Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

کیا سندھ میں شہریوں کو آٹا 65 روپے فی کلو مل رہا ہے؟

By Akhtar Rasool
ستمبر 29, 2022 3 Min Read
0

سندھ میں حالیہ سیلاب کے نتیجے میں آٹے کی قیمت میں من مانے اضافے کے بعد صوبائی حکومت نے گذشتہ ہفتے آٹے کی قیمت 65 روپے فی کلوگرام کرنے کا اعلان کیا

اعلان کے بعد صوبائی دارالحکومت کراچی کے کچھ علاقوں میں نئی قیمت پر آٹا ملنا شروع ہوگیا ہے لیکن بیشتر علاقوں میں ابھی تک آٹا 104 سے 110 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے

جن علاقوں میں سندھ حکومت کے اعلان کے مطابق 65 روپے فی کلو آٹا مل رہا ہے، وہاں دکانوں کے سامنے آٹا خریدنے والوں کی قطاریں دیکھی گئی ہیں۔ اسی طرح سندھ حکومت کی جانب سے سبسڈی لینے والی فلور ملز کے موبائل یونٹ بھی شہر میں جگہ جگہ دیکھے گئے

منگل کو سندھ کے صوبائی وزیر برائے محنت و افرادی قوت سعید غنی نے ٹوئٹر پر کراچی کے مختلف علاقوں کی دکانوں کی فہرست، فون نمبر اور دیگر تفصیلات شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’حکومت سندھ نے عوام کو 65 روپے فی کلو آٹے کی فراہمی شروع کردی ہے۔ کراچی کے شہری فہرست میں درج مقامات کے علاوہ بچت بازاروں، منتخب میگا اسٹورز اور شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹالز سے بھی خریداری کرسکتے ہیں اور اگلے چند دنوں میں مزید علاقوں کو بھی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔‘

لیکن کیا فہرست میں دی گئی دکانوں پر سندھ حکومت کے اعلان کردہ ریٹ کے مطابق 65 روپے فی کلو آٹا دستیاب ہے یا نہیں؟

سہراب گوٹھ میں واقع ایک دکان پر موجود دکاندار نے بتایا ’ان تک سندھ حکومت کی جانب سے ابھی تک آٹا نہیں بھیجا گیا اور ان کے پاس موجود آٹے کی قیمت 110 روپے فی کلوگرام ہے۔‘

سعید غنی کی جانب سے شیئر کی گئی فہرست میں 48 نمبر پر موجود ایک دکاندار نظام الدین، جنہوں نے فہرست کے مطابق کورنگی سیکٹر سی کی ایم اے لاسانی فلور ملز سے سندھ حکومت کا سبسڈی والا آٹا لیا ہے، نے بتایا کہ ان کے پاس بھی حکومت کا اعلان کردیا آٹا تاحال نہیں پہنچا ہے

نظام الدین نے بتایا: ’ابھی تک تو وہ آٹا نہیں پہنچا۔ اس وقت ہمارے پاس موجود آٹے کا ریٹ 104 روپے فی کلوگرام ہے اور ہم 50 کلو والے تھیلے سے کم آٹا نہیں بیچتے۔‘

اس حوالے سے رابطہ کرنے پر صوبائی وزیر سعید غنی نے بتایا کہ سندھ حکومت نے منگل سے سستا آٹا مہیا کرنا شروع کیا ہے اور ایک یا دو دن میں تمام دکانوں پر یہ آٹا دستیاب ہوگا

ان کے مطابق: ’اگر کسی کو شکایت ہے کہ ان کے علاقوں میں آٹا سستا نہیں مل رہا تو ڈپٹی کمشنر سے رابطہ کریں‘

کراچی کے علاقے شفیق موڑ پر واقع ایک دکان کے مالک احسن کے مطابق: سندھ حکومت کا اعلان کردہ آٹا ان تک پہنچا ہے، جس کے بعد ان کی دکان پر آٹا خریدنے والوں کی قطاریں لگ گئی ہیں

انہوں نے بتایا ’ہمیں ڈپٹی کمشنر نے سختی سے پابند کیا ہے کہ ہم کسی بھی شخص کو دس کلوگرام والے ایک تھیلے سے زیادہ آٹا نہیں دے سکتے۔ زیادہ آٹا خریدنے والوں کو ڈپٹی کمشنر سے اجازت نامہ لینا ہوگا کیوں کہ کچھ لوگ اس موقعے سے فائدہ لے کر ذخیرہ اندوزی کرنا چاہتے ہیں۔‘

Tags:

flourSindh
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

مسیحائی (کہانی)

Next

نادرا کراچی میں بھرتی کے لیے افغان زبان کی شرط پر تنقید

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme