Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

کھجور کے پتوں سے بنے پنکھے: مستقل مانگ کے باوجود کاریگر پریشان کیوں ہیں؟

By Akhtar Rasool
مئی 15, 2023 3 Min Read
0

”ہمارے ہاں بجلی جاتی نہیں، بس کبھی کبھار آ جاتی ہے“ یہ وہ جملہ ہے جو پاکستان میں بجلی کی صورتحال کو بیان کرنے کے لیے کافی ہے

بجلی فراہمی کی اسی صورتحال کے باعث جدید دور میں بھی کھجور کے پتوں سے بنے دستی پنکھوں کی مانگ میں کوئی کمی نہیں آئی

لیکن اس کے باوجود بدقسمتی سے انہیں بنانے والی خواتین کاریگر کمر توڑ مہنگائی کی وجہ سے مناسب اجرت نہ ملنے سے پریشان ہیں

دستی پنکھے ان جھونپڑیوں میں تو تب بھی موجود تھے، جب بجلی نہیں تھی اور نہ اب ہے، لیکن اب تو یہ پنکھے بالکل اسی طرح متوسط طبقے میں بھی آ چکے ہیں جیسے ہماری زندگیوں میں یہ بے حس حکمران

پاکستان میں کھجور کی کاشت کے حوالے سے مشہور سندھ کے ضلع خیرپور کے نواحی علاقے پیر جو گوٹھ میں متعدد دیہاتوں میں کھجور کے پتوں سے ہاتھ کے پنکھے بنائے جاتے ہیں، جو کم قیمت اور ماحول دوست ہوتے ہیں

ساتھ ہی یہ پنکھے مقامی خواتین کے گھروں میں روزگار کا اہم ذریعہ بھی ہیں، لیکن اب اس ذریعے سے آمدنی برائے نام رہ گئی ہے

اس کام سے وابستہ ایک خاتون روشن نے بتایا کہ اس پنکھے کو بنانے میں خاصی محنت درکار ہوتی ہے۔ مقامی باغات سے کھجور کی اضافی سبز ٹہنیاں خریدی جاتی ہیں، جس کے بعد ان سے پتے علیحدہ کر کے شاخوں کو سُکھایا جاتا ہے

پتوں کو مختلف دیدہ زیب رنگوں سے رنگنے کے بعد ان کی بُنائی کا عمل گھر کی خواتین مل کر کرتی ہیں۔ بعد ازاں مڈل مین کے ذریعے انہیں بازار میں فروخت کر دیا جاتا ہے

خاتون کے مطابق موجودہ مہنگائی کی وجہ سے ان کے معاوضے میں بچت بہت کم رہ گئی ہے، یہ کام صرف اس لیے جاری رکھا ہوا ہے کہ گھروں میں بیٹھ کر روزگار مل جاتا ہے

یہ کام سات مختلف مراحل میں ہوتا ہے، جب کہ بیس پنکھے تیار کرنے کا معاوضہ دو سے ڈھائی سو روپے ملتا ہے، جس میں تمام اخراجات بھی ان خواتین کے ہوتے ہیں

مقامی خاتون روشن کہتی ہیں ”ہمارا مڈل مین اس میں زیادہ منافع نہیں رکھتا، اگر سرکاری سطح پر اس کام کی حوصلہ افزائی کی جائے یا اس کی مارکیٹنگ حکومتی سطح پر ہو تو ہی کچھ بہتری ممکن ہے کیونکہ عالمی سطح پر ماحول دوست اشیا کی اچھی مارکیٹ ہے“

ان خواتین سے پنکھے خرید کر مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے والے مقامی رہائشی علی گوہر مہر نے بتایا ”اس علاقے کے درجنوں دیہاتوں میں گھروں میں خواتین یہ کام کرتی ہیں، جن سے اسٹاک خرید کر مقامی مارکیٹ سمیت سکھر، خیرپور، ٹنڈوآدم کے بڑے ہول سیلرز کو بھجوایا جاتا ہے“

انہوں نے کہا ”بعض اوقات مجھے خواتین کو ایڈوانس رقم ادا کرنا پڑتی ہے تاکہ یہ خام مال خرید سکیں اور کچھ لوگوں کو خام مال بھی خرید کر دینا پڑتا ہے۔ ان دنوں خام مال اور ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات میں خاصا اضافہ ہوا ہے، اس کے باوجود مقامی تاجر قیمت اس حساب سے نہیں دیتے“

علی گوہر مہر کے مطابق مارکیٹ میں زیادہ مانگ سادہ پنکھوں کی ہوتی ہے

انہوں نے مزید بتایا کہ فی بنڈل جس میں دو درجن پنکھے ہوتے ہیں، پچاس سے ساٹھ روپے منافع رکھ کر مقامی مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا ہے، جسے بعد میں ہول سیلر اور ریٹیلر اپنا منافع رکھ کر گاہکوں کو فروخت کر دیتے ہیں

سکھر نشتر روڈ میں دستی پنکھوں کے ہول سیل ڈیلر احسن نے بتایا ”یہ سارا سال چلنے والا آئٹم ہے، لیکن لوڈشیڈنگ اور حبس کے دنوں میں اس کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ اس وقت مارکیٹ میں مقامی دستی پنکھا بیس روپے کا ریٹیل میں فروخت ہوتا ہے۔“

Tags:

90 s kids palm leaf fancoconut leafcoconut leaf fandiy palm leafdiy paper palm leafhandmade palm leafhow to make palm leaf fanhow to make palm leaf hand fanleafleaf fanmake a hand fan with palm leafmake hand fan palm leafpalm leafpalm leaf craftpalm leaf fanpalm leaf fanspalm leaf hand fanpalm leaf hand fanspalmyra leaf fanpaper palm leafpaper palm leaf fansvillage palm leaf fanvillage palm leaf fanswafer paper palm leaf
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

نیب عدالت کا وہ جج، جن کی عدالت کے کٹہرے میں چار پاکستانی وزرائے اعظم کھڑے ہوئے

Next

مُنے اور اُن کے ابّا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme