Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

کیا اب فیسبک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے فیچرز تک رسائی کے لیے پیسے دینے پڑیں گے؟

By Akhtar Rasool
ستمبر 2, 2022 2 Min Read
0

دنیا کے سب سے بڑے سوشل میڈیا اور اپیلیکیشن نیٹ ورک ’میٹا‘ کی جانب سے اپنی مقبول ویب سائٹ فیسبک، انسٹںٹ میسیجنگ ایپ واٹس ایپ اور سوشل شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر پیسوں کے عوض نئے فیچرز متعارف کرائے جانے کا امکان ہے

واضح رہے کہ اس وقت فیسبک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر ایسے انتہائی خاص فیچرز ہیں، جن تک پیسوں کے عوض صارفین کو رسائی دی جاتی ہے، تاہم یہ فیچرز کاروباری حضرات اور اداروں کے لیے ہوتے ہیں

لیکن اب عام صارفین کے لیے بھی بعض فیچرز پر فیس وصول کی جائے گی

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’دی ورج‘ کے مطابق میٹا کمپنی نے ’نیو مونیٹائزیشن ایکسپیرنس‘ نامی ڈویژن بنائی ہے، جو پیسوں کے عوض متعارف کرائے جانے والے فیچرز کے معاملات دیکھے گی

مذکورہ ڈویژن کا کام صارفین کو فیچرز سے متعلق آگاہ کرنا اور انہیں ادائیگیوں کے شیڈول اور پالیسی سے متعلق معلومات فراہم کرنا ہوگا

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پیسوں کے عوض فیسبک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر بعض فیچرز کو متعارف کرائے جانے کی بات کا انکشاف کچھ عرصہ قبل کمپنی کے اعلیٰ عہدیداروں کو بھجوائے گئے خط سے ہوا

رپورٹ میں میٹا کے اعلیٰ عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پیسوں کے عوض فیچرز کو 2024ع تک متعارف کرائے جانے کا امکان ہے

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ کمپنی پیسوں کے عوض کس طرح کے فیچرز کو متعارف کرائے گی، تاہم ممکنہ طور پر ایسے فیچرز متعارف کرائے جائیں گے، جن کے ذریعے صارفین غلط پیغام یا پوسٹ کو بعد میں آسانی سے درست بھی کر سکیں گے اور ان کی پوسٹس کو زیادہ افراد تک رسائی دی جائے گی

کمپنی کے عہدیداروں کے مطابق مذکورہ فیچرز کو متعارف کرائے جانے کا مقصد کمپنی کی کمائی میں اضافہ کرنا ہے اور یہ کہ فیسبک کی حریف کمپنیوں نے بھی اس طرح کے فیچرز متعارف کرا رکھے ہیں۔

Tags:

FacebookFeaturesInstagramMetapaid FeaturesPaying FeaturesWhatsapp
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ملک میں مہنگائی نے 49 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، اگست میں 29 فیصد اضافہ

Next

پانچ لاکھ برس قدیم ہاتھی کا ساڑھے آٹھ فٹ لمبا دانت دریافت

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme