ ڈالرز سمیت 81 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز دیئے، گرانٹس کی مد میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک، جاپان، چین،امریکہ، برطانیہ، کینیڈا اور جنوبی کوریا نے 9 کروڑ 91 لاکھ 10 ہزار ڈالرز دیئے، 2 ارب 94 کروڑ 32 لاکھ ڈالرز کی امداد حکومت پاکستان کو مل چکی ہے، جب کہ کورونا سے نمٹنے کے لئے جی 20 ممالک نے 2 ارب ایک کروڑ 24 لاکھ 70 ہزار ڈالرز کے واجب الادا قرضوں کی ادائیگی موخر کرکے ریلیف دیا۔

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

حلقہ بندیوں پر اعتراض، 120 دنوں میں بلدیات الیکشن کا انعقاد ممکن نظر نہیں آ رہا

Next

اب درخت کے پتوں سے آلودگی کی شدت کا اندازہ لگایا جائے گا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme