Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

کُل صارفین کی صحیح تعداد کے حوالے سے فیسبک عجیب مشکل میں

By Akhtar Rasool
اکتوبر 23, 2021 2 Min Read
0

موقر امریکی روزنامے وال اسٹریٹ جرنل نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ دنیا کے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیسبک کو آج کل اپنے صارفین کی حقیقی تعداد کے بارے میں جاننے کے حوالے سے ایک عجیب مشکل کا سامنا ہے

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں فیسبک کی داخلی دستاویزات کی بنیاد پر بتایا گیا کہ سوشل نیٹ ورک کو یہ معلوم کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے کہ اس کے متحرک صارفین کی تعداد کتنی ہے، کیونکہ متعدد افراد نے اپنے ایک سے زیادہ اکاؤنٹس بنا رکھے ہیں

رواں سال موسم بہار میں کمپنی کے اندر پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ نئے اکاؤنٹس میں اس بات کا قوی امکان ہوتا ہے کہ یہ ایسے افراد کے ہوں گے جن کے پہلے ہی اکاؤنٹس بنے ہوئے ہیں

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ فیسبک نے پانچ ہزار حالیہ سائن اپس کی جانچ پڑتال کی، تو دریافت ہوا کہ 32 سے 56 فیصد اکاؤنٹس ایسے صارفین نے بنائے جن کے پہلے بھی اس سوشل نیٹورک پر اکاؤنٹس موجود تھے

اسی طرح مئی 2021ع کے ایک اور میمو سے بھی پتہ چلا کہ امریکا میں عمر کی تیسری دہائی میں موجود متحرک صارفین کی تعداد اس عمر کی مجموعی آبادی سے کہیں زیادہ ہے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ فیسبک کے روزانہ کی بنیاد پر متحرک صارفین کی تعداد زیادہ قابل اعتبار نہیں

رپورٹ کے مطابق صارفین کی تعداد کے حوالے سے غیریقینی صورتحال کمپنی کی جانب سے اشتہاری کمپنیوں سے شیئر کی جانے والی تفصیلات کے مستند ہونے پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں

اس رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے فیسبک کے ایک نمائندے کا کہنا تھا کہ یہ کوئی انکشاف نہیں کہ ہم ایک سے زیادہ اکاؤنٹس والے صارفین پر تحقیق کر رہے ہیں، دوسری بات یہ کہ اس رپورٹ میں مکمل کہانی بیان نہیں کی گئی، جبکہ رپورٹ میں ڈپلیکیٹ اکاؤنٹس کے تخمینے کو بدلا گیا ہے

واضح رہے کہ فیسبک کی پالیسی کے مطابق ایسے افراد کو بین کر دیا جاتا ہے، جن کے متعدد ذاتی اکاؤنٹس ہوتے ہیں کیونکہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ وہ حقیقی شناخت والا پلیٹ فارم ہے

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیشتر صارفین اس لیے ایک سے زیادہ اکاؤنٹس بناتے ہیں، کیونکہ ان کے مین اکاؤنٹس لاک آؤٹ ہوجاتے ہیں یا سائن ان ہونے میں مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔ جبکہ پاس ورڈ کا بھول جانا بھی اس کی ایک بڑی وجہ ہے.

Tags:

FacebookFacebook Consumers
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستان میں ڈجیٹل ٹرانزیکشنز میں تیزی سے اضافہ

Next

ترک خفیہ اداروں نے اسرائیلی ایجنسی موساد کا نیٹ ورک پکڑ لیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme