Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

’’کووِڈ‘‘  گزشتہ چالیس سالوں سے موجود ہے!

By Akhtar Rasool
مئی 21, 2021 2 Min Read
0

ایریزونا: آج ہمیں ’’کووِڈ-19‘‘ کا لفظ سنتے، کہتے، پڑھتے اور لکھتے ہوئے ایک سال سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے، لیکن ہم میں سے شاید ہی کوئی یہ جانتا ہو کہ امریکی ریاست ایریزونا میں آڈیو ویژول کنکٹرز اور کیبلز بنانے والی ایک ایسی کمپنی بھی ہے، جس کا نام کوود ہے، اور جو اس سال وجود میں نہیں آئی بلکہ وہ پچھلے چالیس سالوں سے ’’کووِڈ‘‘ کے نام سے ہی کام کر رہی ہے

آج سنگت میگ کی دلچسپ رپورٹ میں ہم آپ کو یہ بتائیں گے کہ اس کمپنی کا نام کووڈ کس طرح پڑا

تو قارئین آئیے یہ بات جاننے کے لیے سب سے پہلے ہم ملتے ہیں کووِڈ کمپنی کے سربراہ نورم کارسن سے، ان کے بقول "آج سے چالیس سال پہلے جب یہ کمپنی قائم کی جارہی تھی، تو اسے بنانے والوں نے اس کا نام ’’وڈیو کمپنی‘‘ کو مختصر کرکے ’’وِڈکو‘‘ رکھنا چاہا، لیکن مشکل یہ تھی کہ  پہلے ہی بہت سی کمپنیاں یہ نام استعمال کر رہی تھیں”

اس کے بعد کا قصہ وہ کچھ یوں سناتے ہیں "یہ مسئلہ تب حل ہوا، جب پارسل کمپنی کے ایک ڈرائیور نے تجویز دی کہ انہیں اس نئی کمپنی کا نام ’’کووِڈ‘‘ رکھ لینا چاہیے، جو دوسرے ناموں سے مختلف ہوگا۔ یہ تجویز پسند کی گئی اور اس طرح کمپنی کا نام ’’کووِڈ اِنکارپوریٹڈ‘‘ رکھ دیا گیا”

کمپنی کے نام کے حوالے سے کارسن ایک دلچسپ واقعہ بیان کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ فروری 2020ع میں وہ اور ان کے ساتھی ایمسٹرڈیم میں آڈیو ویژول آلات کی ایک عالمی نمائش میں شریک تھے، کہ اسی دوران وبا کے نام کا اعلان ’’کووِڈ 19‘‘ کے طور پر کیا گیا

اس وقت وبا کی ابتداء تھی اور حالات سنگین بھی نہیں تھے لہٰذا کمپنی ملازمین اس خبر سے اتنے خوش ہوئے کہ انہوں نے ’’کووِڈ‘‘ کے اسٹال پر لگے بورڈ کے سامنے کھڑے ہو کر سیکڑوں تصویریں کھینچ لیں تاکہ یادگار رہے

کارسن کہتے ہیں کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہماری کمپنی تقسیم کاروں اور ڈیلروں کے ذریعے ہی اپنی مصنوعات فروخت کرتی ہے ورنہ شاید ہمارے کاروبار کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچتا

بلومبرگ کے مطابق، کووِڈ انکارپوریٹڈ ایکسٹینڈرز، اسپلٹرز، وال پلیٹس، ریک پینلز، ٹولز، آڈیو ویژول کیبل اسمبلیز، سوئچرز، کنکٹرز، ایڈاپٹرز، فائبر کیبلز اور پاور کورڈز جیسی مصنوعات بنانے والی کمپنی ہے جس کا صدر دفتر ٹیمپی، ایریزونا میں واقع ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

گھر کے دیواروں کی اینٹیں بھی اب بییٹری کا کام دیں گی

Next

غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے الزام میں نادرا کے دس اہلکار گرفتار

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme