Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

کیا آپ سردی سے جسم پر مرتب ہونے والے حیرت انگیز اثرات کے بارے میں جانتے ہیں؟

By Akhtar Rasool
دسمبر 25, 2022 4 Min Read
0

موسم جیسے جیسے سرد ہوتا ہے، اس تبدیلی کے جسم اور ذہن پر کچھ غیر متوقع اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ موسم بدلنے سے ہمارے جسم اور ذہن میں بھی متعدد تبدیلیاں آتی ہیں اور طبی ماہرین بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہیں

ان تبدیلیوں کو مدنظر رکھنا سارا سال صحت مند رہنے کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے۔ ذیل میں موسم سرد ہونے سے جسم پر مرتب ہونے والے اثرات کے بارے میں معلومات دی جا رہی ہے، جن میں سے کچھ چیزیں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

موٹاپے سے نجات میں آسانی

سرد موسم کا یہ بہت بڑا فائدہ ہے اور طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق جب موسم سرد ہوتا ہے تو ہمارا جسم زیادہ کیلوریز جلانے لگتا ہے تاکہ جسم کو گرم رکھا جا سکے، ویسے یہ اتنا بڑا فرق نہیں جو مکمل طور پر موٹاپے سے نجات دلا سکے تاہم اس کے ساتھ ورزش یا دیگر طریقوں کو اپنا کر اضافی چربی کو کافی حد تک کم کیا جاسکتا ہے

 انگلیوں کا ‘سکڑنا’

کیا آپ نے کبھی نوٹس کیا ہے کہ سرد موسم میں آپ کی انگلی میں انگوٹھی ڈھیلی ہوجاتی ہے؟ یہ آپ کا تخیل نہیں، بلکہ واقعی میں ایسا ہے ہاتھوں اور پیروں کی انگلیوں کی ہڈیاں گرم موسم میں پھول جاتی ہیں اور سردیوں میں یہ عمل الٹا ہوجاتا ہے، جس کے نتیجے میں وہ ‘سکڑ’ جاتی ہیں۔ اس طرح جسم اپنے جسمانی حرارت کو محفوظ رکھنے کی کوشش کرتا ہے اور بنیادی درجہ حرارت برقرار رکھتا ہے

ہڈیوں کا درد

کچھ افراد کو سردیوں میں کچھ ہڈیوں میں تکلیف کا زیادہ سامنا ہوتا ہے، جس کی وجہ سرد موسم میں سامنے آنے والا جسمانی ردعمل ہوتا ہے، عام طور پر یہ ہاتھوں، پیروں اور کانوں میں ہوتا ہے، جس کی وجہ وہاں موجود خون کی چھوٹی شریانوں میں خون کی سپلائی بہت زیادہ بڑھ جانا ہوتا ہے، اگرچہ یہ خطرناک تو نہیں ہوتا لیکن تکلیف دہ ضرور ثابت ہوتا ہے۔ اس سے بچنے کے لیے مناسب گرم ملبوسات اور باہر زیادہ دیر تک رہنے سے گریز کرنا چاہیے

بینائی کا متاثر ہونا

زیادہ سرد درجہ حرارت، سر ہوا اور برفباری وغیرہ بینائی پر اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔ ایسے علاقے، جہاں برفباری ہوتی ہے، وہاں لوگوں کے لیے ضروری ہے کہ سن گلاسز کا استعمال ضرور کریں

ناک اور آنکھیں خشک ہونا

سرد موسم میں ہوا کی نمی بھی کم ہو جاتی ہے جس کے باعث آنکھیں اور ناک خشک ہو جاتے ہیں تاکہ جسم دیگر اعضا کی نمی برقرار رکھ سکے

ناک کا مسلسل بہنا

جسم سردی میں خشکی کا مقابلہ کرتا ہے تو آپ کو آنکھوں میں مسلسل نمی یا مسلسل ناک بہنے کا سامنا ہو سکتا ہے، کیونکہ ان کے خشک ہونے پر آنسوؤں اور بلغم بننے کا عمل تیز ہوسکتا ہے

چہرہ سرخ ہو جانا

اگر سردی سے ناک یا گال سرخ ہو گئے ہیں، تو اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ان حصوں کا خون زیادہ اہم اعضا جیسے دل یا پھیپھڑوں کی جانب منتقل ہو رہا ہوتا ہے، تو چہرے کو خون کی فراہمی کم ہو جاتی ہے

لیکن جب آپ گرم کمرے میں آتے ہیں اور خون کی گردش معمول پر آجاتی ہے تو اس کا نتیجہ چہرے کے کچھ حصوں ٹماٹر کی طرح سرخ ہونے کی صورت میں نکلتا ہے

ہارٹ اٹیک کا زیاہ خطرہ

بزرگ افراد کے لیے اس موسم میں دل کے دورے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، خاص طور پر جو پہلے ہی امراضِ قلب کا شکار ہوں۔ ایک تحقیق کے مطابق جب جسم درجہ حرارت محفوظ رکھنے کی کوشش کرتا ہے تو دل پر دباﺅ بڑھ جاتا ہے، وہ خون پمپ کرنے کے لیے زیادہ کام کرنے لگتا ہے، جس سے بلڈ پریشر کچھ حد تک بڑھ جاتا ہے

مزاج میں اتار چڑھاﺅ

جب درجہ حرارت کم ہوتا ہے تو اس کے اثرات مزاج پر منفی طریقے سے مرتب ہوتے ہیں، جس کی وجہ سورج کی روشنی کے کم وقت کی وجہ سے وٹامن ڈی کی کمی آنا ہوتا ہے، اس کی شدت کا انحصار موسمی شدت پر ہوتا ہے

سانس لینے میں مشکل

اگر سرد موسم میں سانس لینے میں مشکل کا سامنا ہو تو اس کی وجہ یہ ہے کہ پھیپھڑوں کو مناسب مقدار میں ہوا نہیں مل رہی، ٹھنڈی ہوا میں سانس لینے سے پھیپھڑوں میں ہوا کی گزرگاہ کے مالز سخت ہوتے ہیں، جس سے سانس سے ہوا کی مقدار گھٹ جاتی ہے اور سانس لینے میں مشکل محسوس ہوتی ہے، بالخصوص دمہ اور سانس کے دیگر امراض کے شکار افراد کو زیادہ مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے

پیشاب کی زیادتی

سرد موسم میں خون کا بہاؤ اہم اعضا کی جانب بڑھ جاتا ہے، جس کی وجہ سے آپ کو زیادہ پیشاب کا تجربہ ہوتا ہے کیونکہ بہاؤ بڑھنے سے بلڈ پریشر بڑھتا ہے اور اس کے ردعمل میں گردے اضافی سیال کو فلٹر کرنے لگتے ہیں تاکہ اضافی دباؤ کو کم کر سکیں۔

Tags:

15 most immediate effects of cold on human body and healthare cold showers good for youbenefits of cold showerbenefits of cold showersbenefits of the cold tubcoldcold drink effect on bodycold drink effect on teethcold drink side effectscold showercold shower benefitscold showerscold therapyharmful effects of cold drinkslong term effects of cold shwerswhat are the benefits of cold tubwhat are the benefits of deliberate cold exposure
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بیس سالہ بھارتی اداکارہ تونیشا شرما کی ٹی وی شو کے سیٹ پر خودکشی

Next

سموسہ ’ایٹم بم‘، بریانی ’نیوکلیئر میزائل‘، پیزا ’ڈرون اٹیک‘ اور غذا کی عالمی جنگ!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme